Tag: #UkraineRussiaConflict

  • شام نے روس کی حمایت کر دی

    شام نے روس کی حمایت کر دی

    دمشق: شام نے روس کی حمایت کر دی ہے، شامی صدر بشار الاسد نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو فون کر کے حمایت کا اظہار کیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار نے پیوٹن کو یوکرین پر حملے کے تناظر میں فون کر کے یوکرین کے خلاف روسی اقدام کی حمایت کر دی ہے۔

    دوسری طرف شام میں بہت سارے لوگ یوکرینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں، شامی عوام خود بھی ایک عرصے سے اپنے ملک میں جنگ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    جمعرات کو یوکرینی حکام نے بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے پہلے گھنٹوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوئے، خیال رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو یوکرین پر حملوں کا حکم دیا تھا، جس کے بعد متعدد شہروں اور اڈوں کو ہوائی حملوں یا گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا اور زمینی اور سمندری راستے سے حملہ آور ہوئے۔

    واضح رہے کہ پیوٹن کی حکومت شام میں جنگ کے دوران شامی صدر بشار الاسد کی ایک بڑی اتحادی رہی ہے، وہ جنگ جس کا آغاز 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کو بہ زور طاقت دبانے سے شروع ہوئی۔

    روس نے 2015 میں شام کی جنگ میں شمولیت اختیار کی اور اس کی فوجی مدد نے شامی حکومتی افواج کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تنازعے کو بشار کے حق میں بدل دیا۔

  • یوکرین کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں: روسی وزیر خارجہ

    یوکرین کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں: روسی وزیر خارجہ

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں، ہم نے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر آپشن پیش کیا تھا۔

    روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یوکرین پر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے قبل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر آپشن پیش کیا تھا، یوکرین کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔

    انھوں ںے کہا مغرب نے مسلسل کیف حکومت کے جرائم کا دفاع کیا ہے، مغرب کی مسلسل بے جا حمایت نے ہی یوکرین کو المیے میں ڈالا ہے۔

    سرگئی لاروو نے کہا صدر ولادی میر پیوٹن نے فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو میں واضح پیغام دیا تھا کہ نیٹو کی توسیع ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے کہا مشترکہ مذاکرات کے ذریعے تمام آپشنز پر عمل کیا جا سکتا ہے، ایسے آپشنز جو یوکرین، یورپی ممالک اور روسی فیڈریشن کے لیے مناسب ہوں۔

    یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یوکرینی فوج اپنے ہتھیار ڈال دے۔

    ایک طرف امریکا یوکرینی دارالحکومت کیف میں خوفناک لڑائی کی پیش گوئی کر رہا ہے، دوسری طرف یوکرین عالمی برادری کی جانب سے مکمل طور پر ناامید ہو چکا ہے۔

  • روس یوکرین جنگ پر افغان طالبان کا بیان سامنے آ گیا

    روس یوکرین جنگ پر افغان طالبان کا بیان سامنے آ گیا

    کابل: یوکرین پر روسی حملے کے سلسلے میں افغان طالبان کا بیان سامنے آ گیا ہے، امارت اسلامیہ نے فریقین سے برادشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے، اور کہا ہے کہ عام افغان شہریوں اور طلبہ کے تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے مسئلے پر افغان وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان یوکرین کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور ممکنہ عوامی نقصانات کے خدشات رکھتی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ اس معاملے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ برداشت سے کام لیں، ہر فریق کو چاہیے کہ ایسا مؤقف اختیار کرنے سے احتراز کرے جو جنگ کی مزید شدت کا باعث بنے۔

    امارت اسلامیہ نے اپنی غیر جانب دارانہ خارجہ پالیسی کے تحت ہر فریق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کرے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان وزارت خارجہ جنگ کے اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتی ہے کہ عام افغان شہریوں اور طلبہ کے تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

  • پہلے دن کتنے لوگ ہلاک اور کتنا نقصان ہوا؟ صدر یوکرین کی تصدیق

    پہلے دن کتنے لوگ ہلاک اور کتنا نقصان ہوا؟ صدر یوکرین کی تصدیق

    کیف : یوکرین میں ہونے والی جنگ کے پہلے دن روس کے حملے میں137یوکرین فوجی شہریوں سمیت ہلاک ہوئے، حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوئے۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز روسی حملے کے پہلے دن مجموعی طور پر137یوکرینی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے۔

    صدر یوکرین زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 10افسران بھی شامل ہیں جبکہ حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ یوکرین کو روس سے لڑنےکیلئےتنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترک میڈیا نے خبر دی ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئی ہیں، روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے چرنوبیل نیوکلیئر پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

    اس کے علاوہ فرانس اور روس کے صدور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی تازہ صورتحال پربات چیت کی۔

    فرانسیسی صدرنے روس سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

  • ‌روس یوکرین  تنازعہ : دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    ‌روس یوکرین تنازعہ : دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ ہے، یوکرین کی موجودہ صورتحال عالمی امن کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یوکرین کی صورتحال کو حالیہ برسوں میں سب سے بڑا عالمی امن اور سلامتی کا بحران قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پورے بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے۔

    یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے پریشان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی پیش رفت بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے اور چیلینج بھی کر رہی ہے۔

    یوکرین کی صورتحال کو حالیہ برسوں میں سب سے بڑا عالمی امن اور سلامتی کا بحران قرار دیتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پورے بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے۔

    ہمیں ایک ایسے لمحے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی مجھے پوری امید تھی کہ وہ نہیں آئے گا لیکن اب ہمیں یہ امتحان پاس کرنا ہوگا۔

    یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے شدید پریشان، گوتریس نے رابطہ لائن پر جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور زمین پر مزید کشیدگی کے حقیقی خطرے کی رپورٹوں کو اجاگرکیا۔

  • جو ملک کا دفاع کرنا چاہتا ہے، اسے ہتھیار دیں گے: یوکرینی صدر کا اعلان

    جو ملک کا دفاع کرنا چاہتا ہے، اسے ہتھیار دیں گے: یوکرینی صدر کا اعلان

    کیف: یوکرینی صدر نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری ملک کا دفاع کرنا چاہتا ہے، اسے ہتھیار دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ جو شہری ملک کا دفاع کرنا چاہتا ہے اسے ہم ہتھیار دیں گے، ملک کے شہروں کے چوکوں اور چوراہوں میں ملک کا ساتھ دینے کے لیے تیار رہیں۔

    یوکرینی صدر نے ملک کے دفاع کے لیے تیار شہریوں پر سے پابندیاں ہٹانے کا بھی اعلان کیا، انھوں نے کہا دفاع کرنے والوں پر سے پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ہم نے روس سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں، تمام ممالک روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کا ساتھ دیں، عالمی برادری یوکرین کے خلاف جنگ پر احتجاج کریں۔

    ولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس نے جرمنی کی نازی حکومت کی طرز پر حملہ کیا ہے، روس برائی کے راستے پر چل پڑا ہے مگر یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے، یوکرین اپنی آزادی سے دست بردار نہیں ہوگا۔

    روس کا یوکرین پر حملہ

    واضح رہے کہ روسی افواج نے یوکرین پر باقاعدہ حملہ کر دیا ہے، روسی فوج دونباس ریجن میں داخل ہو چکی ہے، اور روس کی جانب سے یوکرین کی ایئر بیس اور ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

    یوکرین سے ملحقہ 12 ائیر پورٹس بند کر دیے گئے ہیں، صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں عالمی برادری کو مداخلت نہ کرنے کا پیغام دے دیا ہے، انھوں نے کہا کسی نے مداخلت کی تو نتیجہ انتہائی سنگین ہوگا۔

    یوکرین حملہ: نیٹو چیف کا روس سے بڑا مطالبہ

    روسی حملے کے باعث یوکرین میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے، فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں، دارالحکومت کیف سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، بینکوں اور اے ٹیم ایمز پر رش ہے، یوکرینی صدر نے روس کو جنگ سے روکنے کے لیے غیر ملکی رہنماؤں سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور ساتھ دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

    یوکرین نے روس کے 5 طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم روس کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔