Tag: UkraineRussie war

  • روسی حملہ : بھارت کا مسافر طیارہ یوکرین کی حدود میں داخل نہ ہوسکا

    روسی حملہ : بھارت کا مسافر طیارہ یوکرین کی حدود میں داخل نہ ہوسکا

    بھارت کا مسافر طیارہ یوکرین کی حدود میں داخلے سے روک دیا گیا، بھارت نے اپنے شہریوں کی واپسی کیلیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو یوکرین داخلے سے روک دیا گیا

    بھارتی حکومت نے یوکرین سے اپنے شہریوں کے فوری انخلاء کے لیے ایئرانڈیا کی 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

    ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز اے آئی-1947 کو یوکرین نے فضائی حدود بندش کے پیش نظر واپس کردیا، یوکرین کی سول ایوی ایشن نے بھارتی پرواز کو داخلے سے روکا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک پرواز یوکرین کی فضائی حدود کی بندش سے قبل بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوئی تھی،

    ایئر انڈیا کی دوسری پرواز کے طیارے یوکرین پہنچنے سے قبل ہی فضائی حدود بندش ہونے پر بھارتی ایرلائن کو داخلے سے روکا گیا ہے۔

  • روسی حملہ: یوکرین کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

    روسی حملہ: یوکرین کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

    کیف: روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین نے دفاعی انتظامات شروع کردئیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کیلئے فضائی حدود بند کردی ہے اورایئرپورٹ کو بند کردیا ہے۔

    یوکرین سول ایوی ایشن ( سی اے اے) نے فضائی حدود بندش کا نوٹم جاری کردیا ہے، نوٹم کے مطابق فضائی حدود ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔

    ادھر مختلف عالمی ایئر لائنز نے بھی روس اور یوکرین کی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

    یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹس میں وارننگ دی گئی ہے کہ طیارے یوکرین کی فضائی حدود سے گریز کریں اور بیلاروس اور روس کی سرحدوں کے 100 ناٹیکل میل دور رہیں۔

    واضح رہے کہ روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا، روسی صدر کے اعلان کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بلیک سی پورٹ وڈیسا میں بم دھماکوں سے لرز اٹھا ہے جبکہ کرماتو رسک میں فضائی حملےاور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    ادھر صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے اس نتائج اتنے سنگین ہوں گے جوپہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

  • یوکرائن پر حملہ : امریکی صدر بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

    یوکرائن پر حملہ : امریکی صدر بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

    روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد امریکی صدر نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،  جبکہ یوکرائنی صدر کاکہنا ہے کہ معاملے کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

    یوکرائنی علاقے میں حملے کے فوری بعد امریکی صدر جو بائیڈن نےیوکرائنی  صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور روسی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کے نتیجے میں دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، اس وقت روس کی اسی فیصد فوج یوکرائن کی سرحد پر موجود ہے، روسی فوج کی نقل و حرکت پر پوری نظر ہے۔

    دوسری جانب یوکرائنی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ہم آج بھی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر نے آج رات رابطہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر کو ان اقدامات سےآگاہ کیا ہے جو عالمی سطح پر مذمت کیلئےاٹھا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج اہم اجلاس ہوگا۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کل میں جی 7ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کروں گا، امریکا اور اس کے اتحادی روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کریں گے، ہم یوکرین اور ان کے عوام کو مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

    ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار اکیلا روس ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

  • روس نے بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کا دعویٰ

    روس نے بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کا دعویٰ

    کیف: عالمی دنیا کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں، روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے، روسی صدر کے اعلان کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بلیک سی پورٹ وڈیسا میں بم دھماکوں سے لرز اٹھا ہے جبکہ کرماتو رسک میں فضائی حملےاور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا

    روسی حملےکےبعدیوکرین کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے، یوکرین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیف، خرکیف، ماریوپول اور اڈیسا میں بیلسٹک اورکروز میزائل سےحملہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ہم آج بھی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔