Tag: Umar Akmal

  • عمر اکمل کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دروازے کھل گئے

    عمر اکمل کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دروازے کھل گئے

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے دروازے کھل گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

    انہوں نے کیپشن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل نے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان کی طرف سے کھیلے کیونکہ جو میرے ساتھ ہوا ہے نہیں چاہتا کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ کرکٹر بنے لیکن اس کا یہ شوق ہے.

    یہ پڑھیں: عمر اکمل کو نہیں کھلانا، کس کا فون آتا تھا؟

    ایک دوسرے انٹرویو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستان ٹیم میں نہ کھلانے کےلیے فون کالز آتی تھی اور کھلانے کےلیے منع کیا جاتا تھا۔

    عمر اکمل نے بتایا تھا کہ ایک کپتان تھا رضا علی ڈار، میں آپ کو اسکا نمبر بھی دے سکتا ہوں اور آپ خود کال کرکے تصدیق کرسکتے ہیں، انہیں کرکٹ بورڈ سے اوپر سے کال آتی تھی کہ عمر اکمل کو نہیں کھلانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس کپتان نے میرے لیے اسٹینڈ لیا کہ میں اسے کیسے نہ کھلائوں، عمر اکمل جیسا بیٹر میں کیسے باہر بٹھاؤں۔

  • عمر اکمل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر

    عمر اکمل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر

    قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پاکستانی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عمر اکمل نے سخت محنت شروع کردی، روزے کی حالت میں بھی چوکے اور چھکوں کی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔

    نجی چینل کو انٹرویو میں سابق جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں کوالٹی پریکٹس کروں، چوکے چھکے تو تب ہی لگتے ہیں جب انسان تھوڑا وکٹ پر ٹھہرے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جب مشکل کنڈیشن ہو تو میں جارحانہ انداز میں کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں۔

    نیوز اینکرکے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ مجھ میں کرنٹ ہے تبھی تو روزے کی حالت میں پریکٹس کررہا ہوں، اپنا کارڈیو ورک بھی کررہا ہوں اور جم بھی۔

    عمر کا کہنا تھا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ مجھے کیوں نہیں کھلایا جارہا، میں نے دستیابی ظاہر کی تھی تو مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے ٹرائل دیئے ہیں؟ یہ میرے لئے بہت تکلیف دہ سوال تھا۔ میں ان لوگوں کے نام ظاہر نہیں کروں گا۔

    قومی ٹیم کی مڈل آرڈر میں ناکامی کے سوال پر عمر نے کہا کہ میرے سینئر پلیئراور ہمارے سابق کھلاڑی کہتے ہیں، کہ آپ نے کچھ بھی چیزیں سیکھنی ہیں تو وہ آپ نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے سیکھنی ہیں، انڈر 19 کے پروسیجر سے آنا ہے اور قومی ٹیم میں آکر آپ نے لازمی پرفارمنس دینی ہے۔

    روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا فیصلہ!

    قومی ٹیم میں آپ کے پاس سیکھنے کا ٹائم نہیں ہے، سیکھنے کے مراحل تو ابتدائی مراحل میں ہوتے ہیں، آج کل پاکستان کرکٹ میں یہ ہوتا ہے جس پلیئر کے 200یا 300رنز بھی نہیں ہوتے اسے گرین کیپ دے دی جاتی ہے۔

  • کرکٹ پر پابندی: عمر اکمل مشکل وقت یاد کرکے رو پڑے

    کرکٹ پر پابندی: عمر اکمل مشکل وقت یاد کرکے رو پڑے

    قومی کرکٹر عمر اکمل ماضی میں کرکٹ پر پابندی کے دوران زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    نجی ٹی وی چینل پر شرکت کرنے والے عمر اکمل سے میزبان نے جب ان کے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر نے کہا کہ ’میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا ہے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب میرے اوپر مشکل وقت آیا تو بہت سے لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آیا، ایک وقت تھا جب لوگ میری ایک کال پر فون اٹھاتے تھے  لیکن اس برے وقت میں انہوں نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا، جو لوگ میرے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمر اکمل نے کرکٹ پر پابندی کے دوران آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے گزارا ہے وہ کسی دشمن پر بھی نہ آئے، میں اب کرکٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اللہ پر یقین ہے کہ اپنی محنت سے آگے بڑھوں گا اور پاکستان کے لیے ایک بار پھر کھیلوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    عمر اکمل نے جرمانہ ادا کر دیا

    حملہ کیس، عمر اکمل کا جوڈیشل مجسٹریٹ پر سنگین الزام

    عمر اکمل کے فکسنگ الزامات غلط ثابت، سابق کرکٹر کلیئر قرار

    انہوں نے کہا کہ میرے حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ اس وقت میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے، یہاں تک کہ اسکول کی فیس بھی جمع نہیں کرواسکتا تھا، بیٹی کو 8 ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا، لیکن اس مشکل وقت میں میری اہلیہ نے مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔

    کرکٹر نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ وقت یاد کرتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، آج اللہ کا شکر ہے کہ گھر کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، میں اپنی اہلیہ کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ عبدالقادر کی بیٹی ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے مجھے کہا کہ چاہے جتنے بھی مشکل حالات ہوں میں آپ کا ساتھ دوں گی اور اس کے لیے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ فروری 2020 میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کیا، کرکٹر کے خلاف میچ فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی۔

    جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔

  • عمر اکمل نے ایسا کیا کیا جس پر ثانیہ مرزا ناراض ہوگئیں، شعیب ملک نے سنایا دلچسپ واقعہ

    عمر اکمل نے ایسا کیا کیا جس پر ثانیہ مرزا ناراض ہوگئیں، شعیب ملک نے سنایا دلچسپ واقعہ

    معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ٹیم میٹ عمر اکمل کی پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر شعیب ملک نے اے آر وائی نیوز کے عید شو میں شرکت کی اور عمر اکمل سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار سری لنکا کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ساتھ تھیں اور وہاں ان کی اور عمر اکمل کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

    شعیب نے بتایا کہ لفٹ سے نکلتے ہی پہلا کمرہ ان کا تھا، پہلے دن وہ لفٹ سے کمرے میں گئے تو ان کے پیچھے عمر اکمل بھی آگئے، ثانیہ نے دروازہ کھول کر اندر بٹھایا اور اس کے بعد دونوں گپ شپ کرنے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ ثانیہ کو خود بھی پریکٹس کے لیے جانا تھا اور انہیں دیر ہورہی تھی، وہ مجھے اشارے کرنے لگیں کہ میں عمر کو جانے کا کہوں لیکن میں نے منع کردیا۔

    شعیب نے کہا کہ اس دوران عمر، ثانیہ کے ٹینس ریکٹس سے بھی کھیلتے رہے اور جاتے ہوئے ایک ریکٹ ساتھ لے جانے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ عمر اکمل 45 منٹ بعد رخصت ہوئے، چونکہ ثانیہ کی ان سے پہلی ملاقات تھی اس لیے انہوں نے بھی مروتاً انہیں جانے کو نہیں کہا، لیکن اگلے دن وہ پھر آئے اور ہمیں ان کی مہمان نوازی کرنی پڑی۔

  • اکمل برادران کی قوم سے اپنے والد کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل

    اکمل برادران کی قوم سے اپنے والد کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل

    لاہور: اکمل برادران نے والد کی صحت خرابی کے باعث قوم سے دعا کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیسٹ کرکٹر کامران اکم نے ٹوئٹ کیا کہ والد طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، قوم التماس ہے کہ ان کے لئے دعائے صحت کریں۔

    ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر ابو کو اسپتال لے کر آئے، جہاں انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ہوش میں بھی آچکے ہیں، یہ ہمارے لئے مشکل مرحلہ ہے، تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    عمر اکمل نے والد کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

  • ’دعا ہے ایسا وقت کسی پر نہ آئے‘

    ’دعا ہے ایسا وقت کسی پر نہ آئے‘

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے خود پر گزرے سخت دنوں کے حوالے سے کہا کہ میں حال ہی جس وقت سے گزرا ہوں میری ہمیشہ یہ دعا رہے گی کہ وہ وقت کسی پر نہ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقامی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری فیملی نے ایسے وقت میں گرنے سے بچایا جب برا وقت گزر رہا تھا، اور میں فیملی کی وجہ سے کرکٹ کے میدان میں واپس آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان پر اعتماد کیا، جس سے ان کا حوصلہ بڑھا اور انھوں نے پی ایس ایل 7 میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

    ٹیم میں انتخاب سے متعلق عمر اکمل نے کہا میرا فوکس کرکٹ پر ہے، فٹنس مزید بہتر کروں گا تاکہ اچھے طریقے سے قومی ٹیم میں کم بیک کر سکوں، اس کے بعد قومی ٹیم کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز ، کوچز اور کپتان کا کام ہے۔

    بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے کراچی میں رمضان کرکٹ میں بھی حصہ لینا ہے، اس کے بعد لیگز کھیلنا چاہیں گے، انھوں نے کہا مجھے امید ہے لیگز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا، مجھے جہاں بھی موقع ملا ہے میں نے سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے حوالے سے عمر نے کہا میں سمجھتا ہوں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز شان دار رہی، فینز نے بھی خوب انجوائے کیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا خوش آئند ہے۔

  • بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ماضی میں جوگرز دینے سے انکار کرنے والے کزن سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں اپنے جدوجہد والے دنوں کا دل خراش واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ایک کزن نے انھیں جوتے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    اس حوالے سے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جدوجہد کے دنوں میں بابر کو کس کزن نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا۔

    عمر نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے کزنز میں سے کس نے بابر کو جوتے دینے سے انکار کیا، ہم نے ہمیشہ ان رشتہ داروں کو مدد کی پیشکش کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

    امام الحق کی ترقی، بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    عمر اکمل نے کہا میں نے کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں کی، جو لوگ میرے قریب ہیں وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میں نے اپنے کزن سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا ادھار دے سکتا ہے، لیکن اس نے انکار کر دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کوئی نہیں ہے۔

    بابر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسا کچھ کہا تھا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے۔

  • پی سی بی کا شکریہ: عمر اکمل

    پی سی بی کا شکریہ: عمر اکمل

    لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے، انھوں نے اپنی اچھی کرکٹ کی امید بھی ظاہر کی اور کہا کہ ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کی سوچ رہا ہوں۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد میری ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے، کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ایک ویڈیو پیغام میں عمر اکمل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا، اور کہا میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

    عمر اکمل کو اجازت مل گئی

    میچ فکسنگ کی پیش کش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی کی تھی، عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تاہم انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈکیٹر نے اسے 18 ماہ کر دیا، بعد میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی اپیل پر اس میں مزید 6 ماہ کی کمی کی۔

    4 اگست کو پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کے تحت وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

  • عمر اکمل کو اجازت مل گئی

    عمر اکمل کو اجازت مل گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کے تحت وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا، جو اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا، کھلاڑی کو کلب کرکٹ کی اجازت ری ہیب پروگرام ہی کی ایک کڑی ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ری ہیب مکمل ہونے پر عمر اکمل اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

    کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اظہار ندامت کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی، اور سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا، اس پروگرام کے بعد عمر اکمل رواں برس ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ میچ فکسنگ کی پیش کش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی کی تھی، عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تاہم انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈکیٹر نے اسے 18 ماہ کر دیا، بعد میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی اپیل پر اس میں مزید 6 ماہ کی کمی کی۔

  • کرکٹرعمر اکمل پر حملہ اور جان سے مارنے کی کوشش ، برطانوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار

    کرکٹرعمر اکمل پر حملہ اور جان سے مارنے کی کوشش ، برطانوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار

    لاہور: پولیس نے کرکٹرعمر اکمل پر حملہ میں ملوث برطانوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار کرلیا ، حراست میں لیاگیا مبینہ حملہ آور خود کو عمر اکمل کاپرستاربتارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے جان کے خطرے کے پیش نظر لاہور پولیس سے رابطہ کرکے درخواست دی، جس میں کہا کہ کچھ افراد میرے گھر کے باہر آئے اور حملہ آوور ہوکر میری جان لینے کی کوشش کی۔

    عمر اکمل نے اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی پولیس کو فراہم کی ہیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برطا نوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار کرلیا، حراست میں لیاگیا مبینہ حملہ آور خود کو عمر اکمل کاپرستاربتارہاہے۔

    دوسری جانب پولیس نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمر اکمل کے گھر کے باہر سے حراست میں لیے گئے افراد کی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔

    حراست میں لیے گئے افراد کے اہلخانہ نے عمر اکمل کے خلاف درخواست پولیس کو جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچے عمر اکمل کیساتھ سیلفی کھنچوانے گئے تھے لیکن عمر اکمل نے گالم گلوچ کی اور اپنے ملازمین کیساتھ مل کر تشدد کیا۔