Tag: Ukraine president

  • یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

    یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

    کیئو: یوکرینی صدر زلنسکی عالمی برادری کی بے وفائی پرآبدیدہ ہوگئے اور کہا روس سے لڑنے کیلیے اکیلا چھوڑ دیا گیا ، کوئی بھی ہمارا ساتھ دیتے نظر نہیں آرہا۔

    تفصیلات کے مطابطق یوکرینی صدر ولادی میرزلنسکی نے اپنے ویڈیو بیان میں عالمی برادری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے لڑنے کیلیے اکیلا چھوڑ دیا گیا، کوئی بھی ہمارا ساتھ دیتے نظر نہیں آرہا۔

    یوکرینی صدر نے یورپ کے ستائیس رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا یوکرین نیٹو میں شامل نہیں؟ دشمن نے پہلے مجھے اور میرے خاندان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، لیکن ہرکوئی ڈر رہا ہے، کوئی جواب نہیں دے رہا۔

    ولادی میرزلنسکی کا کہنا تھا کہ مگر یوکرینی ڈرنے والے نہیں، ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، ہم غیرجانبداری کےبارے میں بات کرنے سے نہیں ڈرتے۔

    یوکرینی صدر نے روس کے خلاف ساری فوج کو حرکت میں آنے کا حکم دیتے ہوئے اٹھارہ سے ساٹھ سال تک کے مَردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

    گزشتہ روز روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو سینتیس افراد ہلاک اور تین سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ روس نےیوکرین کےچرنوبیل پلانٹ اور بحیرہ اسود میں جزیرہ سینک پرقبضہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے روسی حملوں کے بعد افرا تفریح مچ گئی ہے اور کیف شہر خالی ہو گیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سب ویز پر بستر لگا لیے۔

  • مسافر طیارے کی تباہی کا اعتراف ، یوکرینی صدر کا ایران سے بڑا مطالبہ

    مسافر طیارے کی تباہی کا اعتراف ، یوکرینی صدر کا ایران سے بڑا مطالبہ

    کیئو : یوکرین کے صدر نے مسافر طیارے کی تباہی کے اعتراف کے بعد ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کی تحقیقات کیلئے یوکرین کے ماہرین کو رسائی دے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے مسافر طیارے کی تباہی کے اعتراف کے بعد یوکرین کے صدر نے تباہ طیارے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران طیارے کی تحقیقات کیلئے یوکرین کےماہرین کو رسائی دے۔

    دوسری جانب روسی پارلیمنٹ نے بھی یوکرین کے طیارےکونشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایرانی اقدام کی مذمت کرتے ہیں لیکن ایران کومشتعل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر طیارہ نادانستہ طور پر حملے کا نشانہ بنا۔

    مزید پڑھیں : یوکرین طیارہ میزائل کا نشانہ بنا ، ایران کا بڑا اعتراف

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے مسافر طیارہ حادثے کا سبب انسانی غلطی کو قراردیا ، ملٹری حوالے سے بتایا گیا کہ ایران نے ’غیر ارادی‘ طور پر طیارے کو نشانہ بنایا۔

    طیارے کی تباہی کےاعتراف کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ان کا کہنا تھاکہ وہ ایرانی عوام ،متاثرہ خاندانوں اور قوموں سے بہت معذرت اورتعزیت کرتے ہیں،امریکا کے ایڈونچرزم کے باعث پیدا بحران میں انسانی غلطی سے تباہی ہوئی،آج افسوسناک دن ہے، مسلح افواج کی اندرونی ابتدائی تحقیقات سے غلطی کا پتہ چلا۔

  • آرٹسٹوں کا ٹافی کے ریپرز سے یوکرائنی  صدر کی تصویر بنا کر انوکھا احتجاج

    آرٹسٹوں کا ٹافی کے ریپرز سے یوکرائنی صدر کی تصویر بنا کر انوکھا احتجاج

    کیو : یوکرائنی آرٹسٹوں نے صدارتی انتخابات سے قبل 20 کلوگرام ٹافیوں کے ریپرز سے صدر پیٹرو پوروشینکو کا عکس بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے حامی و ناقدین کی جانب کوئی منفرد کام ضرور کیا جاتا ہے کہ ایسا ہی کچھ یوکرائن کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشینکو کی ناقد دو خواتین فنکاروں نے کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین آرٹسٹوں نے گولیوں کے خالی خول اور ٹافیوں کو خالی ریپرز کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائنی صدر کا پووٹریٹ تیار کیا ہے جس کا عنوان ’بد عنوانی کا چہرہ‘ رکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فنکاروں نے پورٹریٹ کی تیاری کےلیے پیٹرو کی کمپنی کی تیار کردہ ٹافیوں کے ریپرز استعمال کیے ہیں۔

    صدارتی پورٹریٹ کو تیار کرنے والے آرٹسٹ داریا مارچینکو اور ڈینیل گرین ہیں جنہوں نے کڑی محنت سے بد عنوانی کا چہرہ کے عنوان سے یہ پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داریا مارچینکو کا کہنا تھا کہ اس عکس میں مختلف معانی پوشیدہ ہیں، جیسے یوکرائن کے شہری جو ملک میں جمہوریت کی خواہش رکھتے تھے انہیں کسی بچے مانند ٹافیوں کے ریپرز بہلایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خالی ریپرز صدر کے کھوکھلے وعدوں کی طرح ہیں جو انہوں نے صدارتی مہم کے دوران کیے تھے اور اب ان کے مستعفی ہونے کا وقت آگیا لیکن وہ وعدے ابھی تک وفا نہیں ہوئے۔

    داریا مارچینکو کا کہنا تھا کہ تصویر کے بیک گراؤنڈ میں گولیوں کے خالی خول استعمال کیے گئے ہیں جو مشرقی علاقے کی عکاسی کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں فنکاروں نے ان خولز کو ایسے آپس میں جوڑا ہے جیسے چاکلیٹ کے بارز ہوں جس کا مقصد صدر پیٹرو کے چاکلیٹ کے کاروبار کو دکھانا ہے اور اگر ان بارز کو قریب سے دیکھیں تو یہ تابوت معلوم ہوتے ہیں جو بے گناہ ہلاک ہونے والے یوکرائنی شہریوں کی موت سے عبارت ہیں۔