Tag: umar

  • اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی،  فردوس عاشق اعوان

    اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسدعمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں اور وزیراعظم ان کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں، ان کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں، اسد عمر گڈ گورننس کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسدعمرکوکابینہ میں دیکھناچاہتےتھے، ان کی حکومتی امورمیں ہمیشہ مشاورت رہی ہے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

    مزید  پڑھیں: اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    گذشتہ روز اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کا قلمدان دیا گیا جب کہ خسرو بختیارکو وزارت پٹرولیم کے بجائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیاگیا ہے۔

  • جامعہ کراچی دھماکہ: ملزمان کوعمرقید کی سزا

    جامعہ کراچی دھماکہ: ملزمان کوعمرقید کی سزا

    کراچی:مقامی عدالت نے جامعہ کراچی میں بم دھماکے میں ملوث ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر2010کو سنٹرل کیفے ٹیریا کے نزدیک طلبہ تنظیم کی بیٹھک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین طلبہ ذخمی ہوئے تھے۔

    دھماکے کے بعد جامعہ کراچی کے طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے ملک کے سب سے ممتاز تعلیمی ادارے کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    دھماکے میں ملوث ملزمان کے نام حفیظ اللہ اورعمرہیں اوران کو سی آئی ڈی کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم نے گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو کراچی کی مقامی عدالت نے 14 سال کی سزا سنائی ہے۔

    مجرموں کو اختیارہوگا کہ وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائرکریں۔

  • نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    لاہور: نبیہہ چودھری کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ ۔کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری کی ہلاکت کے حوالے سے شاملِ تفتیش عمرنامی نوجوان نے نبیہہ سے شادی کی خواہش کا اظہارنہیں کیا تھا۔

    لاہورمیں سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری سے مراسم کے شبہ میں عمر نامی نوجوان نے پولیس تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ  نبیہہ صرف ایک اچھی دوست تھی ۔

    عمرنے یہ بھی بتایا کہ شادی کی خواہش کا اظہار نبیہہ نے کیا تھا میں نے نہیں اور ڈائری میں نبیہہ نے مسیج کا جواب نہ دینے کی بات غلط لکھی ہے، جبکہ پولیس نے نبیہہ کی ہلاکت کو خودکشی قراردیا ہے۔

    واضح رہے کہ سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری آگ لگنے سےجھلس کرہلاک ہو گئی تھیں دوسری جانب نبیہہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیاہے۔

  • نبیہاچودھری کی ڈائری سے عمرنامی شخص سے مراسم کااشارہ ملاہے،پولیس

    نبیہاچودھری کی ڈائری سے عمرنامی شخص سے مراسم کااشارہ ملاہے،پولیس

    لاہور: آڈٹ اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت نبیہا چودھری کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرب کا کہنا ہےکہ نبیہا چودھری کی کچھ تحریریں ملی ہیں جن میں پٹرول کا ذکر ہے۔

    کیا یہ تحریریں نبیہا نے خود لکھیں اس کے معائنے کے لیے تحریریں لیبارٹری بھجوادی ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کے مطابق کمرے سے کسی بھی دوسرے شخص کے داخلے کا ظاہری کوئی نشان نہیں ملا، نبیہا چودھری کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

    متوفیہ 41کامن کی آفیسر تھی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے فرانزاک لیب سے رابطہ کرلیا،متوفیہ نبیہا چوہدری کی کورس میٹ عاصمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبہیا چودھری خودکشی نہیں کرسکتی،ابھی ہم سب صدمے میں ہیں، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق  نبیہا چودھری کے کمرے سے ڈائری ملی ہے، ڈائری میں عمر نامی شخص کا ذکر ہے، ڈائری کی تحریروں سے عمر نامی شخص سے مراسم کا اشارہ ملا ہے۔