Tag: Ulo

  • آپ کے گھر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل الو

    آپ کے گھر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل الو

    اگر آپ کو کسی گھر میں الو کا ہم شکل ایک پیارا سا کھلونا نظر آئے جو آپ کے قریب آنے پر آنکھیں کھول دے تو ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ آپ کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کیمرہ ہے۔

    گھر کی حفاظت کے لیے لگایا گیا کیمرہ ’الو‘ یوں اپنی آنکھوں جیسے سینسرز بند رکھتا ہے لیکن جیسے ہی کوئی حرکت ہو تو یہ فوراً اسے ریکارڈ کرلیتا ہے۔

    اس کے ساتھ یہ اس حرکت کی ویڈیو بنا کر گھر کے مالک کو ای میل بھی کردیتا ہے۔

    موبائل فون ایپ سے کنٹرول ہونے والا یہ کیمرہ اس کمرے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں آپ کا چھوٹا بچہ کھیل رہا ہے، اس کے بعد یہ آپ کو لائیو اسٹریمنگ سے دکھائے گا کہ آپ کا بچہ کیا کر رہا ہے۔

    اس میں کلر ایڈجسمنٹ اور تصویر کھینچنے کا آپشن بھی ہے جبکہ بیٹری ختم ہونے کے بعد اسے چارج کیا جائے گا جس کے بعد یہ پھر سے اپنا کام سر انجام دے گا۔

  • چور ڈاکو کا خوف دور کرلیں اُلو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے

    چور ڈاکو کا خوف دور کرلیں اُلو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے

    کراچی: ماہرین نے تیار کرلیا ہے اُلو نما ایسا منفرد سیکیورٹی کیمرہ جو موبائل فون کے ذریعے ہر نقل و حرکت سے آپ کو آگاہ رکھے گا۔

    چور ڈاکو کا خوف دورکرلیں کیونکہ اب الو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے، جو ہر حرکت پر کڑی نظررکھے گا، ماہرین نے تیار کرلیا ہے ایسا سیکورٹی کیمرہ جو آنکھیں جھپکاتا ہے اور نگرانی بھی کرتا ہے، یہ سیکیورٹی کیمرہ دوسرے کیمروں کی نسبت منفرد ہے جو سر پر ہاتھ لگانے سے ایکٹیو ہوجائے گا۔

    یہ کیمرہ موبائل فون کے ذریعے تمام نقل و حرکات سے آپ کو آگاہ رکھے گا، انٹر نیٹ نہ ہونے کی صورت میں تمام حرکات ریکارڈ کرکے بذریعہ ای میل مطلع کرے گا، آپ گھر پرموجود نہیں ہوں تو لائیو اسٹریمنگ سے بچوں پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔

    بیٹری لو ہوگی تو الونما کیمرہ نیند کے جھونکے کھانے لگے گا، یہ واٹر پروف اسمارٹ کیمرہ ایک سو دس ڈالر میں اگلے سال نومبر میں ٖفروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔