Tag: UAE Visit

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اورمختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مزید کہنا ہے کہ یو اے ای قیادت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گفتگو میں مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کے لیے قربانیوں کا برملا اعتراف کیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ یو اے ای سے وطن واپسی

    وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ یو اے ای سے وطن واپسی

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں پاکستان کے سفیر اور متحدہ عرب امارات کے سینئر عہدیدار نے ابوظبی میں ان کا استقبال کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان سے تعزیت کی، وزیراعظم نے یواے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کےشریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔