Tag: UAE visit visa

  • یو اے ای وزٹ ویزہ پر پابندی؟ اماراتی قونصل جنرل کا رد عمل جاری

    کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی شہری پر یو اے ای کے ویزے کے حصول کی پابندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے پاکستان کے بیش تر شہروں میں ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

    یو اے ای سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری بلا تفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انھیں ویزے دیے جا رہے ہیں۔

    ’یو اے ای نے پاکستان کے مزید 2 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی‘

    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ خود اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی مذکورہ شہروں کے رہائشی پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔

    قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے کہ ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اور کیوں؟

  • یواے ای نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیے

    یواے ای نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیے

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے اچانک پاکستانیوں کیلئے دبئی کےوزٹ ویزے دینا بند کر دیے، اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس کو دو دن انتظار کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹریول ایجنٹس نے خبر دار کیا ہے کہ عوام بھی دو دن تک ٹکٹ بک نہ کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز “دبئی” کو ویسے ہی سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے، نئے سال اور کرسمس کی آمد آمد ہے اور دبئی میں نئے سال کی رنگا رنگ آتش بازی کو دیکھنے کے لیے مکینوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔

    نئے سال کی آمد کے موقع پر متحدہ عرب امارات نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنے بند کر دیئے، اب دبئی جانا ہے تو پہلے ویزہ کنفرم کرائیں پھر ٹکٹ لینے ایئرلائن کے دفتر جائیں۔

    کراچی میں ٹریول ایجنٹس عجیب مشکل میں پھنس گئے ، متحدہ عرب امارات نے بغیر کسی اطلاع کے دبئی کے ویزوں کا اجرا روک دیا۔

    ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت دبئی کے ویزے جاری نہیں کررہی۔

    ذرائع کے مطابق دبئی کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ٹریول ایجنٹس کو دو دن میں آگاہ کر دیا جائے ۔

    ٹریو ل ایجنٹس کے مطابق دبئی جانے کے خواہش مند دو دن تک دبئی کیلئے سیٹیں بک نہ کرائیں۔

    ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم شریف کا کہنا ہے کہ نئے سال کا جشن منانے تقریبا تین لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں اور ممکن ہے کہ یہ پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کے پیشِ نظر لگائی گئی ہو۔

    تاہم یہ پابندی عارضی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔