Tag: UEA goverment

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا،لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کےحوالےکرنےسےمتعلق کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

    پاکستان سےجانیوالی ایف آئی اےکی ٹیم پچھلےتین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے۔

     یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سےآنیوالی ٹیم کیجانب سےتاخیری حربے اختیار کیاجانا ہے۔

     متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھاہےجس میں کہاگیا وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلیے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلدبھیجیں تاکہ ملزم کوانکے حوالے کیا جاسکے۔

     ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کوکراچی کےبجائےاسلام آبادلےجایاجائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلیے عزیربلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہے، عزیر بلوچ کو چند دنوں میں پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو ایک یا دو دن میں پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔