Tag: UAE National Day

  • عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے، پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر ایک ہزار درہم والا نوٹ جاری کیا ہے۔

    ایک ہزار درہم والا نیا نوٹ پولیمر مادے سے تیار کردہ ہے، اس کا ڈیزائن نئے طرز کا ہے اور اس میں جعلسازی سے بچاؤ کے لیے نئے فیچرز رکھے گئے ہیں۔

    نیا کرنسی نوٹ امارات کی قیادت کے تصور، امارات کی حکمت عملی، مستقبل کے حوالے سے اس کی امنگوں اور 51 ویں یوم وطنی کے جشن کے تقاضوں کے عین مطابق مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔

    امارات کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا نیا نوٹ سنہ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کی تمام شاخوں اور اے ٹی ایم میں دستیاب ہوگا۔

    سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا، نئے نوٹ کے اجرا سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • امارات کا قومی دن : فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    امارات کا قومی دن : فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    یو اے ای : متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع  پر ابوظبی کی نئی قومی فضائی کمپنی "ویز ایئر” نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی۔

    وزایئر کی انتطامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی کی مخصوص پروازوں پر ٹکٹ صرف99درھم میں جاری کیا جارہا ہے۔

    ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو ابوظبی سے منتخب پروازوں پر صرف نناوے درہم میں ٹکٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔مذکورہ پیشکش پہلے دس ہزار ٹکٹوں کیلئے ہے۔

    اس سے قبل ایئر لائن نے حال ہی میں یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویری مقابلے کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں شامل ہونے والے پہلے پچاس افراد کو اپنے من پسند مقام پر جانے کیلئے مفت ریٹرن ٹکٹ انعام میں دیا جائے گا۔

    مذکورہ مقابلے میں مقابلے متحدہ عرب امارات کے لینڈ مارکس کے ساتھ بنوائی گئیں تصاویر کو وز ایئر کے سوشل میڈیا چینلز پر بھی دوبارہ پوسٹ کیا جائے گا۔

  • یواے ای کا قومی دن : ہوٹل میں قیام، ایکسپو2020 اور دبئی واوچرز جیتنے کے لئے ‘فین بوتھ’ میں داخل ہوجائیں

    یواے ای کا قومی دن : ہوٹل میں قیام، ایکسپو2020 اور دبئی واوچرز جیتنے کے لئے ‘فین بوتھ’ میں داخل ہوجائیں

    دبئی: ابوظبی کے قومی دن کے موقع پر اہم پرکشش مقامات کے لئے انعامات اور واوچرز جیتنے کا ایک منفرد تجربہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ڈناٹا ٹریول نے متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی سے قبل متحدہ عرب امارات کے بہترین سفر کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں میں قیام، ریستوران اور اہم پرکشش مقامات کے لئے انعامات اور واوچرزجیتنے کا ایک منفرد تجربہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کا قومی دن : گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری کردی گئیں

    اس کے لئے کمپنی نے دبئی کے مرکاٹو شاپنگ مال کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جہاں جمیریا میں مقیم خریدار ایک طوفانی تجربے کے اندر قدم رکھ سکتے ہیں، یہاں ایک ‘ یو اے ای فین’ سروس متعارف کرائی گئی ہے جو 50 سے زائد دن یو اے ای میں قیام سمیت دیگر پرکشش واؤچر بطور انعام پیش کرسکتا ہے۔

    یو اے ای فین کا تجربے کا انعقاد واہتمام 24 سے 27 نومبر تک مال کے مرکزی دروازے کے قریب کیا جائےگا، جس میں ایکسپو 2020، ایمرٹس ایئر لائن رگبی 7s کے ساتھ ساتھ امارات کے مشہور ہوٹلوں بشمول اٹلانٹس دی پام، دبئی، بیچ ریزورٹ فجیرہ میں قیام کے واوچر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مرکاٹو شاپنگ مال اور ڈناٹا ٹریول کی جانب سے بھی پُرکشش انعامات جیتنے کا سلسلہ رکھا گیا ہے۔