Tag: Ufone

  • فائبر کیبل کی خرابی، انٹرنیٹ اورموبائل فون نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    فائبر کیبل کی خرابی، انٹرنیٹ اورموبائل فون نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    کراچی : نوری آباد اور حب میں فائبر آپٹک کئی جگہ سے کٹنے پرملک کے کئی شہروں میں پی ٹی سی ایل اور نجی موبائل فون کا نیٹ ورک معطل ہوگیا، پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک لنک متاثر ہونے سے ملک کے کئی شہروں میں  فون انٹرنیٹ اور نجی موبائل فون سروس معطل ہوگئی، بعد ازاں کیبل کی خرابی دور کر کے نیٹ ورک کو بحال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوری آبادی کے قریب ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی سی ایل کا فائبر لنک متاثر ہونے کے باعث کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں اچانک لینڈلائن فون،انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس معطل ہوگئی، جس کے بعد شہربھرمیں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں،افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نےبیان جاری کیا کہ نوری آباد اور یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کے دوران پی فائبر آپٹک کیبل کٹ گیا اس کے بعد حب بلوچستان میں بھی فائبر آپٹک کٹنے کی اطلاع آئی۔

    بلوچستان سے لے کر خیبر پختون خوا تک کئی شہروں میں مواصلات کےذرائع خاموش ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے ریلوے کا ریزرویشن سسٹم بند ہوگیا، کینٹ اسٹیشنز پر آن لائن بکنگ بند ہونے سےمسافروں کو پریشانی ہوئی۔

    دوسری جانب جی ایم پی ٹی سی ایل عمران جنجوعہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی لینٖڈلائن سروس صحیح کام کررہی ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے کہا گیا کہ سروسزکو بحال کیا جارہا ہے فون سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی جلد بحال کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی موبائل کمپنی کی سروس بھی بحال کردی گئی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کیبل کا فالٹ دور کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام متاثرہ لائنیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ہیں ۔  

  • ٹوئٹر پر ’گو نواز گو‘ کا ٹوئٹ کرنے پر یوفون نے معافی مانگ لی

    ٹوئٹر پر ’گو نواز گو‘ کا ٹوئٹ کرنے پر یوفون نے معافی مانگ لی

    کراچی: پاکستان کی بڑی اور معروف ٹیلی کام کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ’یوفون ‘ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاسی ٹوئٹ کرنے پر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ٹیلی کام کمپنی ’یوفون‘ کے آفیشل اکاونٹ سے ایک سیاسی ٹوئٹ سامنے آئی جس میں براہ راست وزیر اعظم پاکستان کو نشانہ بنایا گیا ۔

    Cj8U7KxXAAAMXXb

    ٹویٹر پر اس ٹویٹ کو یوفون کی آفیشل اکاونٹ کی جانب سے پوسٹ کئے جانے پر ملک میں سوشل میڈیا کے صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے نامناسب تصور کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ٹوئٹر پر یوفون کے خلاف ٹرینڈ #BoycottUfone بھی سامنے آیا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے یوفون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تاہم ٹیلی کام کمپنی ’یوفون‘نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاسی ٹوئٹ کرنے معافی مانگ لی ، یوفون حکام نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ ایسا واقعہ کیسے پیش آیا ۔

    ٹوئٹر پر یوفون کے خلاف ٹرینڈ کرنے والے چند ٹوئٹس پیش کئے جارہے ہیں۔