Tag: UAE rain

  • متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فُجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردی ہے۔

    شدید بارشوں کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیر کے دن تعطیل کا اعلان کردیا گیا، سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم جاری کیا گیا، حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    سعودی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم آبرآلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں مزید بارش کا امکان ، اسکولز بند

    متحدہ عرب امارات میں مزید بارش کا امکان ، اسکولز بند

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج بھی بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ڈرائیوروں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دبئی سمیت مختلف علاقوں میں اسکولز بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب جمعرات تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    متحدہ عرب امارات ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتی جائے اور ڈرائیور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

    گزشتہ روزکی متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی ، جس کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سب سے زیادہ بارش یو اے ای کے شہروں شارجہ، جبل علی اور راس الخیمہ میں ریکارڈ کی گئی۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا

    بارش کے پیش نظر دبئی سمیت مختلف علاقوں میں اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے این سی ایم، پولیس اور شہری دفاع نے اس سے قبل بدھ کے روز موسم کا انتباہ جاری کیا تھا، جس میں تیز ہواؤں اور سمندری ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی، اسکول بند کردئیے گئے تھے اور دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں بھی پانی بھر گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔