Tag: UK

  • پروفیسروحیدالرحمٰن کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے، صدر ممنون حسین

    پروفیسروحیدالرحمٰن کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے، صدر ممنون حسین

    اسلام آباد : صدرممنون حسین نے جامعہ کراچی کےاستاد وحید الرحمٰن کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتار ی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے جامعہ کراچی کے استاد اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمٰن عرف یاسر رضوی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم بانٹنے والوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان نہیں ہو سکتے۔

    انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

    مقتول وحید الرحمان جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے وہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں بھی تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے تھے۔

    ڈاکٹر وحید الرحمان اپنے حلقہ احباب میں یاسر رضوی کے نام سےجانے جاتے تھے۔

  • ملالہ برطانیہ کے 500 متاثر کن افراد میں شامل

    ملالہ برطانیہ کے 500 متاثر کن افراد میں شامل

    لندن: امن کا نوبل انعام جیتنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی برطانیہ میں 2015 کی سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

    ڈیبرٹز500کی جانب سے جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹ میں صحافت، کھیل، سیاست، تعلیم، فن سمیت 24 شعبوں کے 500 افراد پرمشتمل فہرست جاری کی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ کو”انسان دوست اورسماجی کارکن” کے شعبہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے دیگر 20 افراد میں ایماواٹسن اورشہزادہ چارس بھی شامل ہیں۔


    لڑکیوں کی تعلیم کیلئے لڑنے والی ملالہ کو نوبل انعام مل گیا


     ڈیبریٹز 500 فہرست کا اجراء 1769 سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد برطانیہ کے سب سے زیادہ اثرانگیز شخصیات کو سامنے لانا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012ء دوران اس حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

    اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

  • بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے کل برطانیہ جائیں گے۔نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

    امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔ انجری کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے اور انہیں وطن واپس بلالیا گیا تھا۔

    حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے باؤلنگ ایکشن پر کام کیا۔ اب وہ ایکشن کی جانچ کیلئے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    آف اسپنر کا ٹیسٹ چوبیس نومبر کو کارڈف کی لوبورو یونیورسٹی میں ہوگا۔ حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایکشن میں کلئیر ہوجائیں گے۔

  • برطانیہ : دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

    برطانیہ : دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

    برطانیہ : برطانوی شہر ساؤتھمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کرو زشپ جو لنگر انداز ہوگیا ہے۔

    اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5گنا بڑا ہے،  جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3سال میں تیار کیا گیا ہے، یہ بحری جہازایک ہزار 187فٹ لمبا 72فٹ اونچا 208فٹ چوڑا اور 2لاکھ25ہزارٹن وزنی ہے۔

    کروزشپ میں 5 ہزار400 سے زائد مسا فروں کی گنجا ئش ہے، یہاں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس ، سوئمنگ پولز، اپارٹمنٹس ، جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ ہے 3ہزارامریکی ڈالرز ہے۔

  • برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    لنڈن:برطانیہ چین کی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

    برطانیہ کے وزیرخزانہ جورج اوسبورن نےنےچین کے نائب پریمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں دو ارب چالیس کروڑپاؤنڈ لاگت کے بونڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

    برطانیہ کا چینی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے کا مقصد دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت چین کےساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کرنا ہے،دونوں ممالک نے اقتصادی اور سیاسی تعاون مستحکم کرتے ہوئےتعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی کرائی۔