Tag: UK election

  • امریکی صدر کی عام انتخابات میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد

    امریکی صدر کی عام انتخابات میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد

    لندن/واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عام انتخابات میں کامیابی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کا تجارتی معاہدہ یورپ سے زیادہ پرکشش ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں کنزرویٹو جماعت نے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کر لیں، بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مباررکباد دی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اب برطانیہ اور امریکا بریگزیٹ کے بعد نیا تجارتی معاہدہ کرنے کےلیے آزاد ہیں۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تجارتی معاہدہ یورپ میں کیے گئے تمام معاہدوں سے زیادہ بڑا اور پر کشش ہوسکتا ہے۔

    اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پربرطانوی عوام کا شکرگزارہوں، ان نتائج سے مجھے ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے‘ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔

    اب تک 650 میں سے 645 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، کنزرویٹو پارٹی اب تک 361 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ ایس این پی 44، ایس ایف 5، ایل ڈی 7، پی سی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی نے میدان مار لیا

    برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں، برطانوی میڈیا نے ایگزٹ پول جاری کیا تھا، جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ لیبر پارٹی کو 191 نشستیں جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے، اسکاٹش نیشنل پارٹی کو55 نشستیں مل سکتی ہیں، لبرل ڈیموکریٹس 13 سیٹیں جیت سکتی ہے، پلیڈ سائمرو 3، گرین پارٹی کو ایک نشست مل سکتی ہے، جب کہ حکومتی جماعت کنزرویٹوپارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔

  • جارج گیلووے کا نازشاہ کی کامیابی چیلنج کرنےکا فیصلہ

    جارج گیلووے کا نازشاہ کی کامیابی چیلنج کرنےکا فیصلہ

    لندن : برطانیہ میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی نژاد نازشاہ کے ہاتھوں شکست کھانے والے جارج گیلووے نے نازشاہ کی کامیابی کوعدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیبرپارٹی کی نازشاہ نے بریڈفورڈ ویسٹ میں رسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو گیارہ ہزار چار سو بیس ووٹوں سے شکست دی تھی۔

    جارج گیلووے نے انتخابی نتیجے کو کالعدم اور نازشاہ کونااہل قراردینے کے لئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جارج گیلووے نےانتخابات میں پوسٹل بیلٹنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانوی شہر بریڈفرڈ سے دو پاکستانی نژاد امیدوار عمران حسین اور ناز شاہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

    بریڈ فورڈ ویسٹ سے ناز شاہ نے رسپیکٹ پارٹی کے مشہور سیاست دان جارج گیلووے کو شکست دی تھی۔

  • لندن:رائے عامہ برطانوی عوام وزیرِاعظم کیمرون کے حق میں

    لندن:رائے عامہ برطانوی عوام وزیرِاعظم کیمرون کے حق میں

    لندن: رائے عامہ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق برطانوی عوام وزیر اعظم کیمرون کے حق میں ہیں۔

    برطانیہ میں الیکشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے، برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون اور اپوزیشن رہنما ملی بینڈ نے پہلے ٹی وی مباحثے میں حصہ لیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق موجودہ وزیرِاعظم کیمرون کو رائے عامہ جائزوں میں اپنے مخالف لیبر پارٹی کے رہنماء ملی بینڈ پر برتری حاصل ہے۔

    عوامی آراء پر مبنی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چون فیصد برطانوی عوام ڈیوڈ کیمرون کو ایکبار پھر وزیرِاعظم کے منصب پردیکھنا چاہتے ہیں ۔

    برطانیہ میں پارلیمانی الیکشن رواں سال مئی میں ہونگے۔