Tag: Umer Ayub

  • 500 میگاواٹ کے 11 ونڈ پاور منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، عمر ایوب

    500 میگاواٹ کے 11 ونڈ پاور منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 500 میگاواٹ کے 11 ونڈ پاور منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1800 سے 2000 میگاواٹس اضافی پیداوار صنعتوں کو دیں گے، صنعت کو زیادہ فائدہ ہوگا، تجارتی، اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

    عمر ایوب نے کہا کہ منصوبوں سے ساڑھے 6 روپے یونٹ بجلی بنے گی، 2025 تک کوشش ہے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سسٹم میں سستی بجلی لائیں گے جس سے کاروبار بڑھے گا، کمرشل، تجارتی، تھری فیز میٹرز کے حامل لوگوں کو سہولت دیں گے۔

    مزید پڑھیں: حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے، عمر ایوب

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے رعایتی نرخوں کا پیکیج بھی لارہے ہیں، بجلی کے رعایتی نرخوں سے 31.19 فیصد صارفین مستفید ہوں گے، صنعتوں کے لیے کابینہ سے پیکیج منظور کرایا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کو توانائی سیکٹر میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے ، توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے توانائی کی پیداوار کو بڑھانا ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا، بلکہ زراعت اور تکنیکی شعبوں میں بہتری آئے گی۔

  • کیا سابق حکومت کا وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ درست تھا؟

    کیا سابق حکومت کا وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ درست تھا؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق حکومت کا سسٹم میں وافر  مقدار میں بجلی شامل کرنے کا دعویٰ درست نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کے اجلاس میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بجلی وافر مقدار میں نہیں، ہمیں نئے پاور  پلانٹس لگانے ہوں گے، گزشتہ حکومتوں کا اس ضمن میں دعویٰ درست نہیں.

    عمر ایوب نے کہا کہ 2 ماہ پہلے سیہون شریف میں کنڈا کلچر سے 23 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، حکومتی اقدامات سے اب سیہون شریف میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے. سیہون شریف میں بجلی کے 17 لاکھ یونٹ کی کھپت کم ہوئی ہے.

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ بجلی چوری والے فیڈرز کلیئر ہوں گے، تو بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا، بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کے لئے لوڈشیڈنگ کی جائےگی، ہم بجلی چوروں کوبرداشت نہیں کریں گے.

    مزید پڑھیں: پاکستان میں تیل اورگیس کے سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے ملے ہیں، عمرایوب

    یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر توانائی نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ 10 برس کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذحائر کی تعداد 160 ہے،

    وزیر توانائی نے تحریری جواب میں بتایاکہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذخائر کی تعداد 160 ہے۔