Tag: UK Snowfall

  • برطانیہ کے مختلف علاقے شدید برف باری سے ونڈر لینڈ میں تبدیل ہو گئے

    برطانیہ کے مختلف علاقے شدید برف باری سے ونڈر لینڈ میں تبدیل ہو گئے

    لندن: برطانیہ میں برف باری اور سردی کی شدید لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، دھند، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں نے پارہ نقطہ انجماد سے گرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے علاقہ ونڈرلینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

    برطانیہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سردی کی لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، درخت، پودے، راستے، گاڑیاں اور گھر غرض ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔

    شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں، مِڈ لینڈز اور مشرقی ویلز میں تاحال یلو وارننگ الرٹ ہے۔ برف باری اور شدید سردی کے سبب یارک شائر اور ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    220 سے زائد اسکلول بند اور ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو گیا ہے، متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • ویڈیو: برطانیہ برف سے ڈھک گیا، جھیلیں، نہریں اور دریا منجمد ہو گئے

    ویڈیو: برطانیہ برف سے ڈھک گیا، جھیلیں، نہریں اور دریا منجمد ہو گئے

    لندن: برطانیہ میں شدید برف باری ہو رہی ہے جس سے پورا ملک برف سے ڈھک گیا ہے، ملک کی جھیلیں، نہریں اور دریا منجمد ہو گئے ہیں، اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں کر دی گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے ایبرڈین شائر میں بریمور کے علاقے میں شدید باری سے درجہ حرارت منفی 17 تک گر گیا، جو گزشتہ 20 سال میں ریکارڈ ہے۔

    حکام نے عوام کو بلا ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، شٹ لینڈز میں شدید برف باری اور لائن آئسنگ کے نتیجے میں 6 ہزار گھروں کی بجلی معطل کی گئی۔

    میٹ آفس نے شمالی اسکاٹ لینڈ اور شمال مشرقی انگلینڈ کو ڈھکنے والی برف باری اور ژالہ باری کی پیلی وارننگ کو جمعہ کی دوپہر تک بڑھا دیا ہے۔

    برطانیہ کے ساتھ ہی ساتھ امریکا اور کینیڈا میں ساحل سے ساحل تک آنے والا طوفان اپنے ساتھ شدید برفباری اور تیز ہوائیں لائے گا، میڈیا کے مطابق امریکا کی مغربی ریاستوں میں دو دو فٹ برف پڑنے کا امکان ہے۔

    امریکا کی جنوبی ریاستوں میں اگلے 2 دن تک شدید آندھی اور سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔