Tag: umar sarfraz cheema

  • ’توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگنے پر حکومت کو لینے کے دینے پڑگئے‘

    لاہور : مشیر داخلہ واطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو شہباز شریف اور زرداری حکومت کو لینے کے دینے پڑگئے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ کی توشہ خانہ کے معاملے پر ٹائیں ٹائیں فش کیوں ہوگئی ہے؟

    مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات توشہ خانہ کی رٹ لگانے والوں کو اب توشہ خانہ کی یاد کیوں نہیں ستا رہی؟ اپنے لیڈروں کی چوری پکڑے جانے کے خوف سے ان کے ایم این اے نے کیس ہی واپس لے لیا۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دوسروں پر جھوٹے الزام لگانے والوں نے خود کتنے تحائف لئے، یہ لوگ کیسے غیرقانونی طور پر قیمتی گاڑیاں اور نوادرات لے اڑے، سب تفصیلات قوم کو پتہ چلنی چاہیئں۔

    صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے توشہ خانہ کے ساتھ کھلواڑ کیا، نواز، زرداری توشہ خانہ سے قیمتی اشیاء کوڑیوں کے مول لے کر گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ ن لیگ ،پیپلزپارٹی کی لوٹ مار کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمر سرفراز چیمہ کے مطابق یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی لی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باقی حکومتوں نے توشہ خانہ کو مال مفت دل بے رحم کی طرح لوٹا، عمران خان پی ڈی ایم کے توشہ خانہ کے پروپیگنڈا سے بھی صادق اور امین ہوکر نکلے، پی ڈی ایم حکومت نے توشہ خانہ سے لوٹ مار نہیں کی تو ریکارڈ جمع کرائے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے ہونگے، عمر سرفراز

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے ہونگے، عمر سرفراز

    لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی بخوبی انداز سے اپنا کام کررہی ہے، اس واقعے کے ہوشربا حقائق جلد ہی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ پنجاب حکومت تحلیل ہونے سے پہلے جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہو جائیں، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن ہوں۔

    مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک کسی کو دھوکا نہیں دیا، پرویز الہٰی اور عمران خان نے کبھی ایک دوسرے کو شکایت کا موقع ہی نہیں دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی خبریں من گھڑت ہیں، پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی تحلیل پر رائے دی ہے، عمر سرفراز چیمہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساڑھے 3سال سے اتحادی ہیں مگر حتمی فیصلہ عمران خان ہی کرینگے۔

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوال پر مشیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ وفا کریں گے۔

  • ضمنی انتخاب : ووٹنگ کا مرحلہ مکمل طور پر پُرامن رہا، عمر سرفراز چیمہ

    ضمنی انتخاب : ووٹنگ کا مرحلہ مکمل طور پر پُرامن رہا، عمر سرفراز چیمہ

    لاہور : مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سر فراز چیمہ نے کہا ہے کہ آج پنجاب میں مجموعی طور پر ضمنی انتخابات کا عمل پر امن رہا ہے۔

    ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آج پنجاب بھر میں مجموعی طور پر ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا مرحلہ مکمل طور پر عمل پر امن رہا ہے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے مخالف حلقوں نے بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔

  • عمر سرفراز چیمہ کو مشیرداخلہ پنجاب بنانے فیصلہ

    عمر سرفراز چیمہ کو مشیرداخلہ پنجاب بنانے فیصلہ

    لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ برائے پنجاب لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کا منصب خالی ہوا تھا، آج وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر عمر سرفراز چیمہ کے نام کو فائنل کیا۔

    دورہ لاہور کے موقع پر صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا تھا کہ پنجاب کا وزیر داخلہ کب بنایا جارہا ہے؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہی پتا چل جائے گا کہ کون وزیر داخلہ بنتا ہے؟

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا

    اس سے قبل عمران خان سے ایوان وزیر اعلیٰ میں سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں حماد اظہر ، عمر سرفراز چیمہ ، حسان خاور اور ہاشم جواں بخت بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورت حال پرعمران خان کو بریف کیا ملاقات میں پنجاب کے نئے وزیر داخلہ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ہاشم ڈوگر نے بطور وزیرداخلہ پنجاب اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا تھا، انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا تھا۔

  • نیب ترمیمی بل : ’’ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اب آزاد گھومیں گے‘‘

    نیب ترمیمی بل : ’’ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اب آزاد گھومیں گے‘‘

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ این آر او 2 کے تحت من پسند احتساب کی بندر بانٹ کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے 50سے زائد کرپشن کے ریفرنسز واپس کردیے، سازش کے تحت اقتدار حاصل کرکے مقدمات ختم کرنے کے مشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے، پی ڈی ایم ٹولہ پتلی گلی سے نکل لیا، شریف برادران، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا اور دیگر کو کلین چٹ مل گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اب آزاد گھومیں گے، پی ڈی ایم ٹولے نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل ’’اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں کو دے‘‘کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی طاقتور اور کمزور کے لیے یکساں انصاف کا مشن لے کرحکومت میں آئی تھی، پی ڈی ایم ٹولے نے ایک بار پھر ملک کو عشروں پیچھے دھکیل دیا۔

    مزید پڑھیں : قانون میں تبدیلی : شہباز، حمزہ، پرویز اور گیلانی کے نیب مقدمات ختم

    واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں نیب قوانین میں کی جانے والی ترمیم کے بعد نیب کیسز میں ملوث کے بڑے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجا پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے۔

  • ‘گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں’

    ‘گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں’

    لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآ ئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کوئی مجھ پر غیر آئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔

    واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امید ہے صدر مملکت گورنر کے خط کا انتظار نہیں کریں گے۔