Tag: UK PM

  • نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

    نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

    لندن: نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور نئے ایم پیز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، کیئر سٹارمر اور 650 ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کردیئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں، سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر منتخب ہو گئے، نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود بھی حلف اُٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

    افضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ نے بھی حلف اُٹھالیا ہے، اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف لیا، ایم پیز نے بادشاہ چارلس اور ان کے ورثاء اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

    اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک،ایک کرکے حلف اٹھایا، ساڑھے چھ سو ایم پیز میں سے 335اراکین پہلی بار منتخب ہوئے، ہاؤس آف کامنز میں 263، تقریباً 40 فیصد خواتین کی بڑی تعداد منتخب ہوئی۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر سے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے ٹیلیفون پر خطے میں جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

    ترجمان برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    برطانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بھی بات کی، تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، ترجمان پینٹاگون

    نو منتخب برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔

  • برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائےاعظم کی عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش

    برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائےاعظم کی عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش

    لندن / اوٹاوا : برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، لہذا تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کا خیال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

    کینیڈین وزیراعظم نے وباء کےدوران مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا میں جانتا ہوں کہ اس سال تہوار مختلف ہوں گے ، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو عید الاضحی کی خوشی ہوگی ،میرےاور میرے خاندان کی طرف سے عید مبارک۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عید پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کےتعاون پرشکرگزارہوں، کوروناکےباعث مساجدکی بندش سےمسلمانوں کو مشکلات ہوئیں، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی مگرکیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نماز عید کےدوران احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے، عید کے باعث گھروں میں میل ملاپ میں احتیاط برتیں۔

  • سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمدنواز کیلئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان

    سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمدنواز کیلئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان

    لندن : برطانوی وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا ، احمدنواز نے کہا برطانوی  اعزاز میرے لئے باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز نے ایک بار پھر پاکستان کا سرفخر سے بلند کر دیا، برطانوی وزیراعظم کی جانب سے احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان برطانوی سفارتخانہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ خط میں انتہاپسندی کے خلاف احمد نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس مہم میں احمدنواز نےگرانقدرکام کیا۔

    خط میں کہا گیا احمدنواز نے برطانیہ کےتعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کےخلاف خطاب کیا، انھیں طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملیں لیکن ان کے عزم میں کوئی کمی نہ آئی اور وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری کرتے دوسرے اسکولوں میں اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں‌۔

    دوسری جانب احمدنواز کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے یہ اعزاز میرے لئے باعث فخرہے۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں احمد نواز کو کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبااختیار بنانے پر دیا جاتا ہے۔

    س سے قبل طالب علم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کی تھی ، احمد نے جی سی ایس ای امتحان میں 6 مضامین میں اے سٹارحاصل کئے اور 2مضامین میں اے گریڈ حاصل کیا۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز نے کہا تھا کامیابی کا سہرا والدین اور خیرخواہوں کے سر جاتا ہے، میرا خواب ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کروں، سانحے کے بعد حوصلہ بڑھانے والوں نے بھی ہمت دی، ہمت بڑھانے والوں خاص طور پر ڈی جی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    احمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس بھولے جانے والا نہیں لیکن ہمیں آگے بڑھناہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم ہمت ہارنے والے نہیں۔

    واضح رہے چار سال قبل 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی اور دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

    سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا، برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا

  • برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور

    برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی حکومت مشکل میں پھنس گئی،  پارلیمنٹ میں تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی، جس پر آج ووٹنگ ہوگی، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزارت عظمیٰ کےلیے اہم امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے پر ایم پیز کو 11 دسمبر کو حق رائے دہی استعمال کرنا تھا تاہم ووٹنگ منسوخ ہوگئی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے 48 ایم پیز نے درخواستیں جمع کروا دی، جس میں تھریسامے کی حمایت ختم کرنے کا اعلان گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ 48 افراد نے درخواستیں جمع کرو ائی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر تھریسامے بریگزٹ معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں ناکام رہی تو حکمران جماعت کو پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب کرنا پڑے گا جو آئندہ کا وزیر اعظم بھی بن جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے مختلف رہنماؤں کے نام لیڈڑ شپ اور وزارت داخلہ کے لیے سامنے آرہے ہیں جس میں موجودہ وزیر داخلہ ساجد جاوید کو وزارت عظمیٰ کے لیے اہم امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 48 سالہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو رواں برس اپریل میں برطانوی وزارت داخلہ کا قلم دان سونپا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر تھے۔ ساجد جاوید سنہ 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ ساجد جاوید برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔

    برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ سے متعلق ملتوی ہونے والی رائے شماری آئندہ برس 21 جنوری سے پہلے ہونی ہے۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ملتوی کردی

    یاد رہے کہ ایک روز قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا ووٹنگ ملتوی کرنے سے قبل اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کو مسترد کیے جانے پر ان کی حکومت ختم اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اقتدار میں آسکتی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے 2016 میں اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد سے برطانیہ میں سب سے بڑے بحران کا سامنا کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی قوم نے 46 برس بعد دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دئیے تھے۔

  • برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

    لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب کردی اور 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی سازش برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے ناکام بنادی۔

    برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش کرنے والے 2نوجوانوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزمان نے ڈاؤننگ اسٹریٹ پر تھریسامے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    میڈیا کے مطابق دو افراد کو ڈائوننگ سٹریٹ کے گیٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کے بعد وزیر اعظم پر چھریوں سے حملے کے ذریعے قتل کر نے کا منصوبہ تیار کر نے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    زیرحراست نوجوانوں میں 20سال کا زکریا رحمان اور 21 سالہ محمدعاقب عمران شامل ہیں۔

    اس سازش کو بے نقاب کرنے کی کارروائی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ، ویسٹ مڈلینڈ پولیس اور ایم آئی5 نے حصہ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور داخلی سلامتی کا انٹیلی جنس ادارہ گزشتہ چند ہفتوں سے اس مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

    برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں۔


    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


    یاد رہے رواں سال مئی میں  مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اور  خود کش حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوئی تھی۔

    اعش نے مانچسٹر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یورپی ممالک خود کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کےلیے تیاررکھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔