Tag: UC chairman

  • حیدرآباد یوسی چیئرمین کا قاتل 4 ماہ بعد گرفتار

    حیدرآباد یوسی چیئرمین کا قاتل 4 ماہ بعد گرفتار

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدر آباد میں یو سی ہٹڑی کے چیئرمین ذوالفقار شاہ عرف کامل شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی یونین کونسل ہٹڑی کے چیئرمین کامل شاہ کو 12 اپریل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے 4 ماہ بعد ملزم یونس جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم یونس جتوئی نے ذوالفقار شاہ عرف کامل شاہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم یونس نے رنجش کے سبب کامل شاہ کو قتل کیا تھا۔

  • حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پر مزید 6 یو سی چیئرمین پی ٹی آئی سے خارج

    حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پر مزید 6 یو سی چیئرمین پی ٹی آئی سے خارج

    کراچی: پی ٹی آئی نے میئر انتخاب میں حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے مزید 6 یو سی چیئرمینوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گیارہ رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید چھ چیئرمینوں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

    چھ چیئرمینوں میں صدر ٹاؤن یو سی 6 سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹاؤن سے ملک اختر، اور فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں۔

    برطرف 6 ارکان سمیت پی ٹی آئی کے 32 یو سی چیئرمین میئر کے انتخاب میں غیر حاضر تھے، تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس قبل 11 چیئرمینوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کر کے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔

    میئر کراچی کے انتخاب میں منحرف گیارہ اراکین کی بنیادی رکنیت باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

  • حیدرآباد،یو سی چیئرمین کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو شکست

    حیدرآباد،یو سی چیئرمین کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو شکست

    حیدر آباد : میونسپل کارپوریشن کی یوسی 46 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوا یم پاکستان کے امیدوار کو آزاد امیدوار نے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مقامی حکومتوں کے لیے کراچی کے دو حلقوں ، حیدر آباد میں ایک اور سکھر و ٹھٹہ میں بھی ضمنی الیکشن جاری ہیں جن میں پہلا اپ سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کو حیدرآباد میں اُٹھانا پرا جب آزاد امیدوار آصف بیگ نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو شکست دے دی۔

    واضح رہے کہ یو سی 46 کے ضمنی الیکشن چیئرمین یو سی 46 فاروق قریشی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی الیکشن ہوا اور ایم کیو ایم پاکستان اپنی روایتی نشست پر ایک آزاد امیدوار سے الیکشن ہار گئی۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار آصف بیگ 768ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار توقیر احمد 437ووٹ حاصل کرسکے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوسی کے ضمنی الیکشن سے قبل اس حلقے میں بہت ہی متحرک اور بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت ایم کیو ا یم پاکستان کے رہنما?ں نے مہم چلائی تھی تاہم اس حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      واضح رہے کہ آزاد امیدوار آصف بیگ کو ایم کیو ایم لندن کی پس پردہ حمایت حاصل تھی، الیکشن میں کامیابی کے بعد آزاد امیدوار کے حامیوں نے جشن منایا اور نعرے بازی کی۔

    ذرائع کے مطابق  پولنگ صبح 8 بجے سے 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ  حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری فقیر کا پڑ اور ملحقہ علاقوں اور پولنگ اسٹیشن پر تعینات کی گئی تھی۔

  • ن لیگ کے 100 یوسی چیئرمین پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

    ن لیگ کے 100 یوسی چیئرمین پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

    فیصل آباد : ن لیگ کے سو سے زائد چیئرمینوں نے استعفوں کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یوسی چیئرمین اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ پڑے۔ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا۔

    پولیس پر نیشنل ایکشن پلان ناکام بنانے کا الزام بھی لگادیا.فیصل آباد میں نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں نے پولیس کارروائیوں کےخلاف سات دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

    سوسےزائد چیئرمینوں نےاستعفوں کی دھمکی دےڈالی۔ یو سی چیئرمینز نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بااثر شخصیات کی ایماء پر ہراساں کی جارہاہے۔

    منتخب عوامی نمائندوں نے کہا کہ اگر کارروائی کرنے والے پولیس افسران کو معطل نہ کیا گیا تو مستعفی ہوجائیں گے۔

    ن لیگی چیئرمینز نے کہا کہ پولیس نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنارہی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کےدوران لیگی رہنما عابد شیرعلی اوررانا ثناءاللہ گروپ آمنے سامنے آگئے تھے۔