Tag: Umrah Pilgrims

  • مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل خدمات میں اضافہ

    مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل خدمات میں اضافہ

    سعودی عرب میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے لیے سرکاری اداروں کی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    SDAIA کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کے تمام مقامات فضائی، بحری اور زمینی سرحدوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ تکنیکی ٹیم تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام میں مصروف ہے۔

    عمرہ زائرین کے لیے خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے اور کسی قسم کے تعطل سے محفوظ رہنے کے لیے تعیناتی ٹیم بنیادی اور متبادل مواصلاتی نظام کو برقرار رکھتی ہے۔

    وزارت داخلہ کے جنرل سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے حرمین شریفین میں زائرین کے نظم و نسق کے لیے جدید ترین نظام کے تحت نمایاں پیش رفت کے لیے ’بصیر‘ پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے۔

    مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے جدید کمپیوٹر وژن سسٹم مسجد الحرام میں زائرین کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتا رہتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ہجوم کی ٹریکنگ، نقل و حرکت کا پتہ لگانے اور گمشدہ افراد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

    مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی کے لئے ساڑے 3 ہزار خدام مقرر

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی نے وزارت داخلہ کی حج و عمرہ سیکیورٹی کی سپیشل فورسز کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری بھی قائم کی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے آئی سے منسلک 70 جدید الیکٹرانک داخلی دروازے نصب کیے ہیں۔

  • رمضان المبارک کی آمد، عمرہ زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری

    رمضان المبارک کی آمد، عمرہ زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب میں وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کے لئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی سخت تاکید کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ’یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے‘۔

    وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔

    وزارت صحت کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی کہ وہ افراد جو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی تاثیرکی مدت برقرار ہے۔

    گردن توڑ بخار سانس کے ذریعے خارج ہونے والے ذرات، جیسے کھانسی یا چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے جس کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔

    دوسری جانب زائرین حج وعمرہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے انہیں مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں مزید خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو ایک ہی مقام پر متعدد سہولتوں حاصل ہوں۔

    نسک ایپ اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں استعمال کی جا سکتی ہے اور 10 زبانوں میں اس ایپ کی سروسز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

    ایپ میں جن نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، مثالی تاریخی مقامات کی معلومات اور مختلف اہم مقامات کے نقشوں کے علاوہ پروموشنز اور پروگرامز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    واضح رہے نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔

  • عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    جدہ: عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

    سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔

    اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ زائرین سعودیہ جا رہے ہیں، اگر وزیراعظم نے نوٹس لے کر سعودی حکومت سے بات نہ کی تو 10 فروری سے سینکڑوں افراد کے واپس بھیجے جانے کا خدشہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کردیا

    وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کردیا

    وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ نا معلوم افراد آپ کو کہیں دھوکا نہ دے دیں، اس لئے لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان،نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔

    عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کریں تاکہ جعل سازی سے بچ سکیں۔

    وزارت نے عمرہ زائرین کو کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے خصوصی طورپر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

    وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں۔

    کرنسی تبدیل کرانے کے بعد منی چینجرزسے رسید لینا نہ بھولیں تاکہ کیونکہ وہ کسی بھی موقع پر آپ کے کام آسکتی ہے۔

    عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    اس کے علاوہ کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ ضرور لیں جو ہرمنی چینجرز کے پاس موجود ہوتا ہے علاوہ ازیں رقم تبدیل کرانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ جس ادارے سے رابطہ کررہے ہیں وہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں۔

  • مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو خاص سہولت دیدی گئی

    مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو خاص سہولت دیدی گئی

    سعودی عرب کی سعودی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اعلان سامنے آ یا ہے کہ اتوار 30 جون سے مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمرہ سیزن کے آغاز اورزائرین کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

    یاد رہے کہ حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔

    سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے اور ان کی خدمات کے حوالے سے کام رہی ہے۔ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرے پر جانے والے زائرین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

    اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

    مسجد نبویؐ میں آنے والے معمر اور معذور افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

  • عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرے پر جانے والے زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

    اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔

    گزشتہ کئی برسوں سے وزارت حج و عمرہ حج سیزن ختم ہونے کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔

    حرمین شریفین میں آج جمعے کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ ہوگا

    وزارت کے مطابق وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

  • شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے چوتھے گروپ کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ میں پاکستان، قرغستان، ترکمنستان، نیوزی لینڈ، طاجکستان، روس، بنگلہ دیش، ترکیہ، نیپال، کوسوا، آذربیجان، انڈیا، سری لنکا،آسٹریلیا اور یورپ کے مہمان شامل ہیں۔

    خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں آنے والے چوتھے گروپ کے مہمانوں کی مجموعی تعداد 250 ہے،مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

    مہمانوں کو ایئرپورٹ سے انکی قیام گاہ پر لے جایا گیا جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے روانہ ہوگئے۔

    سعودی عرب میں پیر کو کیا ہوگا؟

    مہمانوں کو مدینہ منورہ میں مختلف مقامات کی زیارت کرانے کے بعد انہیں مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے بعدازاں مکہ مکرمہ میں موجود اہم مقامات کی زیارت کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک چلے جائیں گے۔

  • متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی مزید سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حج و عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ کی جانب سے یو اے ای سے حج اور عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھانے کے لیے متعدد سہولیات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    النسک حج پلیٹ فارم کے حتمی بیان کے مطابق، الربیعہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے باشندے اب عمرہ کے لیے ملٹی انٹری الیکٹرانک ویزا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے مملکت میں سالانہ 90 دن تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔

    الربیعہ نے دبئی سے مدینہ منورہ تک سعودی ائیرلائن کی پروازوں کے آغاز سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی کہ ہفتہ وار تین پروازیں پیش کی جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے لیے روزانہ ایک پرواز بڑھادی جائے گی۔

    یو اے ای: غیر ملکی اب اقاموں کی تجدید کیسے کرا سکیں گے؟

    مزید برآں، دبئی اور جدہ کے درمیان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار 29 ہو جائے گی، انہوں نے ابوظہبی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے کم لاگت والی پروازوں کا تذکرہ کیا۔

  • سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

    سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

    سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک کا استعمال کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امن عامہ کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے استعمال سے انفیکشن اور دیگر مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ان دنوں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عوام کا جم غفیر موجود ہے اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔

    ادارے کے اہم ذمہ دار کا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ رش کے مقامات پر خصوصا سانس کی بیماری میں مبتلا اور معمر افراد کے لیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

    عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آتے وقت ماسک کا استعمال جاری رکھیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

    اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    سعودی عرب: کابینہ کا تعلیمی شعبے کے حوالے سے انقلابی قدم

    فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔

  • عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

    عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

    عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین گزشتہ 4 دنوں کے دوران عرعر سرحدی چوکی عبور کرکے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جنہیں سرحدی چوکی پر تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ مذکورہ سرحدی چوکی سے مملکت میں داخل ہونے والے عمرہ زائرین کم وبیش ایک ہزار بسوں میں سوار تھے۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دنوں میں عراق سے مزید عمرا زائرین سعودی عرب پہنچیں گے، شمالی حدود ریجن کے گورنر شہمادہ فیصل بن خالد کی ہدایت پر عرعر سرحدی چوکی پر تمام سرکاری ادارے خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

    مسجد نبویؐ کے قریب سیرت میوزیم میں شاہی مہمانوں کی آمد

    عرعر سرحدی چوکی پر کسٹم کے 66 کاونٹر بیک وقت امور انجام دے رہے ہیں، گورنر نے عراق سے آنے والے عمرہ زائرین کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔