Tag: Umrah Pilgrims

  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ریاض سے عمرے کے لیے جاتے ہوئے زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں یمنی ڈاکٹر اور ان کے خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی اور ان کے خاندان کے چار افراد ریاض سے مکہ عمرے کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک گاڑی پر الٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی کا تعلق یمن سے ہے۔ حادثے میں ان کی دو بیٹیاں اور بیٹا بھی شدید زخمی ہوئے، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر العفیعی کی اہلیہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

    ڈاکٹر فہد الخدیری نے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اطلاع دی کہ ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی اپنی گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مکہ مکرمہ جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ المزاحمیہ پہنچنے پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والا ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

    وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکر

    اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر الیافعی کے 8 بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور چھوٹا بیٹا پرائمری سکول کا طالب علم ہے۔ڈاکٹر صاحب قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتے تھے، ان کے پانچ بیٹے بھی حافظ قرآن ہیں۔ان کی اہلیہ قرآن کی حافظ تھیں۔

  • عمرہ زائرین کی پرواز آج بھی روانہ نہ ہوسکی، مسافر رُل گئے

    عمرہ زائرین کی پرواز آج بھی روانہ نہ ہوسکی، مسافر رُل گئے

    کراچی : اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کے ذریعے جدہ روانہ ہونے والی پرواز کے 300 سے زائد عمرہ زائرین آج بھی کراچی ائیر پورٹ پر بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

    گزشتہ روز ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے کراچی لینڈنگ کرنے والا طیارہ 29گھنٹے بعد بھی جدہ روانہ نہ ہوسکا۔

    اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو آج صبح جدہ روانہ ہونا تھا، ڈی جی سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ٹیکنیکل لینڈنگ کرنے والی پرواز گزشتہ روز سے کراچی ائیر پورٹ پر تاحال موجود ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کی شکایت پر ڈی جی سی اے اے نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے متعلقہ حکام سے سوال کیا کہ گزشتہ روز نجی ایئرلائن کی پرواز نے کس وجہ سے لینڈنگ کی تھی؟

    سی اے اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے ہمیں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں پریشر کا مسئلہ ہوا جس پر پرواز کارخ واپس موڑا گیا، بعد ازاں کہا گیا کہ پریشر کا مسئلہ نہیں ہے طیارے کے انجن کو چیک کیا جارہا ہے۔ تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے کو ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار اور دیگر نے بریفنگ دی، اچانک تکنیکی خرابی آئی تو کپتان طیارےکو34ہزار فٹ اونچائی سے10ہزار تک نیچے لے آیا، ڈی جی سی اے اے نےمعاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 1801 نے گزشتہ دوپہر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا تھا، دوپہر ایک بج کر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بج کر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔

    جدہ جانے والے عمرہ زائرین گزشتہ 29 گھنٹے سے زائد کراچی ائیر پورٹ پر بے یار و مددگار بیٹھے ہیں، مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور نہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔

  • سعودی حکومت کی غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات

    سعودی حکومت کی غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات

    ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے مملکت میں آنے والے عمرہ زائرین کی رہنمائی کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوچکی ہے اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی رہنمائی کے لیے اہم معلومات سے انہیں مطلع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین ضرورت کی اہم اشیاء جن میں شناختی کارڈ اور ہنگامی ٹیلی فون شامل ہیں کو زائرین اپنے ہاتھ والے بیگ میں رکھیں۔

    وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ اپنے ہمراہ بیگ میں پاسپورٹ، شناختی کارڈ (خلیجی ممالک کے زائرین کے لیے) ، عمرہ ایجنٹ کا نمبر رابطہ نمبر اور ایڈریس، عمرہ کے لیے مخصوص دعاؤں کی کتاب کے علاوہ ہنگامی حالت میں رابطہ کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز اپنے ہمراہ رکھیں۔

    وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے زائرین جب بھی اپنی رہائش گاہ سے نکلیں تو موسم کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اور چھتری ضرور اپنے ساتھ رکھیں۔

    اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اہم مقامات کے نقشے کی سہولت بھی موجود ہے زائرین کوچاہئے کہ وہ دونوں شہروں کا نقشہ ساتھ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں نقشے کی مدد سے اپنی رہائش یا دیگر مقامات تک پہنچ سکیں۔

    دریں اثنا وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال میں وزارت کے شکایات مرکز کے نمبر920002814 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ نمبرمدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اورجدہ کے لیے یکساں ہے۔

    خیال رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام آنے والے عمرہ زائرین کا خیال رکھیں اورانہیں وہ تمام سہولتیں مہیا کریں جس کی انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔

    اگر عمرہ سروس کمپنی کی جانب سے زائرین کو مقررہ خدمات مہیا نہیں کی جاتیں یا سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی ہوتی ہے تو اس صورت میں عمرہ زائر کا حق ہے کہ وہ اپنی شکایت وزارت حج وعمرہ کے شکایت سیل میں درج کرائے۔

    واضح رہے کہ حج سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی اس برس نئے سال ہجری کے پہلے دن سے بیرون ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلیے مفت خصوصی سہولت کا اعلان

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلیے مفت خصوصی سہولت کا اعلان

    ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ویزوں کی مدت میں مفت توسیع کرو سکتے ہیں, یہ ہدایات سوڈانی باشندوں کو خصوصی طور پر جاری کی گئی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق حکومت نے سوڈانی عمرہ زائرین کے ویزوں کی مدت میں توسیع کے علاوہ عمرہ ویزے کو وزٹ ویزے میں تبدیل کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے خصوصی حالات کے باعث عمرہ زائرین کو یہ سہولت ایک سال کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہے۔

    وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر غیرملکی اپنے کسی بھی سوڈانی عزیز کا عمرہ ویزہ وزٹ ویزے میں تبدیل کراسکتا ہے۔

  • عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت

    عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت

    ریاض: ماہ رمضان کے دوران حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں عمرہ زائرین اور دیگر عبادت گزاروں کے لیے ایک اور سہولت کا اجرا کیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معروف ٹیلی کام پرووائیڈر ایس ٹی سی گروپ عمرہ سیزن کے دوران بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد الحرام میں اپنے فائیو جی نیٹ ورک کے دائرہ کار کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 130 فیصد بڑھا رہا ہے۔

    کمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں مکہ میں 13 فیصد اور مدینہ میں 18 فیصد نیٹ ورک کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جبکہ متعلقہ مقامات پر فائیو جی کوریج کو 25 فیصد اور 13 فیصد تک بڑھایا ہے۔

    گروپ نے نیٹ ورک کے استحکام، تکنیکی مدد اور دیکھ بھال کی ٹیمیں 24 گھنٹے تیار رکھنے کے علاوہ کسی بھی بحران کا تیز رفتار ردعمل حاصل کرنے کے لیے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر رمضان کے مہینے میں لاکھوں زائرین کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    گروپ کا مقصد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے تمام سائٹس کو اس طرح تیار کرنا ہے جو ایک ممتاز ڈیجیٹل تجربے کی ضمانت دے اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرے۔

    ان تیاریوں کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے گروپ کی خدمات اور ڈیجیٹل حل کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

    سعودی وزارت حج کے مطابق مملکت حج اور رمضان سیزن کے دوران لاکھوں عمرہ زائرین کا استقبال کرتی ہے، گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

    سعودی وزارت حج نے 2022 میں پہلی بار ان لوگوں کو جن کے پاس مملکت کا سیاحتی ویزا تھا کو اپنے قیام کے دوران عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

    سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کرنے والوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں نصف ملین کا اضافہ ہوا تھا اور مملکت کو اس سال 9 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنے کی بھی توقع ہے۔

    ایس ٹی سی نے مارچ کے آغاز میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے لیے تعیناتی کے اختیارات اور مستقبل کے نیٹ ورک آرکیٹیکچرز کو تلاش کرنے کے لیے ارکسن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    معاہدے کا مقصد کلاؤڈ نیٹیو ٹیکنالوجیز اور اوپن نیٹ ورک ڈیزائنز کی طرف ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے فائیو جی انفراسٹرکچر میں کمپنی کی لچک کو بڑھانے کے لیے ایس ٹی سی کے ہدف کی حمایت کرنا ہے۔

  • عمرہ زائرین کے لیے سستا انشورنش پیکج

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پیکج کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت 235.57 ریال تھی، جو کم کر کے 87.4 ریال کر دی گئی ہے۔

    زائرین کو یہ انشورنس پیکج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔

    اخبار 24 کے مطابق انشورنس پیکج میں زائرین کو متعدد سہولتیں دی گئی ہیں، پیکج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج شامل ہوگی۔

    پیکج میں طبی معائنہ، دوائیں، اسپتال میں علاج اور کھانا پینا، نیز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولتیں، ڈائلاسز کیس، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورت حال، دانتوں کا ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت شامل ہے۔

    وزارت کے مطابق قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکج کا حصہ ہوگی، متوفی کی میت کی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی انشورنس پیکج کے تحت کی جائے گی۔

    پیکج میں سفری مسائل کی کوریج کو بھی شامل کیا گیا ہے، مثلاً پرواز میں تاخیر اور پرواز کی منسوخی پر معاوضہ وغیرہ دیا جائے گا، واضح رہے کہ انشورنس کرانے والے کو یہ تمام سہولتیں عمرہ انشورنس پیکج کے تحت دی جائیں گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت ایک لاکھ ریال تک کے دائرے میں معاوضے ادا کیے جائیں گے۔

  • عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق

    عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق

    ریاض: گزشتہ کچھ روز میں عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تجارتی مراکز کی رونقیں بڑھ گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث مکہ مکرمہ کے تجارتی مراکز کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔

    مسجد الحرام کے اطراف واقع مالز، تجارتی مراکز اور دکانوں میں پہلے سے زیادہ چہل پہل ہے۔

    علاوہ ازیں المسفلہ، اجیاد، الغزہ اور انفاق المحبس الجن محلوں میں غیر ملکی زائرین بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں، مسجد الحرام کے علاقے میں ہوٹل ٹاورز میں واقع مالز میں بھی زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    العزیزیہ محلے میں ہر طرف زائرین نظر آرہے ہیں، جی سی سی ممالک کے علاوہ کئی عرب ملکوں کے زائرین بڑی تعداد میں عمرے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔

    ایک تجارتی مرکز کے ذمہ دار فرید محمد نے بتایا کہ غیر ملکی زائرین اپنے عزیزوں کے لیے تحائف، قالین، مصنوعی زیور اور ضرورت کا سامان خرید رہے ہیں، ملبوسات اور زیورات کی خریداری میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    فرید محمد نے بتایا کہ تجارتی مراکز کے مالکان زائرین کی آمد سے خوش ہیں اور وہ زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں پہلے سے کیے ہوئے تھے۔

  • جدہ ایئرپورٹ پر ہزاروں عمرہ زائرین وطن واپسی کے منتظر

    جدہ ایئرپورٹ پر ہزاروں عمرہ زائرین وطن واپسی کے منتظر

    جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی اور دیگر ممالک کے عمرہ زائرین کا غیر معمولی رش ہوگیا جس کی وجہ سے پروازون کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے سمیت دیگر چند بڑی ائیرلائنز کی پروازیں حج ٹرمینل منتقل کردی گئیں۔

    آپریشن منتقلی کا آغاز پی آئی اے کی پرواز پی کے741 سے ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے جدہ سے روانہ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے842سمیت تمام پروازیں حج ٹرمینل سے آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازوں کی آمد و روانگی آج رات 8 بجے سے حج ٹرمینل سے ہوجائے گی،

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ رش سے بچنے کیلئے تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 5گھنٹے قبل حج ٹرمینل پر پہنچیں۔

  • سب سے زیادہ عمرہ زائرین میں پاکستانی کتنے نمبر پر ہیں؟ جانیے

    سب سے زیادہ عمرہ زائرین میں پاکستانی کتنے نمبر پر ہیں؟ جانیے

    مکہ مکرمہ : عمرے کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچتی ہے جن میں سب سے زیادہ زائرین انڈونیشیا سے آئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کا عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں میں دوسرا نمبر ہے، گزشتہ ساڑھے3ماہ کے دوران3لاکھ70ہزار پاکستانی زائرین سعودی عرب پہنچے۔

    سعودی عرب میں عمرہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے جو20ذوالقعدہ تک جاری رہتا ہے، 21ذوالقعدہ سے30ذوالحجہ تک کو حج سیزن کہا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز30جولائی سے ہوا، دنیا بھر سے19لاکھ64 ہزار سے زائد مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچے ہیں۔

    17لاکھ83ہزار سے زائد مسلمان فضائی سفر طے کرکے سرزمین مقدس پہنچے جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد زمینی راستوں کے ذریعے عمرے کی غرض سے پہنچے۔

    اس کے علاوہ 1200افراد بحری راستوں کے ذریعےحجاز مقدس پہنچے اور گزشتہ ساڑھے3ماہ کے دوران سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیا سے آئے۔

    رپورٹ کے مطابق 5لاکھ51ہزارسے زائد عمرہ زائرین انڈونیشیا سےسعودی عرب پہنچے ہیں، پاکستان سے3لاکھ70ہزار افراد عمرے کے لئےارض مقدس پہنچے۔

    اس کے علاوہ بھارت سے2لاکھ30ہزار، عراق سے ایک لاکھ50ہزار زائرین پہنچے جبکہ مصر سے ایک لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر3ماہ کردی ہے، معتمرین اس ویزے کی بنیاد پرملک بھر میں جاسکتے ہیں۔

  • عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی لازمی

    عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی لازمی

    ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی لازمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کو انشورنس پالیسی سے فائدہ ہوگا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ میڈیکل انشورنس پالیسی کا پریمیم عمرہ ویزے کی فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا، میڈیکل پالیسی تمام ہنگامی نوعیت کے طبی اور دیگر معاملات کو کور کرے گی۔

    انشورنس پالیسی کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے انٹرنیٹ پر معلومات فراہم کی ہیں، جو’رعایہ‘ کے عنوان سے دیکھی جا سکتی ہیں۔

    پالیسی کے فوائد کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کووِڈ 19 کے علاوہ حادثات، وفات اور واپسی کے لیے فلائٹ کی تاخیر ہونے کی صورت میں پالیسی مکمل کوریج فراہم کرے گی۔

    انشورنس پالیسی میں ایک لاکھ ریال تک کوریج فراہم کی جائے گی۔

    عمرہ ویزا پالیسی کے حوالے سے وزارت نے اندرون مملکت کے لیے ٹول فری نمبر 800440008 جب کہ بیرون مملکت سے استفسارات کے لیے 00966138129700 نمبر مخصوص کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزارت حج کی ویب سائٹ سے بھی اس بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔