Tag: Ufa

  • وزیرِاعظم نوازشریف اور چینی صدر کی ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف اور چینی صدر کی ملاقات

    اوفا: روس میں وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے چینی صدر کو بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی پر فخر ہے، ذرائع کےمطابق چینی صدر نے بھی ملاقات میں بھارت سے متعلق معاملات پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ وہ پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں، دونوں رہنماؤں نےخطے میں ترقی اور امن کیلئے کام کرنےمیں اتفاق کیا۔

  • نوازشریف کل نریندرمودی سے ملاقات کریں گے

    نوازشریف کل نریندرمودی سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ روز ملاقات کی تصدیق کردی ہے، وزیراعظم نواز شریف اورنریندر مودی کی ملاقات روس کے شہر اوفا میں ہوگی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندی مودی سے کل روس میں ملاقات ہوگی۔

    بھارت نے وزیراعظم نوازشریف اورنریندر مودی کی ملاقات کی تجویزدی جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا اور بھارت کی طر ف سے دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا مثبت جواب دیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے اعظم کی ملاقات سےدو طرفہ تعلقات میں درپیش کشیدگی میں کمی آئے گی۔

    وزیراعظم نوازشریف روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اوفا میں موجود ہیں۔

    وزیراعظم برکس کے ساتویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    روس میں وزیراعظم کی روس، چین اورافغان صدورپیوٹن، شی جن پنگ اوراشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔