Tag: Umrah

  • عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    ایف  آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہنواز، افسرعلی، مجتہدحسین، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی، خدا بخش شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہروفیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/umrah-pilgrims-must-vaccinated-against-meningitis/

  • عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    جدہ: عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

    سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔

    اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ زائرین سعودیہ جا رہے ہیں، اگر وزیراعظم نے نوٹس لے کر سعودی حکومت سے بات نہ کی تو 10 فروری سے سینکڑوں افراد کے واپس بھیجے جانے کا خدشہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

    پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    جیویلن کھلاڑی کا بیت اللّٰہ کے سامنے سے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

    جیویلن کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر کیپشن میں تحریر کیا کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللّٰہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ یہ سب ممکن ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔

    بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    بابر اور رضوان نے ساجد خان کی کونسی خواہش پوری کردی؟

    اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

  • سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق ٹرانزٹ ویزے یا کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے ’نسک‘ ایپ انسٹال کر کے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایکس اکاونٹ پروزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین سے متعلق وضاحت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باسانی عمرے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کیلیے ’نسک‘ ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کرسکیں۔

    وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرپوری طری سے عمل کریں، مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچ جائیں۔

    ایران سے 9 سال بعد عازمین عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

    واضح رہے عمرہ پرمٹ کا اصل مقصد عوام کے رش کو کنٹرول کرنا ہے، تاکہ آنے والے عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات نہ اُٹھانی پڑیں اور وہ با آسانی عمرے کی ادائیگی کرسکیں۔

  • کیا کوئی لڑکی اکیلے عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟ علماء کرام کی رائے

    کیا کوئی لڑکی اکیلے عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟ علماء کرام کی رائے

    ہر مسلمان مرد و عورت کیلئے عمرے کی ادائیگی باعث شرف ہے جس میں مقدس مقامات کی زیارت اور عبادات کرنا شامل ہے، تاہم کچھ اسلامی قواعد و ضوابط ہیں جن کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

    سب سے اہم سوال جو کل اس حوالے سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کیا اسلام میں غیر شادی شدہ لڑکی بغیر محرم کے عمرے پر جاسکتی ہے؟ کچھ ایسا ہی ایک سوال اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان کے سیگمنٹ ’عالِم اور عالَم‘ میں ایک خاتون کالر نے علمائے کرام سے پوچھا۔


    جس کے جواب میں مفتی اکمل قادری نے بتایا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ تعالی اور روز قیامت پر ایمان رکھتی ہے وہ بغیر شوہر یا محرم کے تین دن کی مسافت کا سفر نہ کرے۔

    مفتی اکمل قادری نے اس حدیث کی وضاحت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سفر کیلئے محرم کا ہونا اوّلین شرط ہے اور اگر ہم کلومیٹرز کی بات کریں تو شہر کی حدود سے نکل کر 92 کلومیٹرز سے زائد کا سفر ہے تو عورت اکیلی سفر نہیں کرسکتی، تاہم دوسری کسی مستثنیٰ صورت میں حالات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مشورہ لیا جاسکتا ہے۔

    علامہ رضا داؤدی نے بتایا کہ اس مسئلہ کے حوالے سے فقہ جعفریہ میں بڑی وسعت دی گئی ہے کہ اگر کوئی خاتون اکیلے کہیں جانا چاہتی ہے اور سفر اور راستہ محفوظ ہے اور خود بھی مطمئن ہے تو ضرور جاسکتی ہے، اس کیلئے کوئی ممانعت نہیں۔

  • عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ اس بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عریشہ رضی نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی۔

    تصاویر میں عریشہ رضی کو اسکارف اور ان کے شوہر عبداللہ فرخ کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّهُـمَّ بارِكْ، ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللّٰہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے‘۔

    عریشہ رضی خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔

  • عمرہ زائرین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    عمرہ زائرین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

    اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔

    واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین مناسک حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران معلومات نہ ہونے کے باعث غلطیاں کردیتے ہیں۔

    سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان

    جس کے باعث فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جسے تین زبانوں میں تیار گیا گیا ہے۔

  • شاہی دعوت پر دوسرے گروپ میں 250 افراد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے

    شاہی دعوت پر دوسرے گروپ میں 250 افراد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے

    سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ ادا کرنے والوں کے دوسرے گروپ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔‘

    بین الاقوامی خبر ر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال رواں 2024 کے دوران شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والوں کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت مکمل کرکے وطن پہنچ چکا ہے۔

    وزارت اسلامی امور کے مطابق شاہی فرمان کے تحت عمرہ کرنے والے دوسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہوں گے۔ ان کا تعلق براعظم یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ملکوں سے ہے۔

    شاہی مہمانوں کا تعلق مونٹی نیگرو، سربیا، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، بوسنیا، البانیہ، کوسوا، مقدونیہ، کروشیا، سلوانیا، پولینڈ، برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن سے ہے۔

    غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات کونسی ہیں؟

    خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے وزارت اسلامی امور نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران عمرہ و زیارت کا مکمل پروگرام تیار کر رکھا ہے۔

  • اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نوشین شاہ نے اپنے والدہ کے ساتھ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

    اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nausheen Shah (@nausheenshah4)

    دوسری جانب اداکارہ مایا علی سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔

  • راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت( فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    تصاویر میں راکھی ساونت کوخانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، راکھی ساونت کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan)

    ویڈیو میں راکھی کو سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ انسٹا پوسٹ واحد علی خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بہن سے کیا وعدہ نبھایا اور ساتھ ہی انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر بھارتی اداکارہ کو مقامی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشی میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بطور تحفہ کیک بھی دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

    واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی راکھی ساونت جو کہ خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔

    راکھی نے جب عادل درانی سے شادی کی تو ساتھ ہی اس راز کو بھی فاش کر دیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

    عادل کے رویئے، شادی کی خبر اور اپنی والدہ کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے راکھی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اللہ کے گھر خانہ کعبہ کا دیدار کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دعا قبول ہوئی۔