Tag: Umrah visa

  • عمرہ ویزوں کا اجراء کب سے ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

    عمرہ ویزوں کا اجراء کب سے ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

    سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کے لیے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج ختم ہوتے ہی بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 14 ذوالحجہ بمطابق 11 جون 2025 سے عمرہ ویزوں کو بحال کردیا جائے گا۔

    وزارت حج کے مطابق عمرہ ویزے رمضان المبارک کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں، یکم شوال سے عمرہ ویزوں کا اجرا بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزوں کے حامل عمرہ زائرین 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔

    خیال رہے عمرہ ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور حجاج کرام بغیر کسی پریشانی کے حج کرسکیں۔

    دوسری جانب گزشتہ سال بغیراجازت حج کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کی حکومت نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ حکومت نے اس سال سخت پالیسی اپناتے ہوئے بغیراجازت حج پر 10ہزار سے 1لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سفیر پاکستان احمدفاروق کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سال11ہزار پاکستانیوں نے ویزہ ختم ہونے کے بعد مکہ میں قیام کیا۔

    بغیراجازت نامے یا وزٹ ویزے پر حج مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ حج 2025 میں خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے، ملک بدری، 10سال داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے عازمین کو جدید ٹیکنالوجی سیلیس بینڈز دییجا رہے ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ سے بروقت روانگی نہ کرنے پر بھی بھاری سزائیں ہوں گی،“حرم ریجن”میں مقررہ مدت سے زائد قیام کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

    انہوں نے اپیل کی کہ عازمین حج سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اس حوالے سے سفارتخانہ پاکستانی عازمین کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے سعودی قانون شکنی پر سفارتخانے کے اختیارات محدود ہو جاتے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا مگر قانون پر عمل ضروری ہے۔

  • سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔

    گزشتہ کئی برسوں سے وزارت حج و عمرہ حج سیزن ختم ہونے کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔

    وزارت کے مطابق وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

    دوسری جانب حج سیزن 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، جبکہ حجام کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حاجی اپنے آبانی وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی اس ایئرپورٹ کے ذریعے ہوگی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین کی روانگی کا سلسلہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی شروع ہوچکا ہے۔

    حجاج کے لیے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجیوں کو دیا جائے گا۔

    حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے پوری طرح سے امور انجام دے رہے ہیں، ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔

  • کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟

    کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری کیے جانے والے عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ویزے کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت نوّے روز ہوتی ہے۔

    مذکورہ مدت کے دوران عمرہ ویزہ ہولڈر مملکت میں قیام کرنے کا اہل ہوتا ہے، تاہم اس مدت میں مزید توسیع نہیں کرائی جا سکتی۔

    عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پر ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ ’دو برس کے بچے کو اپنے ہمراہ عمرے کے لیے لے جا سکتے ہیں؟‘‘

    جواب میں کہا گیا کہ عمرہ پرمٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 5 برس متعین کی گئی ہے، تاہم چھوٹے بچے اپنے والدین کے ہمراہ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے آنے والوں کے پرمٹ کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے، تاہم اس سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیر پرمٹ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

    وزارت کے مطابق پرمٹ کے حصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائر کرونا میں مبتلا نہ ہو، نہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ کرونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا نہ ہو۔

  • عمرہ ادا کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    عمرہ ادا کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    ریاض : سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کرتین ماہ کر دی ، جس کے بعد عازمین کسی بھی ایئرپورٹ سےمملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ادا کرنے والے افراد کیلئے نئی خوشخبری آگئی ، سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کرتین ماہ کر دی۔

    اس حوالے سے سعودی حکام نے بتایا کہ عمرہ کیلئے آنے والے افراد مکہ اورمدینہ سمیت دیگر شہروں میں بھی جا سکیں گے اور عازمین کسی بھی ائیرپورٹ سے مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    سعودی وزارت کا کہنا ہے عازمین اس بات کویقینی بنائیں کہ مقررہ مدت میں عمرہ مکمل کریں اور ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے روانہ ہوجائیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری قرار دیا تھا۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کو انشورنس پالیسی سے فائدہ ہوگا،میڈیکل انشورنس پالیسی کا پریمیم عمرہ ویزے کی فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا، میڈیکل پالیسی تمام ہنگامی نوعیت کے طبی اور دیگر معاملات کو کور کرے گی۔

  • سعودی عرب میں مقیم افراد اپنے اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزا جاری کروا سکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں مقیم افراد اپنے اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزا جاری کروا سکتے ہیں؟

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آیا مملکت میں مقیم افراد اپنے اہل خانہ کو عمرہ ویزے پر بلا سکتے ہیں یا نہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت کے وژن 2030 کا ایک اہم ہدف عمرے کے لیے آنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

    سعودی وزارت حج نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل عمرہ سروسز کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والےعمرہ زائرین کے لیے ہوٹل کی بکنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات کا آن لائن حصول ممکن ہوگیا ہے۔

    ایک شخص نے عمرہ ویزے کےحوالے سے دریافت کیا کہ مملکت میں اقامے پر مقیم غیر ملکی اپنے اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزا جاری کروا سکتے ہیں؟

    عمرہ ویزا کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی وضاحت کی اور کہا کہ عمرہ ضیافہ پروگرام جاری نہیں کیا جا رہا۔

    عمرہ ضیافہ پروگرام کا منصوبہ 2 برس قبل مرتب کیا گیا تھا جس پر کرونا وائرس کی وجہ سے عمل درآمد نہیں ہوسکا بعد ازاں اس منصوبے کو روک دیا گیا۔

    خیال رہے کہ عمرہ ضیافہ یعنی میزبان عمرہ ویزا وزارت حج و عمرہ کا منصوبہ تھا، اس پروگرام کے تحت مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو بھی اس بات کی اجازت دی جانی تھی کہ وہ اپنی ذمہ داری پر بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پر رشتہ داروں کو بلا سکتے تھے۔

    مجوزہ عمرہ پروگرام کے تحت مملکت آنے والے افراد کو اسپانسرکرنے والوں کی یہ ذمہ داری ہونی تھی کہ وہ ان کے قیام و طعام اور نقل و حمل کی جملہ سہولتیں فراہم کریں گے۔

    علاوہ ازیں مقررہ وقت پر ان کی واپسی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

  • سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔

  • عمرے کا ویزا صرف دس منٹ میں!! مگر کیسے ؟

    عمرے کا ویزا صرف دس منٹ میں!! مگر کیسے ؟

    کویت : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مذہبی سیاحت کی سہولت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کی بدولت عمرہ ویزہ کے لیے درخواست کا وقت صرف 10 منٹ تک کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے "زمزم ڈاٹ کام” نامی پلیٹ فارم دبئی میں منعقدہ عربین ٹریول مارکیٹ کے دوران خلیجی ممالک اور عرب خطے کے سیاحت سازوں اور ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا۔

    دبئی میں مذکورہ پلیٹ فارم کے سی ای او عمر سراج اکبر نے کہا کہ سعودی وزارت سیاحت نے زمزم ڈاٹ کام” کو باضابطہ طور پر مملکت میں ٹوورازم ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک بننے کی منظوری دے دی ہے۔

    صرف 10 منٹ میں عمرہ ویزا جاری کرنے کی سروس کا آغاز کردیا گیا

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم نے عمرہ کے انتظامات کو 10 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کرتے ہوئے پہلے کی نسبت طویل وقت کو کم کیا ہے جس کے لئے زائرین کو عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے ممالک میں ذاتی طور پر درخواست دینا ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ "زمزم ڈاٹ کام” پہلا عمرہ ٹریول پلیٹ فارم بن گیا ہے جو دنیا بھر سے زائرین کو ویزے ایکسپورٹ کرنے کا مجاز ہے جس کی وجہ سے مملکت میں زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

  • عمرہ ویزا کے اسٹکیر جاری نہ ہو سکے، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

    عمرہ ویزا کے اسٹکیر جاری نہ ہو سکے، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

    کراچی: سعودی قونصل خانے کی جانب سے عمرہ ویزے جاری نہ ہونے کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین مشکل میں پڑ گئے، ویزہ اسٹیکر نہ ملنے کی وجہ سے ویزوں کا اجراء تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے میں عمرہ ویزا اسٹیکرز کی شدید قلت کے باعث بحران شدت اختیار کرگیا، رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت ہزاروں پاکستانیوں کے لیے حسرت بن کر رہ گئی۔

    عمرہ زائرین ، ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائنز کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے، رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کو ایک بار پھر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    سعودی قونصل خانے کی جانب سے پچاس ہزار سے زائد ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ اسٹیکر نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ ویزے کا اجراء تاخیر کا شکار ہے۔

    ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کراچی قونصل خانے کو ویزہ اسٹیکر جاری نہیں کیے جاسکے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پچاس ہزار سے زائد افراد کے پاسپورٹس قونصل خانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں، ویزہ کے اجراء نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کو ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرانی پڑی۔

    رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت کے لیے ہزاروں پاکستانی سال بھر پہلے جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، اس سلسلے میں ایئر لائنز سے ٹکٹ بھی ایڈوانس خرید لیتے ہیں، مختلف ایئر لائنز رمضان المبارک کے لیے نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ آفر کرتی ہیں جو کہ کم ریٹ کی وجہ سے خرید لیے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت ہزاروں پاکستانیوں کیلئے حسرت بن کر رہ گئی

    رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت ہزاروں پاکستانیوں کیلئے حسرت بن کر رہ گئی

    اسلام آباد : سعودی سفارتخانے میں عمرہ ویزہ سٹیکرز کی شدید قلت بحران شدت اختیار کرگیا، رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت ہزاروں پاکستانیوں کیلئے حسرت بن کر رہ گئی، عمرہ زائرین ، ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی سعودی قونصلیٹ میں ماہ شعبان کے آخر سے سعودی حکام نے روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹس کی وصولی میں کمی کررکھی ہے اور اس کی وجہ ویزہ اسٹیکرز کی کمی بتائی گئی ہے، اس کمی کے جلد پورا ہونے کے بعد معمول کے مطابق پاسپورٹس کی وصولی کی یقین دہانی کروائی گئی تاہم اب تقریباً دو ہفتے گزرنے کو ہیں مگر صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید سنگین ہوگئی ہے۔

    رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت کیلئے ہزاروں پاکستانی سال بھر پہلے جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ایئر لائنز سے ٹکٹ بھی ایڈوانس خرید لیتے ہیں، مختلف ایئر لائنز رمضان المبارک کیلئے نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ آفر کرتی ہیں جو کہ کم ریٹ کی وجہ سے خرید لئے جاتے ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے اس سال اعلان کیا گیا تھا کہ عمرہ ویزہ اوپن کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوٹہ نہیں لگایا جائے گا لہذا ہزاروں افراد نے مختلف ایئر لائنز سے اپنی بکنگ کروائی اور ٹکٹ خرید لئے۔

    سعودی وزارت حج اور سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے رمضان المبارک میں دو لا کھ سے زائد ویزوں کی اپروول جاری کی جاچکی ہے جس کیلئے پاکستان کی عمرہ کمپنیوں نے سعودی عمرہ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی بھی کی ہے۔

    اب صورتحال یہ ہے کہ سعودی سفارتخانہ اسلام آباد اورکراچی قونصلیٹ نے عمرہ ویزا کی سٹمپنگ کیلئے ویزا سٹیکرز کی کمی کو بہانہ بنا کر پاسپورٹ وصولی کو انتہائی محدود کردیا ہے، سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد، راولپنڈی ،پنجاب کے دیگر شہروں اور کے پی کے کیلئے آٹھ ڈراپ باکسز قائم کیے ہیں، ان ڈراپ باکسز کا روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ چار سے پانچ ہزار پاسپورٹ جبکہ اتنی ہی تعداد کا کوٹہ کراچی سمیت سندھ کے دوسرے شہروں اور بلوچستان کیلئے تھا۔

    اس وقت سعودی حکام معمول کے مطابق روزانہ 8 ہزار سے 10 ہزار پاسپورٹس کے بجائے محض چند سو پاسپورٹس وصول کررہے ہیں، پیر کو اس سلسلے میں عمرہ کمپنیوں کے نمائندوں نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے نائب سفیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے سفارت خانہ ریاض میں سعودی وزارت خارجہ کو کئی بار آگاہ کرچکا ہے۔

    پاکستانی عمرہ کمپنیوں اور عمرہ زائرین نے وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور فوری طورپر سعودی حکام سے رابطہ کرکے اس بحران کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست

    عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست

    مکہ مکرمہ : اللہ کے گھر خانہ کعبہ میں حاضری کی امنگ کس مسلمان کے دل میں نہیں ہوتی۔ ہر مسلمان کی یہی آرزو اور تمنا ہوتی ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک بار اسے یہ سعادت ضرور نصیب ہو، وہ تو یہ تمنا لے ہر سال حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں لیکن چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل متعمرین کی نصف تعداد عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے  رواں سیزن میں عمرہ کی ادائیگی میں سر فہرست رہنے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی،  جس میں پاکستان سرفہرست ہے، انڈونیشیا دوسرے ، بھارت تیسرے اور مصر چوتھے نمبر پر ہے۔

    ریورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد، انڈونیشیا سے 15.23 فی صد ، 9.35 فی صد بھارت اور 7.92 فی صد مصر سے آتے ہیں۔


     مزید پڑھیں : سعودی حکومت نے عمرہ سیزن میں‌ ایک ماہ کا اضافہ کردیا


    سعودی وزارت حج کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز مقدس پہنچے، ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 898 عازمین خشکی کے راستے حجاز مقدس پہنچے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کے دوران معتمرین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک جا پہنچی ہے، صفر المظفر سے رمضان المبارک تک قریبا ایک ملین سے زاید مسلمان فریضہ عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس پہنچتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لئے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے توسیع کے بعد اب عمرہ سیزن پندرہ رمضان کی بجائے 15 شوال کو ختم ہوگا۔