Tag: UEFA Champions League

  • یوئیفا چیمپئنر لیگ کا آخری کوارٹر فائنل کل ہوگا

    یوئیفا چیمپئنر لیگ کا آخری کوارٹر فائنل کل ہوگا

    لندن: چیمپئنز لیگ کا آخری کوارٹرر فائنل مانچسٹر سٹی اور لیون کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا آخری کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں بائرن میونخ سے ہوگا، چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل پی ایس جی اور لیپ زگ کے درمیان بدھ کو ہوگا۔

    دریں اثنا، آج یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تیسرا کوارٹر فائنل کھیلا گیا جو جرمن کلب بائرن میونخ کے نام رہا، بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے میں بارسلونا کو 8-2 سے شکست دے دی۔

    بائرن میونخ کے سامنے بارسلونا کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بائرن میونخ کی جانب سے تھامس مولر، فلپ کوٹینہو نے 2،2 گول اسکور کیے، جب کہ ایوان پیرسچ، سرج گنابری، جوشوا کیمچ اور رابرٹ لیونڈوسکی نے 1،1 گول اسکور کیا۔

    یوئیفا نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی

    بارسلونا کا پہلا گول بائرن میونخ کے کھلاڑی ڈیوڈ الابا کا اوون گول تھا، بارسلونا فٹ بال کلب کے لیے دوسرا گول لوئیس سواریز نے اسکور کیا، بارسلونا کی یہ چیمپئنز لیگ میں بدترین شکست ہے۔

    دوسری طرف بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 8 گول کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

  • میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    بارسلونا: چیمپئنز لیگ کے اہم مقابلے میں اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے روایتی حریف اطالوی کلب انٹرمیلان کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.

    خیال رہے کہ بارسلونا گزشتہ میچ بہ مشکل ڈرا کرا سکی تھی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. البتہ اس میچ میں بارسلونا نے اچھا کم بیک گیا.

    پہلے ہاف میں انٹر میلان کا غلبہ رہا. البتہ گول اسکور کے یقینی مواقع گنوائے گئے.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاری لوئس سواریز نے البتہ کوئی موقع ضایع نہیں کیا، انھوں‌نے دو شان دارگول اسکور کیے.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    دوسری جانب لیور پول نے چیمپیئنز لیگ کے ایک مقابلے میں سالز برگ کو شکست دے دی.

    دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا. البتہ انگلش کلب غالب رہا اور لیور پول نے تین کےمقابلےمیں چارگول سے کامیابی اپنے نام کی.

    اسٹارمحمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے دو خوب صورت گول اسکور کیے.

  • یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    میڈرڈ : اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو پھر چل گیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

    دوسرے ہاف میں بائرن نے پہلے برتری حاصل کی۔ رونالڈو نے گول کرنا شروع کئے تو بائرن کے ڈیفینڈرز اپنے بچاؤ کیلئے کچھ نہ کرسکے، ایک ہی کھلاڑی بائرن کی پوری ٹیم پر بھاری پڑگیا۔ رونالڈو نے لگاتار تین گول کرتے ہوئے بائرن کے ارمانوں پر پانی پھیردیا اور ریال میڈرڈ نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی، وہ اب مجموعی طور پر 101 گول بناکر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں جبکہ لیونل میسی 94 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیمپیئنزلیگ کا سیمی فائنل ریال میڈرڈ اورایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، ایٹلیٹکو اور لیسٹر سٹی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن ایگریگیٹ پرایٹلیٹکو کی ٹیم کامیاب رہی۔