Tag: Umrah Pilgrims

  • سعودی عرب : سیاحوں اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    سعودی عرب : سیاحوں اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    ریاض : سعودی عرب میں وزٹ، عمرہ اور سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے۔

    سعودی سینٹرل بینک ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے بیرون ملک سے سیاحت، زیارت اور عمرے کے لیے آنے والوں کے میڈیکل انشورنس میں کورونا وائرس سے پیش آنے والے خطرات کو بھی شامل کیا ہے۔

    الاقتصادیہ کے مطابق ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے کوویڈ 19 کا اضافہ اس غرض سے کیا ہے کہ اگر سیاحت یا زیارت یا عمرے کے لیے کوئی غیرملکی سعودی عرب آئے اور وہ کوویڈ19 میں مبتلا ہوجائے تو اسے علاج کی سہولتیں انشورنس اسکیم کے تحت فراہم ہوسکیں۔

    یہ اضافہ عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور غیرملکیوں کو علاج کی سہولتیں آسانی سے فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

    میڈیکل انشورنس اسکیم میں کوویڈ 19 کے اضافے سے بیرون ملک سے آنے والوں کا وبا لگنے کی صورت میں علاج، ہیلتھ آئسولیشن کارروائی کے اخراجات اور ہنگامی صورت میں فضائی ایمبولینس کی لاگت اسکیم کا حصہ ہوگی۔

  • کورونا سے بچاؤ کی ویکسین:  عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد  کیلئے اہم خبر آگئی

    کورونا سے بچاؤ کی ویکسین: عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

    ریاض : سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کوہروقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کورونا ویکسین لگوا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

    وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے عازمینِ عمرہ کیلئے ہروقت چہرے پر ماسک پہنا بھی لازمی قرار دیا اور کہا عازمین کیلئے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقرار رہے گی، جس کے مطابق 18 سے 50سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں اور مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقرر کردی گئی ہے جبکہ کورونا کیسز سامنے آنے کی صورت میں افراد کا طبی معائنہ اور آئسولیشن کیلئے کمرے بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔

  • سعودی عرب کی پابندی ، عمرہ زائرین کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    سعودی عرب کی پابندی ، عمرہ زائرین کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے بعد پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی ، عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا ، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی اور کہا کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر پی آئی اے نے عمرہ اور وزٹ ویزا والوں کو جدہ اور مدینہ سفر سے روکا گیا ہے۔

    حکمنامے میں کہا گیا پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ صرف اقامہ ہولڈرز رہائشی اور مستقل ویزہ رکھنے والوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی ، عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے، صرف بزنس ویزا والے پاکستانی دمام اور ریاض کے لئے پی آئی اے سے سفر کر سکیں گے۔

    حکمنامے کے مطابق پشاور سے جدہ براستہ کراچی جانے والے مسافروں کو اپنے ملک میں ہی روکا جائے گا، اندرون ملک میں ہی روکے جانے والے مسافروں کو ایئر لائن قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

    جاری حکمنامے میں مسافروں کو تاکید کی گئی ہے وہ اپنے محفوظ سفر کے لئے پی آئی اے کال سینٹرز سے رابطے میں رہیں ، مسافر کال سینٹر سے رابطے سے پیش آنے والی پریشانی سے بچ سکیں اوراپنے اگلے سفر کے لئے معلومات حاصل کریں۔

    یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کےبعدسعودی ایوی ایشن نےتمام ائیرلائینوں کوخصّوصی نوٹم جاری کیا تھا ، جس میں پاکستان سےپی آئی اے سمیت دیگرغیر ملکی ائیرلائنوں پرسعودی عرب جانےوالوں پرپابندی عائد کردی تھی ۔

    جس کے بعد کراچی،لاہور،اسلام آباد کے ائیرپورٹس پرعمرہ زائرین کا رش لگ گیا تھا اور پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کےسات سو سینتالیس سے تین سو عمرہ زائرین کو اتار دیاگیا تھا جبکہ سعودی ائیر سے جانے والے عمرہ زائرین کو بھی آف لوڈ کردیاگیا تھا۔

  • عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

    عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

    ریاض: عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی کردیا گیا، اقدام کا مقصد عمرے پر باہر سے آنے والوں کو زیادہ بہتر طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور التعاونیہ انشورنس کمپنی کے چیئرمین سلیمان الحمید نے ہیلتھ انشورنس معاہدے پر دستخط کیے۔

    سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ بیرون ملک سے عمرے پر آنے والوں کو بہتر اور اعلیٰ معیار کی طبی خدمات میسر ہوں۔ عمرہ زائرین کی یہاں آمد سے لے کر روانگی تک نگہداشت کی جاسکے گی۔

    وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ عمرے پر آنے والوں کے لیے انشورنس پروگرام جامع ہے۔ یہ پروگرام ایجنسیوں کے ذریعے یا آن لائن عمرہ ویزا حاصل کرنے والے حاصل کرسکیں گے۔

    انشورنس اسکیم میں صحت نگہداشت، ہیلتھ ٹرانسپورٹ، ایمبولینس، ایمرجنسی، ٹریفک حادثات، قدرتی آفات، سامان گم ہونے، پرواز میں تاخیر اور ایئرپورٹ پر قیام سمیت تمام امور شامل ہوں گے۔

    وزارت حج کے مطابق عمرہ زائرین سے متعلق ہیلتھ انشورنس اسکیم کم قیمت اور مناسب نرخوں پر ہوگی۔ یہ سعودی عرب میں موجود تمام انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے پیش کی جائے گی۔ انشورنس کا دورانیہ 30دن ہوگا۔

    دوسری جانب انشورنس کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ عمرہ زائر کو انشورنس پیکج پر 1 لاکھ ریال تک کی ہنگامی صحت نگہداشت کی سہولت مہیا ہوگی۔

    خیال رہے کہ عمرہ ویزا کی فیس 300ریال ہے، یہ فیس 49 ممالک سے عمرے پر آنے والے زائرین کے لیے مقرر ہے۔ عمرے پر آنے والوں کو میڈیکل انشورنس فیس کی مد میں 110ریال دینا ہوں گے۔

  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کو کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کو کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت

    ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے تیس روزہ ویزے کے دوران کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تیس روزہ ویزے کے دوران کسی بھی شہر جانے کی اجازت دے دی تاہم اس ایک ماہ کی مدت میں سے پندرہ دن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارنا ہوں گے۔

    وزارت حج اور عمرہ کے انڈر سیکریٹری عبدالعزیز نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد عمرہ زائرین کی آمد ہوتی ہے اور گزشتہ چار روز میں عمرے کے 25 ہزار ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

    عبدالعزیز وزان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس سال عازمین عمرہ کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ جائے گی اور عمرہ سیزن شوال المکرم کے اختتام تک جاری رہے گا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد ستر لاکھ سے زائد تھی۔

    سعودی عرب کی فراہم کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مناسک حج کی ادنیٰ کے بعد مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کی تعداد 770704 تک پہنچ گئی ہے۔

    مدینہ میں حج کمیٹی کے یونٹ برائے میڈیا اور سوشل کمیونی کیشن نے بتایا ہے کہ اس وقت مدینہ منورہ میں مقیم زائرین کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے۔

  • مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک مقامی ہوٹل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، مذکورہ ہوٹل ہزاروں عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی امدادی خدمات انجام دینے ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ ہوٹل میں پھنسے بیشتر عمرہ زائرین کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

    ریسکیو عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی 14 ویں منزل پر ہونے والی آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ کو ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ ہوٹل میں پاکستان، عراق، مصر اور شام سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین قیام پذیر ہیں، رپورٹ کے مطابق کم از کم 250 پاکستانی شہری عمرے کی غرض سے سعودی عرب گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 9 فروری سنہ 2014 میں مدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 15 عمرہ زائرین اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 130 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

    مصری خبر رساں ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بھڑکی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عملے کو ہوٹل میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی پر قابو پانے اور ہوٹل میں قیام پذیر 700 غیر ملکی افراد کو باہر نکالنے میں 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے بائیو میٹرک سسٹم دسمبرتک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین پرانے سسٹم کے تحت ویزا حاصل کرسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کو فی الحال مؤخر کردیا ہے۔

    سعودی عرب میں جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین یکم دسمبر تک پرانے نظام کے تحت فنگر پریںٹس کی شرط کے بغیر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ شرط زائرین کی مشکلات کے پیش نظر مؤخر کی گئی ہے، تاہم عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینا لازمی ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے، اعتماد کمپنی کا بغیرتیاری فنگر پرنٹس لینا پریشانی کاباعث بنا، انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے چند روز قبل یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ تیس اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔


    مزید پڑھیں: حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار


    اس شرط  کے بعد مذکورہ دفاتر پر صبح سویرے ہی زائرین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی سعودیہ میں غیر قانونی سکونت، پاکستانی سرفہرست


    فنگرپرنٹس کے نام پرفی کس ساڑھے چھ سو روپے کی وصولی کی گئی، زائرین کے احتجاج کے بعد سعودی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

  • حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

    حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

    اسلام آباد : سعودی حکومت کی نئی پالیسی سے عمرہ زائرین رل گئے، حج وعمرہ کیلئے فنگرپرنٹس لازمی قرارکر دئیے گئے، جس کے بعد کراچی،لاہور اوراسلام آباد میں فنگر پرنٹس کیلئےقطاریں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار دیدی ہے، اور اس  سلسلے میں ‘‘اعتماد’’ نامی کمپنی سے بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد عمرہ کےلیے بائیو میٹرک کی تصدیق کروانے والے زائرین رل گئے۔

    سعودی قونصل خانوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب جاری شرط کے بعد زائرین صبح سویرے ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے لیے قائم کئے گئے اعتماد سینٹر پہنچ گئے ، زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کےلیے صرف ایک ہی سینٹر بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست


    سعودی سفارتخانے کی جانب سے ہر عمرہ زائر کو فنگر پرنٹ کی تصدیق کروانا ہوگی ، لاہور میں اعتماد نامی کمپنی کو فنگرپرنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا، سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    ملتان روڈ پر اعتماد سینٹر میں عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، فنگرپرنٹ کی تصدیق کےلیے لائن میں لگے عمرہ زائرین آپس میں ہی الجھ پڑے ، زائرین کی تصدیق کروانے کےلیے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

    زائرین نے سعودی حکومت کی اس نئی پالیسی پر احتجاج شروع کردیا ، زائرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فوری طور پر سعودی حکومت سے اس مسئلے کا حل نکلوائے اور حکومت فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم ختم کروائے۔

    فنگرپرنٹس کے نام پرساڑھے چھ سو روپے کی وصولی جاری پاکستان سےاس سال بیس لاکھ افراد کی عمرہ پرجانے کاامکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔