Tag: UK flights

  • برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہو جائے گا، ذرائع

    برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہو جائے گا، ذرائع

    کراچی: یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہو گیا ہے، برطانوی ڈی ایف ٹی (ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ) رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہو جائے گا، برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم 15 سے 17 جنوری 2025 کو کراچی پہنچے گی، سی اے اے نے برطانوی ہوا بازی سے رابطہ کر کے سیکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    برطانوی ڈی ایف ٹی نے استثنیٰ کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی، اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، سی اے اے کے ذرائع نے کہا ہے کہ برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔

    برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کر چکی ہے، جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ پی آئی اے پر سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر سے پابندی فروری میں ختم کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گا، دوسرے مرحلے میں لندن اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گی، نیز پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کے لیے اپنے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گا۔

    2025 میں برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز CAA کا پہلا تحفہ ہوگا، پاکستان ایوی ایشن میں حفاظت اور سلامتی کا واحد ریگولیٹر بن گیا ہے۔

  • پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کیلئے تیاریاں تیز

    پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کیلئے تیاریاں تیز

    کراچی : یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی شروع کردی

    ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر تک یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کی بحالی کا گرین سگنل دے دینگے۔،

    یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرینگی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے اربوں روہے کی آمدنی متوقع ہے، یاد رہے کہ جولائی 2020 سے پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔