Tag: ukraine

  • کیف میں کرفیو نافذ

    کیف میں کرفیو نافذ

    کیف: یوکرین نے اپنے دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 36 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

    میئر کیف وٹالی کلچکوف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے مسلسل بمباری کی وجہ سے کیف میں آج شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ خصوصی اجازت کے بغیر شہر میں نقل و حرکت کرنا ممنوع ہوگا، تاہم بموں سے محفوظ پناہ گاہوں تک جانے کی اجازت ہوگی۔

    میئر کیف کے مطابق روسی افواج نے باہر سے دارالحکومت میں کئی اپارٹمنٹ بلاکس کو نشانہ بنایا ہے، اور تازہ ترین حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے، گولہ باری سے ایک 15 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں زبردست آگ بھی بھڑک اٹھی ہے، جس میں لوگ پھنس گئے۔

    یوکرینی حکام کے مطابق ایک دھماکے سے لگنے والے جھٹکوں سے شہر کے ایک میٹرو اسٹیشن کے داخلی راستے کو بھی نقصان پہنچا، اس میٹرو اسٹیشن کو بموں سے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، سٹی حکام نے کہا ہے کہ ٹرینیں اب اسٹیشن پر نہیں رکیں گی۔

    میئر کیف وٹالی کلچکوف نے کہا کہ دارالحکومت یوکرین کا دل ہے اور اس کا دفاع کیا جائے گا، خیال رہے کہ روسی افواج نے کیف کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

  • ایلون مسک کا پیوٹن کو چیلنج، جو جیت گیا یوکرین اس کا

    ایلون مسک کا پیوٹن کو چیلنج، جو جیت گیا یوکرین اس کا

    دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو فائٹ کے لیے چیلنج کر کے داؤ پر یوکرین کا ملک لگا دیا ہے۔

    جو جیتا یوکرین اس کا، روسی صدر کو دیے گئے ایلون مسک کے اس چیلنج نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر دیا ہے، یوکرین جنگ کے خاتمے کا دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے یہ ایک انوکھا لیکن انتہائی غیر سنجیدہ حل ہے۔

    اسپیس ایکس کے بانی نے فائٹ کا یہ چیلنج اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیا ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوکرین میں امن سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں، جو جیتا یوکرین اس کا۔

    ایلون مسک نے اس پیغام کو روسی زبان میں بھی ٹوئٹ کیا اور کریملن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا ہے۔

    یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، ایک صارف نے روسی صدر اور ایلون مسک کا موازنہ کرتے ہوئے ایک خاکہ پیش کیا، اور لکھا کہ یہ چیلنج صرف 10 سیکنڈ کا ہوگا۔

    یوکرین میں انٹرنیٹ منقطع، ایلون مسک کا بڑا قدم

    صارف نے پیوٹن اور ایلون مسک کی عمر اور قد کی پیمائش بھی کی، لکھا کہ ایلون مسک قد میں بھی روسی صدر سے بڑے ہیں اور 19 سال چھوٹے ہونے کی وجہ سے جسمانی طاقت میں بھی زیادہ ہیں۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ اس پر ایلون مسک نے بھی کمنٹ کیا اور صارف سے اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین میں جب انٹرنیٹ کا نظام منقطع ہوا، تو یوکرینی وزیر کی درخواست پر ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے یوکرین کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی، اس سلسلے میں کمپنی نے اسٹار لنک سروس ایکٹیو کیا۔

  • روس نے یوکرین میں خطرناک جراثیم تیار کرنے والی لیبز سے متعلق دستاویز پیش کر دی

    روس نے یوکرین میں خطرناک جراثیم تیار کرنے والی لیبز سے متعلق دستاویز پیش کر دی

    ماسکو: روس نے یوکرین میں خطرناک جراثیم تیار کرنے والی لیبز سے متعلق دستاویز پیش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین میں بائیولوجیکل ریسرچ لیبز کی دستاویز منظر عام پر آگئی، امریکا اور اتحادیوں کی ریسرچ لیبز کی دستاویز روس سامنے لایا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یوکرین میں واقع امریکی فنڈ سے چلنے والی بائیولوجیکل لیبز چمگادڑوں کے کرونا وائرس کے نمونوں کے تجربات کر رہی ہیں۔

    امریکی حکام بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ یوکرین ‘حیاتیاتی تحقیق کی لیبز’ کی میزبانی کر رہا ہے، ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا کہ یہ لیباٹریاں روسی افواج کے کنٹرول میں آ سکتی ہیں۔

    روس یوکرین تنازع: ترک صدر نے دنیا کو آئینہ دکھا دیا

    وزارت کے چیف ترجمان دفاعی میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق، امریکی فریق نے 2022 کے لیے یوکرین میں پرندوں، چمگادڑوں اور رینگنے والے جانوروں کے پیتھوجینز پر کام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں افریقی سوائن فیور اور اینتھراکس لے جانے کے امکان کا مطالعہ بھی شامل تھا۔

    ان لیبارٹریوں میں اس کے علاوہ اُن جنگلی پرندوں کے ذریعے پیتھوجینز کے ممکنہ پھیلاؤ پر بھی تجربات جاری تھے، جو روس یوکرین اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان ہجرت کرتے رہتے ہیں۔

    چیف ترجمان نے بتایا کہ ان تجربات اور یوکرین میں پینٹاگون کی مالی اعانت سے چلنے والی دیگر حیاتیاتی ریسرچز کا مقصد یہ تھا کہ مہلک جراثیم کے خفیہ پھیلاؤ کے لیے ایک طریقہ کار بنایا جائے۔

    کوناشینکوف نے کہا کہ روسی وزارت دفاع جلد ہی یوکرینی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے عملے سے موصول ہونے والی دستاویزات کے ساتھ ساتھ ان کی جانچ کے نتائج بھی شائع کرے گی۔ واضح رہے کہ روسی مسلح افواج کے تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاع کے سربراہ ایگور کریلوف کے مطابق، 7 مارچ کو، روسی مسلح افواج نے یوکرین میں 30 حیاتیاتی مرکبات برآمد کیے تھے، جو ممکنہ طور پر بائیو ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے تھے۔

  • جرمنی نے آنکھیں پھیر لیں

    جرمنی نے آنکھیں پھیر لیں

    برلن: جرمنی نے بھی یوکرین سے آنکھیں پھیر لی ہیں، جرمن چانسلر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین میں جنگی طیارے نہیں بھیجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ وہ پولینڈ کی طرف سے سوویت دور کے MiG-29 لڑاکا طیارے جرمنی میں امریکی رامسٹین ایئر بیس کے ذریعے یوکرین کو فراہم کرنے کی تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔

    برلن میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شولز نے کہا کہ جرمنی پہلے ہی یوکرین کو دفاعی ہتھیار اور اہم مالی مدد اور انسانی امداد بھیج چکا ہے۔

    واضح رہے کہ پولینڈ نے پیش کش کی تھی کہ وہ جرمنی میں امریکی فضائی اڈے کے ذریعے اپنے روسی ساختہ مِگ 29 طیارے یوکرین بھیج سکتا ہے، تاہم امریکا نے اس پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔

    یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے: روس

    اب جرمن چانسلر نے واضح کر دیا ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو ہتھیاروں سمیت ’ہر طرح کا دفاعی سامان فراہم کیا ہے‘ تاہم وہ کہتے ہیں کہ ’بلاشبہ اس میں جنگی طیارے شامل نہیں ہیں۔‘

    دریں اثنا برطانیہ میں ٹین ڈاؤنگ اسٹریٹ نے کہا ہے کہ نیٹو کے پائلٹس اور جنگی طیاروں کی جانب سے روسی طیاروں کو مار گرانا ’بلا جواز‘ ہوگا، وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان نے بھی با رہا کہا ہے کہ وہ یوکرین میں دفاعی ضروریات کے تحت ہی ہتھیار بھیجیں گے۔

  • یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے: روس

    یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے: روس

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کی خبر کو ‘فیک’ قرار دے دیا ہے۔

    روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول میں حملے کا نشانہ بننے والی عمارت سابقہ میٹرنٹی اسپتال تھا، اب یہ عمارت طویل عرصے سے فوجیوں کے استعمال میں تھی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح جعلی خبریں مسلسل پھیلائی جا رہی ہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریوپول اسپتال میں بدھ کو روسی حملے میں 3 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے ایک بچہ بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 17 بتائی جا رہی ہے۔

    یوکرین کے صدر نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں، ساحلی شہر ماریوپول جس ریجن میں شامل ہے یعنی ڈونیٹسک، انٹرفیکس یوکرین کے مطابق اس کے سربراہ پاؤلو کیریلینکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی نہ ہی بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    زپورئیژا جوہری پلانٹ کب سے کنٹرول میں ہے؟ روس نے بتا دیا

    تاہم انھوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ روسی فریق کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کے دوران ہوا ہے۔

    ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے اجلاس میں جنگ بندی کی کسی بھی سمجھوتے کے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی ان مذکرات کا حصہ ہی نہیں تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ یوکرین نے ایک جوہری پلانٹ پر روسی قبضے اور مہلک حملے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرینی حکام غلط بیانی کر رہے ہیں، یوکرین کے شہر زپورئیژا کا جوہری پلانٹ 5 دن سے روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، اور جوہری پلانٹ پر حالات قابو میں ہیں۔

  • یوکرین میں بائیو لوجیکل لیبارٹری کا انکشاف، امریکا روس آمنے سامنے

    یوکرین میں بائیو لوجیکل لیبارٹری کا انکشاف، امریکا روس آمنے سامنے

    کیف: یوکرین روس جنگ میں نیا موڑ آیا ہے، جہاں روسی حکام نے یوکرین میں بائیو لوجیکل ریسرچ لیبارٹری کا انکشاف کر ڈالا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین میں حیاتیاتی لیبارٹریوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور امریکا نے بھی ان سہولیات کا اعتراف کیا ہے۔

    امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بریفنگ کے دوران سینیٹر نے سوال اٹھایا کہ کیا یوکرین کے پاس کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار ہیں؟ جس پر محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری وکٹوریہ نولینڈ نے جواب دیا کہ وہاں حیاتیاتی تحقیق کی سہولت موجود ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ روسی افواج ان تنصیبات پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ہم یوکرائنی حکام کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ حیاتیاتی تحقیقی مواد روسی افواج کے ہاتھ میں نہ آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: روس نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

    روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی مالی اعانت سے چلنے والی حیاتیاتی لیبارٹریوں میں طاعون اور اینتھراکس جیسے مہلک وائرس موجود ہیں۔

    روسی حکام نے مزید کہا کہ امریکا واضح کرے، دنیا جاننا چاہتی ہے کہ یوکرین میں بائیولوجیکل ریسرچ لیب کا مقصد کیا ہے؟

    ادھر یوکرینی حکام نے سائنسدانوں کو مہلک وائرس کو تلف کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ روس نے وائرس سے متعلق دستاویزات جاری کردی ہیں۔

    دوسری جانب چین نے یوکرین میں بائیولوجیکل لیب کے سامنے آنے پر امریکا سے وضاحت طلب کی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق یوکرین میں بائیو لیبارٹریز میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا، امریکا یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو واضح کرنا چاہیے کہ ان لیبارٹریوں میں کس قسم کا وائرس موجود تھا، دنیا کے 30 ممالک میں 336 حیاتیاتی تجربہ گاہیں امریکی کنٹرول میں ہیں۔

  • امارات کی طرف سے یوکرین کے لیے 30 ٹن امدادی سامان روانہ

    امارات کی طرف سے یوکرین کے لیے 30 ٹن امدادی سامان روانہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنگ زدہ یوکرینی شہریوں کی مدد کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان یوکرین روانہ کردیا گیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی، امارات نے یہ امداد یوکرین کے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجی ہے۔

    اقوام متحدہ نے یوکرین میں نقل مکانی کرنے والوں اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی، اب تک 1.2 ملین سے زیادہ پناہ گزین ریکارڈ پر آچکے ہیں۔

    اماراتی امداد سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

    امارات کا طیارہ امدادی سامان لے کر پولینڈ کے شہر لوئلن پہنچا جہاں امدادی سامان یوکرین کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

    یوکرین میں متعین اماراتی سفیر سالم الکعبی نے کہا کہ امارات نے امدادی سامان یوکرین کے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے روانہ کیا ہے۔

    سفیر کے مطابق ضرورت کا بنیادی سامان انسانی بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ امارات نے اقوام متحدہ کی اپیل پر 50 لاکھ ڈاکر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے، اس رقم سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

  • ہنگری کا یوکرین کو انکار

    ہنگری کا یوکرین کو انکار

    بڈاپسٹ: ہنگری نے یوکرین کو اپنی سر زمین سے ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے پیر کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں نیٹو فوجیوں کو ملک میں تعینات رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    تاہم وزیر اعظم ہنگری نے ہنگری کے راستے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سپلائی پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

    حکم نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ اپنے ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے ناگزیر ہے، موجودہ حالات میں ہمیں اپنے ملک اور قوم کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔

    ہنگری کے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حکم یوکرین کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا گیا ہے، جیسا کہ فوجی کارروائیاں ہنگری کی سرحد کے قریب سے قریب تر ہوتی جا رہی ہیں، اور ہم اپنے ملک کو اس جنگ کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔

    رپورٹس کے مطابق ہنگری نے پالیسی میں تبدیلی کر لی ہے، جس کے مطابق ہتھیاروں کی ترسیل نیٹو کے دیگر رکن ممالک کے ذریعے ہوگی، اور ہنگری مہلک ہتھیاروں کی براہ راست یوکرین کو منتقلی کی اجازت نہیں دے گا۔

  • کیا یوکرین اپنی ہی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دے گا؟

    کیا یوکرین اپنی ہی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دے گا؟

    کیا یوکرین میں ایٹمی تنصیبات پر کوئی ‘کھیل’ کھیلا جا رہا ہے؟ روس کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین خود ہی اپنی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی سازش رچا رہا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی انٹیلیجینس نے اپنے ہی ملک کی ایٹمی تنصیبات پر خود ساختہ حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے، اور یوکرین اپنی ہی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی انٹیلی جینس سروس مسلح گروہوں کے ذریعے خارکیف شہر کے اطراف میں واقع ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی سازش تیار کر رہی ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے وینیتسا کے قریب واقع یوکرینی فوج کے ایک ایئر بیس کو انتہائی اسمارٹ ہتھیاروں کے ذریعے ناکارہ بنا دیا ہے۔

    یوکرینی صدر کی قیام گاہ کے بارے میں انکشاف

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ 13 ویں روز بھی جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ خارکیف اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے آس پاس شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

    نیٹو اور مغربی ملکوں نے اب تک یوکرین کو رکینت دینے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، مغربی ممالک روس یوکرین جنگ میں براہ راست شریک نہیں ہو رہے، اور یوکرین کو اسلحے کی ترسیل نیز روس کے خلاف پابندیوں کے اعلان پر ہی اکتفا کیے ہوئے ہیں، دوسری طرف ولادیمیر پیوٹن کا اصرار ہے کہ روسی فوجی یوکرین میں نیو نازی ازم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

  • یوکرینی پرچم والے ڈونٹس، قیمت 1 یورو

    یوکرینی پرچم والے ڈونٹس، قیمت 1 یورو

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک بیکری نے یوکرینی پرچم کے رنگ کے ڈونٹس بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جرمن بیکری یوکرین کو دل چسپ انداز میں سپورٹ کرنے کے لیے ‘پیس ڈونٹ’ فروخت کر رہی ہے، جس کی قیمت 1 (1.11 ڈالر) یورو ہے۔

    جرمن بیکری نے یہ قدم یوکرین کے عوام سے یک جہتی کے اظہار کے لیے اٹھایا ہے، فرینکفرٹ میں ہک بیکری نے جمعرات کو ڈونٹس کی پیش کش شروع کر دی ہے۔

    ان ڈونٹس کو پیس یعنی امن کے ڈونٹس کا نام دیا گیا ہے، ان سے ہونے والی آمدنی سے روس کے حملے کے بعد یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کی مدد کی جائے گی۔

    یوکرینی پرچم سے مزین ڈونٹس کی فروخت سے جو آمدنی ہوگی اس کا 100 فی صد حصّہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پناہ لینے والے یوکرینی بچوں کو عطیہ کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے بیکری کے شریک مالک ٹانجا ہک کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا کہ ہمیں بہت جلد، بیوروکریسی کی مدد کے بغیر کچھ کرنا ہے، اس کے لیے ہم نے ایک اضافی پروڈکٹ بنانے کا فیصلہ کیا جو زیادہ مہنگا نہ ہو، جو سب خرید سکتے ہوں اور جو آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے ساتھ دفتر بھی لے جا سکتے ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بیکری کی 10 برانچوں پر 600 پیس فروخت ہوئے اور جمعہ کو 300 پری آرڈرز کے ساتھ مہم کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔