Tag: uk govt

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا برطانوی فیصلہ مضحکہ خیز قرار

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا برطانوی فیصلہ مضحکہ خیز قرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے برطانوی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت کی پالیسیاں ناکام ہوئیں ، ناکام پالیسی کے باوجود برطانیہ نے بھارت کو امبرلسٹ میں ڈال دیا، برطانیہ نے اپوزیشن اراکین کے دباؤ میں کمزور جواز پیش کیا کہ پاکستان نے ڈیٹا شیئر نہیں کیا یہ جواب انتہائی مضحکہ خیز ہے، بر طانیہ کا پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنا مضحکہ خیز ہے، برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ نے کبھی کورونا سے متعلق ڈیٹا نہیں مانگا، پاکستان کاکورونا سےمتعلق ڈیٹا این سی اوسی کی ویب سائٹ پرموجودہے، کورونا سے متعلق ڈیٹا برطانوی ہائی کمیشن سےشیئرکیاگیا تھا، پہلےبرطانیہ نے جوازدیاتھاکہ بھارت سے زیادہ پاکستانی مسافر پازٹیو آتے ہیں.

  • قرنطینہ کی شرط ، برطانوی حکومت کا مسافروں کیلئے اہم اعلان

    قرنطینہ کی شرط ، برطانوی حکومت کا مسافروں کیلئے اہم اعلان

    مانچسٹر:برطانیہ نے ملک میں آنے والوں مسافروں کیلئے قرنطینہ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں کم رسک والے 50 ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کم رسک والے ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا نئی پالیسی میں 50 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ کیا جائے گا، نئی پالیسی 10جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کل سے اٹلی، جرمنی، سپین اور فرانس کے مسافر قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، امریکاریڈ لسٹ پر ہی رہے گا
    اور مسافروں کو14 روز قرنطینہ کرنا ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فہرست میں وقتاً فوقتاًتبدیلیاں کرتی رہے گی، اس اقدام کا مقصد برطانیہ کے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہوائی رابطے کو بحال کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا کا خطرہ، برطانوی حکومت نے بھی سخت اقدام اٹھا لیا

    یاد رہے برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والوں پر 14 دن کے قرنطینہ کی شرط عائد کردی تھی ، جس کے بعد برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

    برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ مسافر برطانیہ پہنچنے پر اپنی رہائش گاہوں پر 14 دن کے لیے آئسولیٹ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سیلف آئسولیشن ہوگی۔

    برٹش ایئرویز نے اپنے ٹریول پارٹنرز کو مطلع کیا تھا کہ اپنے اپنے کسٹمرز کو برطانیہ روانہ ہونے سے قبل اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے کہ برطانیہ نے ملک میں آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ متعارف کرا دیا ہے۔