Tag: umar qaid

  • قصورویڈیواسکینڈل : دوملزمان کوعمر قید اورجرمانے کی کی سزا

    قصورویڈیواسکینڈل : دوملزمان کوعمر قید اورجرمانے کی کی سزا

    لاہور : قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس کی عدالت نے سنایا۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد اور گواہان کے بیانات کے بعد جرم ثابت ہونے پرقصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    واضح رہے کہ قصور ویڈ یو اسکینڈل کیس میں کئی کمسن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان نے متا ثرہ بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں تھیں جس کا مقدمہ قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ میں میں بلیک میلنگ ،بدفعلی اور بھتہ خوری کے الزامات پر درج کرایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ قصور میں ملک کے سب سے بڑا بچوں سے زیادتی کا گھناؤنہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کو زمین کے تنازعہ کے معاملے کا رنگ دینے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن قصور کے رہائشیوں نے حکومت کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بچوں سے زیادتی اسکینڈل کا تعلق کسی زمینی تنازعہ سے ہیں۔

    بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔

     

  • پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    کراچی : عدالت نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس موبائل پرحملےمیں متحدہ قومی موومنٹ کےپانچ کارکنان کوپچیس پچیس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عرفان ،شہاب الدین ،فیصل ،شہزاد اور فرحان عرف ڈی ایس پی کو سزائیں سنائیں ۔

    مذکورہ ملزمان پر شاہ فیصل کالونی اورکورنگی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پرفائرنگ اور گاڑیاں جلانےکاالزام تھا۔ مقدمے میں مفرور ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔