Tag: umer akmal

  • ہیڈ کوچ پر الزامات، پی سی بی نے عمر اکمل کو سزا سنادی

    ہیڈ کوچ پر الزامات، پی سی بی نے عمر اکمل کو سزا سنادی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو سزا سناتے ہوئے 3 میچز کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل پر 3 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی گئی جبکہ انہیں 2 ماہ تک کسی بھی لیگ کا کوئی این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

    ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے، جب اُن سے اس کا جواب طلب کیا گیا تو وہ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پانے والے کھلاڑی کو کرکٹ بورڈ نے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل

    یاد رہے کہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہیں مکی آرتھر نے تمام کھلاڑیوں کے سامنے مغلظات بکیں اور کیمپ سے باہر بھیجا، ہیڈ کوچ پر لگنے والے الزامات کے دفاع میں سینئر کھلاڑی میدان میں آئے اور وقار یونس نے عمر اکمل کو خود اپنا دشمن قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمر اکمل کا ایک بار پھر پولیس اہلکاروں سے جھگڑا

    عمر اکمل کا ایک بار پھر پولیس اہلکاروں سے جھگڑا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل ایک بار پھر پولیس اہلکاروں سے جھگڑ پڑے۔ اہلکاروں نے فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی کے دوران ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی جس پر عمر اکمل سیخ پا ہوگئے۔

    پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹر عمر اکمل اب بھی خبروں میں ہیں۔ فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کے دوران ایکسائز اہلکاروں، پولیس اور کرکٹر عمر اکمل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ایکسائز اہلکاروں نے انہیں روک کر اپنی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتارنے کو کہا جس پر عمر اکمل نے انکار کردیا، تاہم ایکسائز اہلکاروں نے زبردستی ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ پولیس کا انداز میرے ساتھ بہت خراب تھا۔ اہلکاروں نے مجھ سے نازیبا کلمات کہے اور میری گاڑی کی نمبر پلیٹ توڑ ڈالی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط تھا تو مجھے بتایا جاتا، میں خود نمبر پلیٹ اتار دیتا مگر پولیس کی جانب سے جارحانہ اقدام درست نہیں ہے۔ پولیس کو مجھے گالیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ تنازعے کا شکار عمر اکمل کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں‌ ہے۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل بھی عمر اکمل ایک وارڈن سے جھگڑ پڑے تھے۔ وارڈن کی جانب سے مقدمے کے بعد عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تاہم عمر کے والد کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی شکایت کی تھی کہ عمر اکمل ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرتے ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں۔