Tag: Umair Siddique

  • عدالت نے صفورا اوردیگرمقدمات میں ملوّث ملزمان کا ریمانڈ دیدیا

    عدالت نے صفورا اوردیگرمقدمات میں ملوّث ملزمان کا ریمانڈ دیدیا

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نےعمیر صدیقی کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جامعہ کراچی کےپروفیسر وحیدالرحمان کے قتل میں گرفتار ملزم سمیع الزمان کا تئیس جون تک جسمانی ریمانڈدے دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں تین اہم کیسوں کی سماعت ہوئی۔ سانحہ صفورا میں ملوث تین ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا۔

    جج نے پولیس کی درخواست پرملزم سعدعزیز،اسدالرحمان اورطاہر حسین کے ریمانڈ میں اٹھائیس جون تک توسیع کردی، ایم کیوایم کےکارکن عمیرصدیقی کو کڑے پہرے میں لایا گیا۔

    عدالت نےعمیر صدیقی کودس روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالےکردیا۔ ملزم اڑسٹھ سےزائد وارداتوں کااعتراف کر چکاہے۔

    جامعہ کراچی کےپروفیسروحیدالرحمان کےقتل کےالزام میں گرفتارملزم سمیع الزمان کی پیشی ہوئی۔ملزم کاتئیس جون تک جسمانی ریمانڈدے دیاگیا۔

  • ایم کیوایم کیخلاف 1992 جیسا آپریشن کیا جارہا ہے,الطاف حسین

    ایم کیوایم کیخلاف 1992 جیسا آپریشن کیا جارہا ہے,الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سیاسی تنہائی کا شکار کیا جارہا ہے، جھوٹ اور فریب سے ملک قائم نہیں رہ سکتا۔

    ایم کیوایم کے کارکن عمیر صدیقی کے انکشافات پر الطاف حسین کا کہنا تھاکہ عمیر صدیقی کو نائن زیرو سے گرفتار نہیں کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  کیا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عمیر صدیقی کو پندرہ فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد سے اس پر بد ترین تشدد کیا جا رہا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے خلاف انیس سو بانوے جیسا آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جھوٹ اور فریب سے ملک اور قوم قائم نہیں رہ سکتے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائے گی ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

    الطاف حسین نے تمام وکلاء سے کہاکہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے وفد کے ہمراہ گرفتار شدگان سے ملاقات کریں اور خود مشاہدہ کریں کہ گرفتار شدگان کو کس طرح وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔