Tag: UAE President

  • متحدہ عرب امارات کا لبنان کیلئے 100 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج

    متحدہ عرب امارات کا لبنان کیلئے 100 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنانی عوام کیلئے فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی طرز پر اب لبنان میں بھی فضائی حملوں کے بعد زمینی کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لبنانی حکام کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع عین الدلب میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے تین اراکین بھی شامل ہیں جو بیروت کے علاقے کولا میں مارے گئے، جہاں اسرائیل نے جنوبی مضافات کے علاوہ پہلی بار دارالحکومت پر حملہ کیا۔

    ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم جاری کرتے ہوئے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کرکے سزا سنائی گئی تھی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم جاری کردیا ہے جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔‘

    اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔

    امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    یوکرینی صدر نے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    امارات کے اٹارنی جنرل نے امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے۔

  • یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون کیا ہے، ٹیلی فونک رابطے کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

  • یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے  سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ہیلی کاپٹر اڑا کر سب کو حیران کردیا اور شیخ محمد بن زید النہیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں یو اے ای کے صدر کو   ابو ظہبی میں ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔

    یو اے ای کے صدر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ سے گریجویٹ ہیں، جہاں انھوں نے ہیلی کاپٹر چلانے ، ٹیکٹیکل فلائنگ اور پیرا ٹروپس کی تربیت حاصل کی۔

    یاد رہے اس سے قبل مارچ 2017 میں  شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ابوظبی کے علاوہ پہاڑی علاقے کا فضائی دورہ کر رہے تھے۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر امارات کے صدر کا اہم حکم

    رمضان المبارک کی آمد پر امارات کے صدر کا اہم حکم

    ابوظہبی : ماہ رمضان کے مقدس موقع پر صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ملک کی جیلوں سے439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    اس حوالے سے یو اے ای ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر نے رہائی پانے والے قیدیوں کے ذمہ مالی واجبات کو بھی طے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شیخ خلیفہ کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانے والا یہ اقدام رواداری اور رحمدلی کی ان اقدار کیلئے ہے جس میں ان قیدیوں کو نئے سرے سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے اہل خانہ اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات سے مستفید کرنا ہے۔

    شیخ خلیفہ کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر قیدیوں کی سزاؤں میں رعایت کا اعلان ہر ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں خاندانی روابط اور رشتوں کو تقویت ملے ۔

    اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ماؤں اور بچوں کو خوشیاں نصیب ہوں اور رہا ہونے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کی نئے سرے سے بہتر تعمیر کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔