Tag: Umar Gul

  • عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے گھر کے باہر برف ہٹانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پر سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کی ژالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اچانک آجائے۔ اللّٰہ ہم سب کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے، اپنا خیال رکھیں اور آس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    اسلام آباد میں اچانک شروع ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ بدل دیا، بڑے بڑے اولے پڑے تو باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لنڈی کوتل، طور خم و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے چل تھل ہوگا۔

    برساتی ریلوں میں مال بردار گاڑیوں پھنس گئیں، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی بند کردی گئی۔

    ویڈیو: عمر گل دوران انٹرویو بے اختیار رو پڑے؟

    ژالہ باری کے بعد شاہراہوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور دلکش نظارے دیکھنے میں آئے، تاہم پارکنگ میں کھڑی مختلف گاڑیوں کو بڑے اولے پڑنے سے شدید نقصان پہنچا۔

  • عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم پر کسی کو شک نہیں ہے، اس کی کلاس دنیا کے سامنے ہے، سب اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ میچ ونر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    واضح رہے کہ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےافغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا تھا کہ بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان ٹیم کے لیے اچھا ہوسکتا ہے۔

    عمر گل نے کہا تھا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے، دیکھتے ہیں کہ بولرز اس پر کیسے عمل کرتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا دکھ ہمیشہ رہے گا، عمر گل

    ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا دکھ ہمیشہ رہے گا، عمر گل

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کی شکست کا دکھ آج تک ہے اور ہمیشہ رہے گا، سیمی فائنل کی شکست فراموش نہیں کرسکتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا تھا کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلی ملک کے لیے کھیلی، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں۔

    عمر گل نے 2011 ورلڈ کپ کی تلخ یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم بھارت سے سیمی فائنل ہار گئے تھے وہ میں کبھی بھول نہیں سکتا، ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کوئی بھی ہماری ٹیم کو فیورٹ نہیں کہہ رہا تھا لیکن جب ہم نے ورلڈ کپ کا آغاز کیا تو بہترین شروعات کی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، سیمی فائنل تک رسائی ہماری کامیابی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کیریئر کے دوران بھارت کے خلاف کارکردگی سے بہت مدد ملی، 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنا یادگار لمحہ تھا۔

    سابق فاسٹ بولر نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2004 میں بھارت کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں واپسی ہوئی تھی اور میں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ہم سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئے، اس پرفارمنس کے بعد میری بولنگ میں مزید نکھار پیدا ہوا۔

    نوجوانوں کو عمر گل نے پیغام دیا کہ ’کبھی بھی شارٹ کٹ کے چکر میں نہ رہیں، محنت کریں، آپ پڑھائی، کرکٹ یا کسی بھی شعبے سے منسلک ہوں اس کو اہمیت دیں انشا اللہ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔‘

  • عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق اوپنر عمران فرحت نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق اوپنر عمران فرحت رواں ماہ نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، دونوں کھلاڑیوں کو بہترین انداز میں الوداع کیا جائے گا۔

    عمر گل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دونوں سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اور نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔

    واضح رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہیں اور اب کوچنگ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب عمران فرحت کا کہنا ہے کہ اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل ٹی 20 کپ کا پورا سیزن کھیلوں گا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

    عمران فرحت کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لائیں، کوچنگ کی پیشکش پہلے سے ہیں لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اس میں آنا چاہتا ہوں۔

    یاد رہے کہ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں ملکی نمائندگی کی، انہوں نے 222 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے ہیں۔

  • فٹ ہوں، ہر فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر گل

    فٹ ہوں، ہر فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر گل

    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ وہ تمام فٹنس ٹیسٹ دے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے لئے انکا انتخاب سلیکٹرز پر منحصر ہے ۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام ٹیسٹ کلیئر کر چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے لئے انکا انتخاب سلیکٹرز پر ہے،نو ماہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی میچ کھیلے سکے اور پھر ان فٹ ہوگئے۔

    \عمر گل کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تمام فارمیٹس کھیلنا چاہتے ہیں، وہ یارکرز پر توجہ دے رہے ہیں۔ ساتٹ پینٹینگلورٹورنامنٹ میں عمر گل کی فٹنس کا امتحان ہے۔