Tag: ukraine

  • یورپ سے امریکا ایک بار پھر سائبرحملوں کی زد میں

    یورپ سے امریکا ایک بار پھر سائبرحملوں کی زد میں

    لندن : یورپ سے امریکا تک ایک نئے کمپیوٹر وائرس نے متعدد کمپنیوں کے ڈیٹا میں خلل پیدا کرکے کھلبلی مچادی ہے۔

    گولڈن آئی نامی وائرس نے دنیا بھر کی اسی سے زائد کمپنیوں کے نظام میں خلل ڈال کر یورپ سے امریکہ تک متعدد معروف کمپنیوں کے ڈیٹا پروسینگ سٹم کو جام کردیا، جس نے کمپنیوں کے کام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    خطرناک کمپیوٹر وائرس کی وجہ سے بھارت میں ممبئی اور امریکہ میں لاس اینجلس سمیت 76 بندرگاہوں پر کام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ آسٹریلیا میں ایک چاکلیٹ فیکٹر ی کی پیداوار متاثرہوئی۔

    اس سائبر حملے سے سب سے زیادہ یوکرائن متاثر ہوا ہے، جہاں توانائی کی تقسیم کے سرکاری اداروں اور بینک کے کمپیوٹر نظام سمیت کئی کمپنیاں اس وائرس کے حملے کا نشانہ بنی ہیں۔


    مزید پڑھیں : دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک


    یہ خطرناک وائرس یوکرین سے بدھ کو جاری ہوا، جو تیز رفتاری سے دنیا میں تباہی مچا چکا ہے۔

    آئی ٹی ماہرین نے گولڈن آئی نامی وائرس سے متعلق عالمی وارننگ بھی جاری کر دی ہے اور اس کے تدارک کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئے جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پانی کی زیر زمین لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ

    پانی کی زیر زمین لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ

    کیف: یوکرین میں پانی کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور آس پاس موجود عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک پرسکون صبح اس وقت ہنگامہ خیز ہوگئی جب زیر زمین پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پورا علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زمین کو ہلتا ہوا محسوس کیا اور ایک گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دی۔ تاہم اس سے قبل کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا سڑک ایک دھماکے سے پھٹی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو کر فضا میں بکھر گئی۔

    سڑک کے پھٹتے ہی دلدلی پانی کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ واقعے میں قریب موجود عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ان کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

    پولیس کےمطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شام میں داعش کیخلاف آپریشن صدر اسد کی معاونت کیلئےکیاجارہا ہے، صدر پوٹن

    شام میں داعش کیخلاف آپریشن صدر اسد کی معاونت کیلئےکیاجارہا ہے، صدر پوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے انکشاف کیا کہ شام کی مددنہ کرتےتوعالمی قوتیں دہشتگردوں کےذریعےشام پرقابض ہوجاتیں جبکہ سعودی عرب نے شام میں روس کے فوجی آپریشن پرخدشات کا اظہارکیا ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹی وی انٹرویومیں کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف آپریشن واضح طور پر صدر بشار الاسد کی معاونت کے لیے ہے۔

    دوسری جانب صدرپیوٹن نے ماسکو میں سعودی عرب کےوزیر دفاع شیخ محمد بن سلمان سے ملاقات پر کہا کہ شام میں داعش کیخلاف سعودی عرب سے تعاون کے لیے تیار ہیں جبکہ یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب کے خدشات بھی دور کیے جائیں گے۔

  • یوکرائن میں پولیس اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، تین ہلاک متعدد زخمی

    یوکرائن میں پولیس اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، تین ہلاک متعدد زخمی

    کیف: یوکرائن میں عسکریت پسندوں اورپولیس میں جھڑپوں کے دوران تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    یوکرائن کی دو ریاستوں میں رائٹ ونگ کے عسکریت پسندوں نے مقامی سپورٹس سینٹر فائرنگ کی، اس دوران پولیس موقع پرپہنچ گئی اورشدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکارسمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شہری دم توڑگیا،جس کے بعد حکام نے عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد رائٹ ونگ قوم پرست جماعت نے ایوان صدرکے باہرریلی نکالی جس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے جماعت کے خلاف کارروئیوں کو روکا جائے۔

  • کرپشن بل پیش کرنے پر یوکرائنی پارلیمنٹرین میں ہاتھا پائی

    کرپشن بل پیش کرنے پر یوکرائنی پارلیمنٹرین میں ہاتھا پائی

    کیف: یوکرائن میں ارکان پارلیمنٹ کرپشن بل پیش کرنے کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑپڑے ۔

    یوکرائن کی پارلیمنٹ کے باہر دوارکان پارلیمنٹ آپس میں لڑ پڑے،لڑائی کی بنیادی وجہ بنا کرپشن سے متلق بل جو پیش کیا گیا۔

    دو ممبران نے پارلیمنٹ کے باہر ہاتھا پائی کی جس میں ایک ارکان پارلیمنٹ کی ناک بھی پھٹ گئی۔

    پارلیمنٹ کی کمیٹی نے دونوں ممبران کو پانچ روز کے لئے معطل کردیا ہے۔

  • یوکرین: حکومت کا باغیوں سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

    یوکرین: حکومت کا باغیوں سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

    کیو: یوکرینی حکومت اورروس نوازعلیحدگی پسندوں نے ایک دوسرے کے ساڑھے تین سو قیدی رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    فروری 2014ء میں روس نواز حکومت ختم ہونے کے بعد دونوں اطراف سے 4700افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    نئی یوکرینی حکومت امریکی اور یورپی اتحاد میں شامل ہونا چاہتی ہے جب کہ باغی گروپ روس کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔

    یوکرین نیٹو میں شامل ہونے کا عندیہ بھی دے چکا ہے جبکہ باغیوں کی مدد کے الزام پر امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر معاشی پابندیاں عائد کی ہیں ، جس سے اسے 40بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

  • یوکرائن: فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

    یوکرائن: فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

    یوکرائن: فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، سرکاری افواج نے پچھتر کلومیٹر کا علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑالیا ہے۔

    ملائیشین طیارے کے حادثے کے بعد یوکرائنی افواج کی جانب سے روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، جس کے بعد سرکاری فوج نے پچھتر کلومیٹر سے زائد کا رقبہ باغیوں سے چھڑالیا ہے۔

  • روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    امریکی صدربراک اوباما نے روس کی جانب سےمشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں روس کےکرداراورباغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کےحوالےسے انیس سو ستاسی میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ’باہمی تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

  • ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کےکمانڈرکا کہنا ہےکہ ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    یوکرائن میں میزائل حملے سےتباہ ہونےوالےملائشین طیارےکےحادثے پرعلیحدگی پسندوں کےکمانڈرنےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کےپاس طیارہ مار گرانےکی صلاحیت موجودہےاورامکان ہے کہ باغیوں نےملائشین طیارےکو نشانہ بنایا ہوتاہم حادثے کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    باغی کمانڈرکاکہناتھاکہ یوکرائن حکومت باغیوں کےعزائم اورصلاحیت سے واقف ہے جس کے بعدطیارےکوپروازکی اجازت نہیں دی جانی چاہیےتھی،اس سے قبل باغیوں کی جانب سے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی تھی۔

  • ملائشیا کے وزیر خارجہ یوکرائن روانہ ہوگئے

    ملائشیا کے وزیر خارجہ یوکرائن روانہ ہوگئے

    کوالالمپور:ملائشیا کے وزیرخارجہ ایمایچ سیونٹین طیارے کےمعاملےمیں تحقیقات کاجائزہ لینےکےلیے یوکرائن روانہ ہوگئے۔

    ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان یوکرائن میں گرکرتباہ ہونے والےطیارےکےلیے جاری امدادی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےیوکرائن روانہ ہوئے۔

    ملائشین وزیر خارجہ اپنے یوکرائنی ہم منصب سےملاقات کریں گےاورتحقیقات کاجائزہ لیں گے۔

    یوکرائن کی جانب سے روس نوازباغیوں پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ علحیدگی پسند جائے حادثہ سے شواہد مٹارہے ہیں،روس نےباغیوں سےتعاون کی اپیل کرتے ہوئے طیارے کی تباہی میں ملوث ہونے کےالزامات کی تردید کی ہے۔