Tag: UK Weather

  • برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری

    مانچسٹر: شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی 7 مشرقی ساحلی ریاستوں میں بھی برفانی طوفان کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    امریکا میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، شمالی کیرولائنا، میوزوری،کنساس میں حادثات کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری

    واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، میٹ آفس کے مطابق امریکا میں موسم کی شدت جنوری کے وسط تک رہے گی۔

  • برطانیہ میں شدید برف باری کا الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برف باری کا الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث 3 روزہ وارننگ جاری کردی گئی ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید برفباری، بارش، پھسلن، سیلاب، یخ بستہ درجہ حرارت کے باعث اسکول، سڑکیں بند، پروازوں اور ٹرینوں کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    برطانیہ کا انسانی اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

  • برطانیہ میں انتہائی گرمی : خطرناک وارننگ جاری

    برطانیہ میں انتہائی گرمی : خطرناک وارننگ جاری

    لندن : برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق تمام عمر کے افراد کو گرمی سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

    اس حوالے سے یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری زرد وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران این ایچ ایس پر اضافی بوجھ کا خطرہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن سمیت 8شہروں میں زرد وارننگ جاری کی گئی ہے، بیمار اور بزرگ افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    برطانیہ

    زرد وارننگ کے شہروں میں لندن، مڈلینڈز، یارکشائر، ہمبر شامل ہیں، تاہم گرمی کی لہر ویلز، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ میں بھی محسوس کی جائے گی۔

    یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق لندن میں آج درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ رواں سال درجہ حرارت اوسطاً زیادہ رہنے کی اطلاعات ہیں۔

  • برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، ندی پر جمی برف ٹوٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے

    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، ندی پر جمی برف ٹوٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے

    لندن: برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، برمنگھم میں ایک ندی پر جمی برف ٹوٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے، جن میں سے چار کو بچا لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 2 کم عمر بچے لا پتا ہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے متعدد علاقوں میں پارہ منفی 4 ڈگری تک جا پہنچا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتوں تک برطانیہ بھر میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

    لندن، برمنگھم، مانچسٹر، ایڈمبرا سمیت مختلف علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، جس سے ہر سو سفیدی چھا گئی، اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    گلوسسٹرشائر میں پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، بسیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کا رن وے برف سے ڈھک گیا، ہیتھرو ایئر پورٹ بھی برف باری کی زد میں ہے، اور فلائٹ سروس متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    برمنگھم میں چھ بچے ندی پر جمی برف ٹوٹنے سے نیچے گر گئے، چار بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق، سولیہل میں منجمد درجہ حرارت کے درمیان ایک جھیل میں ڈوبنے والے دو بچوں کے لا پتا ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش جاری ہے، تاہم ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

    آج صبح برطانیہ بھر میں وسیع پیمانے پر سفری خلل واقع ہوا، میٹ آفس کی جانب سے ملک میں برف باری، دھند اور ژالہ باری کے لیے زرد موسم کی وارننگ برقرار ہے۔ میٹ آفس نے الرٹ جاری کیا ہے کہ درجہ حرارت رات بھر انجماد سے کافی نیچے رہنے اور سردی کی بارشوں کے ساتھ مل کر برفیلی صورت حال پیدا کرنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری، ژالہ باری اور جمنے والی دھند کئی دنوں تک جاری رہے گی، شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں رات بھر درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو، یہ برطانیہ میں گزشتہ سال فروری کے بعد سے دیکھا گیا سب سے کم درجہ حرارت ہوگا۔

  • برطانیہ میں شدید گرمی، پانی کی قلت کا خدشہ، آگاہی مہم کا آغاز

    برطانیہ میں شدید گرمی، پانی کی قلت کا خدشہ، آگاہی مہم کا آغاز

    لندن: برطانیہ میں 1976 کے بعد شدید گرمی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، شدید گرمی سے نارتھ ویسٹ اور یارکشائر میں پانی کے ذخائر میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق جھلسا دینے والی گرمی سے گھاس اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، پانی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے بھی پانی کے کم استعمال کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔

    [bs-quote quote=”مساجد میں پانی کی قدر و اہمیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا تاکہ پانی کا ضیاع کم سے کم کیا جائے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    پانی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے اس حوالے سے اخباروں، ریڈیو اور ٹی وی پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے، اولڈہم میں موجود یورپین اسلامک سینٹر نے بھی کمیونٹی کو پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

    مساجد میں پانی کی قدر و اہمیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا تاکہ پانی کا ضیاع کم سے کم کیا جائے، خواتین برتن دھوتے وقت کم پانی استعمال کریں، پودوں کو پانی دیتے وقت پائپ کی بجائے کین استعمال کریں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پانی کے ذخائر میں واضح کمی بارش کے باعث ہے اور اگست کے مہینے میں بھی بارش کا امکان بہت کم ہے اس لیے ایشیائی کمیونٹی کو بھی اس تنبیہ کی نوعیت سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ میں شدید گرمی، چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    برطانیہ میں شدید گرمی، چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    لندن: برطانیہ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، مختلف شہروں میں گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شدید گرمی کے سبب لوگوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا، حکام نے گرم موسم میں لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

    برطانوی میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں میں کمی کی وجہ سے کئی سرسبز علاقے خشک ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

    برطانوی میٹ آفس کے مطابق کل بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لندن اور جنوبی مشرقی علاقوں میں کل بھی ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل انگلینڈ کی جنوب مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے، اس سے قبل برطانیہ میں جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 2015 میں 36.7 ڈگری سینٹی گرڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ میں گرمی کی لہر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے خطرناک قرار

    برطانیہ میں گرمی کی لہر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے خطرناک قرار

    لندن: گرمی کی ایک لہر برطانیہ بھر میں سر اٹھا رہی ہے، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی کی ایک لہر برطانیہ میں پھیل رہی ہے جو کہ اس سال گرم ترین درجہ حرارت کا سبب بن سکتی ہے، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    برطانوی میٹ آفس کے مطابق گرمی کے باعث مضافاتی ساحل سمندر کے مقامات پر رش دیکھا گیا ہے، بچوں، عمر رسیدہ افراد کو گرمی کی لہر سے زیادہ خطرہ ہے۔ چند ہفتوں بعد پر گرمی میں کمی کا امکان ہے۔

    میٹ آفس فورکاسٹر مارک فوسٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے تمام حصوں میں سال کا گرم ترین دن اس ہفتے آئے گا، یہ حقیقتاً ایک اچھا موقع ہوگا کہ ہم سال کا گرم ترین دن دیکھ سکیں گے یہ ممکنہ طور پر آج بھی ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کا مطلب یہ ہے کہ تب کاہی کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے یہ مشکل وقت ہوگا۔

    میٹ آفس کے مطابق اس سال برطانیہ بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 اپریل کو سینٹ جیمس پارک، سینٹرل لندن میں 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ْ

    دوسری جانب روز اینڈ کرومانی، اسکاٹ لینڈ میں اچناگرٹ پر درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوٹائرون مین کیسل ڈرگ میں 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ سال کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  •  برطانیہ پرافریقی گرم ہواؤں کی یلغار، درجہ حرارت خطرناک حد تک جانے کا امکان

     برطانیہ پرافریقی گرم ہواؤں کی یلغار، درجہ حرارت خطرناک حد تک جانے کا امکان

    لندن : افریقہ سے آنے والی گرم ہواؤں سے برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر  آنے کا امکان ہے،  یہ جون لندن کی تاریخ میں اب تک کا سب سے گرم جون ثابت ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل سے برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوگی جوکہ پورے مہینے جاری رہے سکتی ہے ، اس لہر میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، یاد رہے کہ جون میں یہاں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی ترجمان نکولا میکسے کا کہنا ہے کہ اس ہفتے  درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہے گا، مشرقی  سمندر کے کنارے واقع علاقے نسبتاً ٹھنڈے رہیں گے  تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کے اختتام پر  درجہ حرارت 23  سے 24 ڈگری تک پہنچ جائے گا اور جنوب مشرق کے علاقوں میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ان دنوں میں آسمان بالکل صاف اور چمکدار رہے گا ، کئی ماہرین کے مطابق یہ لہر کم از کم ایک مہینے تک جاری رہے گی۔ افریقہ سے آنے والی یہ گرم لہر ملک کے تمام علاقوں میں اپنے اثرات دکھائے گی جس  کے اختتام پر  موسلا دھار بارش کا امکان بھی پیشِ نظر رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    لندن : برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری سے معمولات زندگی متاثرہوکررہ گئی ہے تاہم بعض لوگوں نے اس موسم سے بھی لطف اندوز ہونے کا سامان دھونڈ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے برطانی طوفان اور سرد ہواؤں کے باعث برطانیہ میں موسم شدید سرد ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

    برطانیہ میں دارالحکومت لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں برف باری کے باعث 500 سے زائد اسکول بند ہوگئے ہیں۔

    لندن سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوچکا ہے جس کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں

    برفباری کے باعث سینکڑوں ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہے، تاہم یخ بستہ موسم بعض لوگوں کو گھر کے اندر رہنے پر مجبور نہیں کرسکا۔


    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے


    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ : گرمی کی لہر سےشہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

    برطانیہ کا جل تھل موسم اور یخ بستہ ہوائیں عوام کو سال بھر جیکٹ اور چھتری اٹھانے پر مجبور رکھتی ہیں جبکہ موسم گرما اکثر نظریں چراکر گزر جاتا ہے، برطانیہ میں ان دنوں سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

    گرمی کی لہر اور سال کے گرم ترین موسم کے باعث نہ صرف شہریوں بلکہ سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے جگمگا اٹھے ہیں اور وہ گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ایک ہفتے تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔