Tag: UK High Commissioner

  • پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

    پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: پاکستان میں نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں، انھیں حال ہی میں پاکستان میں تعینات کیا گیا ہے، جین میریٹ نے پاکستان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہوں۔‘‘

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، انھوں نے کہا برطانیہ میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے 16 لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں جو برطانوی معاشرے کے ہر پہلو کا عملی حصہ ہیں۔

    جین میریٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص اور ہمیشہ بڑھتا ہوا خصوصی رشتہ قائم ہے، ہماری یہ دوستی مشترکہ تاریخ اور اقدار، گہرے تعلقات، بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور ترقیاتی شراکت داری پر قائم ہے۔

  • دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو دفتر خارجہ طلب کر کے لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ بینرز کو ہٹوادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کیا۔برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی کے دوران لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ پاکستان کو بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے مکروہ عزائم کا علم ہے۔ بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے دوست ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

    بعد ازاں برطانوی ادارے نے پاکستان ہائی کمیشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لندن ٹرانسپورٹ سے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹادیئے، ٹی ایف ایل نے سازشی عناصر کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سرغنہ اور سرپرست حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے لندن میں کچھ ٹیکسیوں پر آزاد بلوچستان کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

    بینرز پر لندن میں مقیم پاکستانی برادری شدید غم و غصے میں مبتلا ہوگئی اور ٹیکسی ڈرائیورز جن میں اکثریت پاکستانیوں کی شامل ہے، نے شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے برطانیہ کی حکومت سے ایسے نفرت آمیز اقدامات کرنے پر براہمداغ اور حربیار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔