Tag: Umrah visa

  • سال 2020ء تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ متوقع

    سال 2020ء تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ متوقع

    سعودی عرب کے وژن 2030ء کے تحت قومی تبدیلی کے پروگرام 2020ء کے مطابق عازمین حج کی سالانہ تعداد میں 13 فیصد اورعمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔

    قومی تبدیلی پروگرام کے مطابق سعودی عرب میں اندرون اور بیرون ملک سے 2020ء تک حجاج کرام کی تعداد بڑھ کر پچیس لاکھ ہونے کی توقع ہے۔اس طرح سالانہ 13 فی صد اضافہ ہو گا۔گذشتہ سال بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد پندرہ لاکھ رہی تھی۔

    سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم القادی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد میں سالانہ اضافے میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام شامل ہوں گے، وزارت حج نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ان حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کا بندوبست کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت سارا سال حجاج اور زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی خدمات میں مصروف رہتی ہے۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ 2020ء تک ڈیڑھ کروڑ عمرہ زائرین سعودی مملکت میں آئیں گے۔اس طرح موجودہ سالانہ 60 لاکھ تعداد میں 30 فی صد اضافہ ہوگا۔

  • سعودی حکومت کا عمرہ ویزہ کی مدت میں اضافے کا فیصلہ

    سعودی حکومت کا عمرہ ویزہ کی مدت میں اضافے کا فیصلہ

    اسلام آباد :سعودی حکومت نے آئندہ ماہ سے نئی عمرہ ویزہ پالیسی جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

    نئی عمرہ پالیسی کے تحت پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزہ کی مدت ایک ماہ ہوگی تفصیلات کے مطابق 13 سے 71 سال کی عمرہ والے زائرین کو اس وقت تک ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا جب تک وہ فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کے ثبوت پیش نہیں کرتے جبکہ 12 سال سے کم عمر زائرین کو فنگر پرنٹس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    رمضان میں عمرہ زائرین کو کوٹہ سسٹم کے تحت ویزے جاری کئے جائیں گے۔

    نئی عمرہ پالیسی کے تحت وزٹ ویزہ اپلائی کرنے والوں کیلئے 2780 روپے جبکہ عمرہ زائرین کی رجسٹریشن فیس 500 روپے فی کس ہوگی، وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بائیومیٹرک رجسٹریشن سعودی حکومت کی طرف سے لازمی قرار دی گئی ہے۔