Tag: umar-ayub

  • عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

    عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمرایوب کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل سردار مصروف خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے اس لیے حاضر نہیں ہو سکتے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کیخلاف تھانہ کوہسار میں 4، تھانہ نون میں 2 مقدمات درج ہیں جبکہ مار گلہ، شہزاد ٹاؤن،آبپارہ، ترنول میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر ہو گیا۔

    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ وہ فیصلہ لکھ رہے ہیں فیصلہ اب نئی تاریخ کو سنایا جائے گا۔

    آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز نے تین دن پہلے فیصلہ مؤخر ہونے کی خبر دی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی مگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں: عمر ایوب

    بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی مگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں: عمر ایوب

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی مگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، کیس میں کل دیر تک سماعت کیوں ہوئی؟کیس کا محفوظ فیصلہ 23 دسمبر کو آئے  گا تو پتا چلے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے،  ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے، لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم کسی کے پاس نہیں جارہے،کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

    واضح رہے چند دنوں سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں مگر اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

  • پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردیا

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردیا

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ریلیاں بھی نکالیں گے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی، اے این پی، آفتاب شیر پاؤ سمیت دیگر پارٹیوں سے رابطہ کر رہے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں آپس میں مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں، ان الیکشن کو پاکستان اور دنیا میں کوئی نہیں مان رہا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ہم اسمبلی میں بیٹھ کر قانونی اور عوامی جنگ لڑیں گے، ایک دو دن میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امریکا خود کو جمہوریت کا چیمپئن ظاہر کرتا ہے، ہم تو امریکا کو اس کی ذمہ داری یاد دلانا چاہتے ہیں، فارم 45 میں جو رزلٹ آیا اسے فارم 47 میں تبدیل کردیا گیا، اس قسم کے الیکشن کو الیکشن کہنا زیادتی ہے۔