Tag: UK and France

  • برطانیہ اور فرانس کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    برطانیہ اور فرانس کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے برطانیہ اور فرانس میں معاہدہ طے پاگیا، انگلش چینل سے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

    لندن میں فرانسیسی صدر نے کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے غیرقانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی اور ’ون اِن، ون آؤٹ‘ اسکیم پر اتفاق کیا۔

    برطانوی وزیرِ اعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ معاہدے کے تحت چھوٹی کِشتیوں سے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لیکر واپس فرانس بھجوا دیا جائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ برطانیہ صرف ان کو آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے غیرقانونی طریقہ استعمال نہ کیا ہو، پائلٹ اسکیم کے تحت ہر ہفتہ 50 افراد کو سمندر کے راستے فرانس واپس بھیجا جائے گا، صرف حقیقی پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ نارتھ ووڈ ڈیکلیریشن کے بعد ہمارے مخالفین کو علم ہو گا کہ کسی ایک پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے۔

    اس موقعے پر فرانسیسی صدر میکرون نے برطانیہ اور فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر بھی زور دیا، انھوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے سیاسی سرگرمی کا آغاز کرنا چاہیے۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں امن کی واحد امید فلسطینی کو ریاست تسلیم کرنے میں ہے۔

  • پی آئی اے کا نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

    پی آئی اے کا نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

    اسلام آباد : پی آئی اے نے نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا اور کہا خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئے یورپی جہازوں کیساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن،اسلام آبادتامانچسٹرپروازیں براہ راست چلیں گی جبکہ پی آئی اےپیرس سےبھی اسلام آباد اور لاہورکیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    فرانس کی جی ایس اے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچائے گی ، سی اے اے نے ہائی فلائی کو لاہور،اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، 30 اکتوبر سے 29جنوری2021 تک کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، پی آئی اے نے سی اےاے کو چارٹرڈپروازوں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئےدرخواست دی تھی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ چارٹرڈپروازیں حکومت کےایس او پیزپر مکمل عمل درآمد کریں گی، پی آئی اےہائی فلائی چارٹرڈپروازوں کےذریعےمسافروں کو برطانیہ،فرانس سے پاکستان پہنچائے گی۔