Tag: UK red list

  • پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانی نژاد برطانوی بیمار خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں

    پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانی نژاد برطانوی بیمار خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں

    اسلام آباد : برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی بیمارخاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سےپاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر پاکستانی نژاد برطانوی بیمارخاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں۔

    بیمارخاتون کے شوہر نے اے آر وائی نیوز پر پاکستان اوربرطانیہ کے وزرائےاعظم سے اپیل کی ہے کہ 5ماہ سےبرطانیہ نہیں جاسکےجمع پونجی بھی ختم ہوگئی ہے ، ادویات تک نہیں خرید سکتےہماری فوری مدد کی جائے۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ خاتون کی ادویات علاج معالجے کی سکت ختم ہوگئی ہے ، برطانیہ میں میری اہلیہ کو علاج معالجے کی سہولیات میسر تھیں، حکومت برطانیہ پاکستان کا نام فوری طور پر ریڈ لسٹ سے ہٹائے۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ ہ برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان کو برطانوی ٹریول ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کی ممکنہ وجہ سامنے آئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو کرونا سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تھا، جس پر برطانوی حکام نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا۔

  • برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    اسلام آباد : برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، اب تک آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا، برطانیہ میں پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئےآن لائن پٹیشن پر دستخط جاری ہے ، تاحال آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

    ایک لاکھ دستخط پر پاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنے کامعاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آئےگا، آن لائن پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد پاکستان میں پھنسے ہیں ،مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے ، پاکستان سےبرطانیہ کےلیےبراہ راست پروزایں نہیں چلائی جارہی۔

    پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے ، برطانیہ نے بھارت کو ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے۔

    خیال رہے سینٹر فیصل جاوید نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں نکالنے کی پٹیشن کو ٹوئٹ شیئر کیا۔

    یاد رہے برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا تاہم پاکستان کو کم کورونا شرح پر بھی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا ہے، نئی پالیسی کا اطلاق 8 اگست سے شروع ہوگا۔