Tag: Ukrainian army

  • یوکرینی فوج کیلئے آنے والا غیرملکی اسلحہ روک دیا، روس کا دعویٰ

    یوکرینی فوج کیلئے آنے والا غیرملکی اسلحہ روک دیا، روس کا دعویٰ

    ماسکو : روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے مؤثر کارروائی کرکے یوکرین کی افواج تک پہنچنے والی ہتھیاروں کی غیرملکی کھیپ کو روک دیاہے۔

    وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درست ہتھیاروں کے ساتھ ایک بڑا حملہ جمعہ 16 دسمبر کو کیا گیا جس میں ملٹری کمانڈ سسٹم، ایک ملٹری اور انڈسٹریل کمپلیکس اور یوکرینی توانائی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

    العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ان حملوں سے توانائی کی تنصیبات اور فوجی انتظامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، ہم نے اس حملے سے اپنا مقصد حاصل کرلیا اور تمام شناخت شدہ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اس حملے کے نتیجے میں غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کھیپ کو روک دیا گیا، اس کے علاوہ جنگی علاقوں کی طرف یوکرینی افواج کے ذخائر کی پیش رفت بھی روک دی گئی اور ہتھیاروں کی تیاری اور مرمت کے کام کو معطل کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ یوکرین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے نئے روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت کیف میں پانی کی بندش اور پورے ملک میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔

  • ہتھیارڈال دو ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ

    ہتھیارڈال دو ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ

    ماسکو : روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں یوکرین کے ایک شہر میں فوجی پسپا پوگئے جن کو روسی فوج کی جانب سے آخری وارننگ دی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے سیورو دونیسک شہر میں محصور یوکرینی فوجیوں کو آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

    روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کیلئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کردیا ہے۔

    Trending news: The Ukrainian army went on the counterattack in some areas -  the General Staff - Hindustan News Hub

    روس کی فوج نے یوکرین کے فوجیوں کو آخری انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر دیں۔

    یوکرین کی فوج نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے پیج میں بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجی سیورو دونیسک شہر سے پسپا ہوگئے ہیں اور تقریبا 500 سے زائد یوکرینی شہری آزوت کیمیائی کارخانے میں محصور ہوگئے ہیں۔

    علاوہ ازیں روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کردیا ہے۔

    Inside the Ukrainian Drone Unit Founded by Volunteers | Military.com

    در ایں اثناء یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ روس کے تباہ کن حملوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔

    یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشرقی خطے میں ہونے والی لڑائی آنے والے چند ہفتوں میں باقاعدہ جنگ کا رخ طے کرے گی۔