Tag: ultimatum

  • عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    لندن :  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےسول نافرمانی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا حمایتی نہیں ہوں لیکن مسائل مزاکرات سے حل کئے جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقا کا معاملہ ہے، عمران خان کی تقریر کو مذاق سے زیادہ نہیں سمجھتا، سول نافرمانی کا اعلان عمران خان پہلے بھی کرسکتے تھے،نواز شریف اور عمران خان سے اپیل کرتا ہوں ملک کو بچائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حکومت نے مزکرات میں تاخیر کی ہے، ملک کو نقصان ہورہاہے، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں, یہ ملکی سلامتی اور بقاء کا معملہ ہے، تمام معمالات مزاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں، اگر میں غلط بات کی ہے تو دلائل سے جواب دیا جائے۔

  • عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنےالٹی میٹم واپس لیکر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے الٹی میٹم واپس لیکر معاملے کو مطالبات تک ہی محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    الطاف حسین نے دونوں رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے، حکومتی تنصیبات پر یلغار کرنے اور انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے ہر قیمت پر گریز کریں۔ متحدہ کے قائد نےمعاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتےہوئےکہاہےکہ تشدد کا ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرنے سے گریزکیا جائے۔ انہوں نےحکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتےہوئےسراپااحتجاج جماعتوں سےفی الفورمذاکرات کرے۔ انکے جائز مطالبات تسلیم کرے اور عمل درآمدکی یقین دہانی کرائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نےفریقین کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ وہ محاذ آرائی سےاجتناب کرتے ہوئےبات چیت کےدروازےکھلےرکھیں کیونکہ محاذ آرائی کاانجام ملکی مفادمیں نہیں ہوگا۔ انہوں نےفریقین کی توجہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کی جانب دلاتےہوئےکہاکہ فریقین اپنالائحہ عمل طےکرتےہوئےان حقائق کوبھی مدنظر رکھیں۔

    متحدہ کے سربراہ نےعوامی تحریک،تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں کوطوفانی بارش اورخراب موسم کےباوجود پرامن احتجاج پر خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نےاحتجاجی جماعتوں کےگرفتار کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہوئےمارچ کےدوران طاقت کے استعمال سے گریز اورصبر وضبط سےکام لینے پر حکومت کاشکریہ اداکیا۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ کہتے ہیں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد فیصلہ عوام کا ہوگا اور وہ ذمہ دار نہ ہوں گے۔اسلام آباد کی خیا بان سہروردی میں رات گئے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اڑتالیس گھنٹوں سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، اسمبلیاں تحلیل کردیں اور گرفتاری پیش کردیں ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انکی جانب سے انقلاب کیلئے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد مارچ کے شرکا اور ان پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے ۔ اگر حملہ ہوا تو نواز شریف ، شہباز شریف، ان کی کابینہ اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ ساٹ اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر ظاہر القادری نے امیگریشن حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ، رانا مشہود اور حکمرانوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور انھیں گرفتار کرلیا جائے ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے مارچ کے شرکا سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سونے اور جاگنے کیلئے باری طے کرلیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ رہیں اور انقلاب کا عملی حصہ بننے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔