Tag: ubaid K2

  • عبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے دو کارکنان پر فرد جرم عائد

    عبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے دو کارکنان پر فرد جرم عائد

    کراچی : عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر اورگواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سےگرفتار عبید کےٹو پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

    سماعت کے دوران ملزم عبید کے ٹو نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر اورگواہوں کو طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ ملزم عبید کے ٹو کو 90 زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا تھا اور اس پر دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔

    علاوہ ازیں عدالت نے گارڈن کے علاقے سے گرفتارایم کیوایم کے کارکن عبدالقادرہنگورہ پر بھی فردجرم عائد کی ہے۔ ملزم عبدالقادرہنگورہ پردھماکہ خیز مواد رکھنےکاالزام ہے۔

     

  • عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    کراچی : گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی کو صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر ہلاک کیا گیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کو جیل میں سہولتیں نہ دینے پر ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    امان اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبید کے ٹو نے مزید بارہ ملزموں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

    جن میں نعمان عرف نومی ، ساجد عرف سجو ، عرفان عرف گنا، زاہد عرف مزمل اور دیگر ملزمان شامل ہیں جو سب مفرور ہیں۔

    ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ پر حملے کے دوران امان اللہ نیازی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

  • نائن زیرو سے گرفتار چارملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

    نائن زیرو سے گرفتار چارملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، عتیق ،فیضان اور عامر عرف سر پھٹا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو ،عتیق ،فیضان اورعامرعرف سرپھٹا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

    عبید کے ٹو ،عتیق اورفیضان دھماکا خیز مواد رکھنے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ تینوں ملزمان کو چھ مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا۔

    جبکہ ملزم عامر عرف سرپھٹا کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم عامر کو چار مئی تک کیلئے جیل بھیج دیا۔

  • عبید کےٹوکےجسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    عبید کےٹوکےجسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    کراچی : امان اللہ نیازی قتل کیس میں گرفتار عبید کے ٹو کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے امان اللہ نیازی قتل کیس کے ملزم عبید کے ٹو کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

      ملزم عبید کے ٹو کو امان اللہ قتل کیس میں  جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ امان اللہ نیازی کو دو ہزار چھ میں قتل کیاگیاتھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گیارہ مارچ کو علی الصبح رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کرمتعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں عبید کے ٹو اور دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • عبیدعرف کےٹو 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے

    عبیدعرف کےٹو 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے

    کراچی :  ملزم عبید عرف کے ٹو کوعدالت نے  نواپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

      تفصیلات کے مطابق نائن زیروپر چاپے کے دوران  گرفتار قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوّث ملزم عبید کے ٹو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تی روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

       پولیس نے ملزم عبید عرف کے ٹو اور عامر سر پھٹا کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جبکہ نائن زیرو سے برآمد دھماکا خیز مواد کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی گئی ۔

    اس موقع پرعدالت  کوبتایا گیا کہ دھماکاخیز موادکی برآمدگی پرملزمان محمد آصف اور حسیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز موادسے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گیارہ مارچ کو علی الصبح رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کرمتعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں عبید کے ٹو اور دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔