Tag: umpire

  • کرکٹ کی دنیا کے معروف امپائر چل بسے

    کرکٹ کی دنیا کے معروف امپائر چل بسے

    افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بسمہ اللّٰہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق بسمہ اللّٰہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ اُنہوں نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

    بھارتی کرکٹر کا امپائر کو رشوت دینے کا اعتراف:

    بھارت کو کئی بار تن تنہا فتوحات دلانے والے ایک سابق کرکٹر نے اپنے حق میں فیصلے کرانے کے لیے امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کرکٹ کے میدانوں سے عرصہ ہوا ریٹائرمنٹ لے کر ناطہ توڑ چکے اور اب کمنٹری یا میچز پر تجزیے کرتے ہیں۔ سہواگ کے آئے روز متنازع بیانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک متنازع بیان اب سامنے آیا ہے جس نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے اور انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ امپائرز کو رشوت دیتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ امپائرز انہیں آو?ٹ نہیں دیتے تھے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن کو ان کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے، جس کے بعد انہوں (روڈی کوٹزن) نے دو تین بار مجھے آو?ٹ نہیں دیا۔

    انہوں نے ایسا ہی الزام انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ پر بھی لگا یا۔

    سہواگ نے اس واقعہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ شیفرڈ امپائرنگ کرنے کے لیے بھارت میں موجود تھے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ایک میچ میں وہ لیگ امپائر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے تو میں اسکوائر لیگ پر کھڑا تھا۔ میں نے ڈیوڈ سے اُن کی طبیعت سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور آئسکریم کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    ان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے ان کے لیے آئسکریم کو انتظام کیا اور ان سے بھی کہا کہ بس آؤٹ مت دینا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے اپنے انٹرویو میں جن دو امپائرز روڈی کوٹزن اور ڈیوڈ شیفرڈ کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔ وہ دونوں امپائرز اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

  • تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    کراچی: پاکستانی شائینوں نے ایک بار پھر ورلڈکپ میں بھارت سے ہار جانے کی بھیانک روایت کو برقرار رکھا۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تاریخ نہ بدل سکی، بم پھوڑنے کے ارمان ایک بار پھر ارمان ہی رہ گئے،انیس سو بانوے سے چلنے والی روایت آج بھی بھیانک خواب بن کر برقرار رہی ۔

    بھارتی سورماوں کا پلڑا اب پانچ نہیں چھ صفر پر جا پہنچا ہے، انیس سو چھیانوے میں بھارت نے پاکستان کو اُنتالیس رنز سے ہرایا، پھر ننانوے میں بھی سینتالیس رنز سے پاکستان بازی ہار گیا ۔

    قومی ٹیم نے تلخ حقیقت کو خوشیوں بدلنے کے لئے دو ہزار تین کے ورلڈکپ میں کوشش کی، تاہم بھارت نے یہ جیت بھی چھ وکٹوں سے چھین لی۔

    دو ہزار گیار ہ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں سامنا ہوا بھارت سے لیکن ناکامی نے یہاں بھی پاکستانی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا اور یہ میچ بھی انتیس رنز سے بھارت کے نام رہا ۔

    ایک بار پھر موقع آیا تھا کہ تاریخ کو بدل دیا جائے، لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ نے پہلے باولروں کی محنت پر پانی پھیرا اور پھر بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی ۔

  • کراچی: پولیس کی کارروائی سٹہ باز گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائی سٹہ باز گرفتار

    کراچی:پاک بھارت میچ کے دوران پولیس نے بہادرآباد سے چار ستے بازروں کو گرفتار کیا جن کو پہلے سے معلوم تھا پاکستان کو شکست ہوگی سٹے بازروں سے انکشاف کیا کہ بڑے ستے بازروں سے دو کرکڑز کی میچ سے ایک ماہ قبل کراچی میں ملاقات ہوئی۔

    ہر پاکستانی کو امید تھی کہ پاکستانی ٹیم جیتے گی، لیکن ایس آئی یولیس نے میچ کے دوران ہی بہادرآباد کے علاقے میں چھاپہ مارا اور ایک فلیٹ سے چار سٹے بازروں کو گرفتار کیا۔

    انہوں نے بتادیا کہ پاکستان کو شکست ہوگی اور اتنے میں پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی اور ایک ایک کرکے وکٹ گرنے لگی تو ان سٹے بازروں کی بات بھی سچ ہوتی گئی اور ثابت ہوگیاکہ ان سٹے بازروں کو صحیح معلوم تھا۔

    گرفتار سٹے بازروں کے مطابق شہر میں 100 سے زائد مقامات پر سٹے کا سیٹ اپ موجود ہے جن میں ملیر گڈاپ کے فارم ہاؤس ڈیفینس اور لیاقت آباد سمیت کئی علاقے شامل ہیں سٹے بازوں کے مطابق صرف کراچی میں دس ارب کا سٹہ لگنا تھا۔

     ان کا ایک سیٹ اپ اب بھی پنجاب اور دبئی میں کام کررہا ہے ،زرائع کے مطابق سٹے بازوں نے بتایا کہ ان کے مالکان نے انہیں بتایا تھا کہ دو کرکڑز کی میچ سے ایک ماہ قبل بڑے سٹے بازوں کے ملاقات ہوئی ہے جس ٹیم کا کہیں بس وہ ہی جیتے گی۔

    زرائع کے مطابق ملزمان ضلع ایسٹ کی پولیس سمیت کئ پولیس افسران کو رقم فراہم کررہئے تھے اور ان کے ساتھ کئی اہم شخصیات اور پولیس افسران کا ہاتھ ہے اور کچھ پولیس افسران سٹے کے کام میں ان کے پارٹنر ہیں جبکہ ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد اور محافظ پر سٹے کے اہم ٹھکانے موجود ہیں۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ :آئی سی سی نے امپائر کی غلطی تسلیم کرلی

    آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ :آئی سی سی نے امپائر کی غلطی تسلیم کرلی

    میلبورن : ورلڈ کپ کے پہلے ہی روز امپائرنگ کابلنڈرسامنےگیا، آئی سی سی نے اینڈرسن کو غلط رن آؤٹ دینے کی غلطی تسلیم کرلی۔

    آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں امپائرنگ کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے انگلش ٹیم کے بلے باز جیمز ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا .

    فیصلے پر بیٹسمین نے ریویو لیا اور امپائر علیم ڈار کا فیصلہ بدل دیا گیا۔ اپیل کے دوران ہی میکس ویل کی ہٹ وکٹ پر لگی اور جیمز اینڈرسن کا رن آؤٹ دیکھنے کیلئے آن فیلڈ امپائر کو ایک بار پھر سے تھرڈ امپائر کا سہارا لینا پڑا۔

    کافی دیر بحث کے بعد فیصلہ آسٹریلیا کی حق میں آیا اور اینڈرسن کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی کے قانون تین اعشاریہ چھ کے مطابق فیصلہ ریویو ہونے کی کی صورت میں ایک گیند پردوسرا فیصلہ نہیں ہوسکتا ۔

    آئی سی سی نے اینڈرسن کوغلط رن آؤٹ دینے کے غلطی تسلیم کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم سے تحریری طور پر معذرت کرلی ہے، میچ میں امپائرنگ کے فرائض سری لنکا کے کماردھرماسینا اور پاکستان کے علیم ڈار نے انجام دئیے۔

  • امپائرکے فیصلے پراظہارناراضگی، مصباح الحق پرجرمانہ

    امپائرکے فیصلے پراظہارناراضگی، مصباح الحق پرجرمانہ

    شارجہ : آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر میچ کی فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    شارجہ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ مصباح الحق نے امپائر کے فیصلے کو چلینج کیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی مصباح الحق کو آؤٹ قرار دیا۔

    میچ کے بعد ہونے والی سماعت میں میچ ریفری نے قومی کپتان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کاپندرہ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    ادھرکیوی فاسٹ بولرایڈم ملنے کو میچ ریفری نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ ملنے نے آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیرذمہ دارنہ رویہ اختیار کیا تھا۔