Tag: Umaid Asif

  • کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے کہا کہ پی ایس ایل میں کم بیک کرنے پربھرپور محنت کررہے ہیں، ابتدائی تین میچز میں بولرز نے آخری گیند تک مقابلہ کیا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    عمید آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزمیں کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔،حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

  • بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی: پشاور زلمی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم

    بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی: پشاور زلمی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم

    ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے دو کھلاڑی سنگین غلطی کر بیٹھے، جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کی جانب سے بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی کی گئی، دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل سے باہر ملاقات کی جوکہ لیگ کے مقرر کردہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس پر حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ہے، معطلی کے بعد دونوں کھلاڑی آج پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہیں ملے اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولیشن میں جاچکے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کردیا ہے ان کی جگہ قومی اسکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں بھی پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور کپتان وہاب ریاض نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔