Tag: umrah zaireen

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلیے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلیے اہم ہدایات جاری

    مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی کریں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمرہ زائرین سے امید ظاہرکی ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ میں درج مقررہ تاریخ اور وقت کی پابندی کریں جس پر وہ عمرہ زائرین کے شکر گزار ہوں گے۔

    ترجمان وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان تمام زائرین کا عمرہ قبول فرمائے۔ واضح رہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط پر ہنوز عمل درآمد جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین زائرین عمرہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا تھا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ جس کے مطابق خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

     

  • عمرہ زائرین کیلئے خوش خبری : سہولیات اور اہم ہدایات جاری

    عمرہ زائرین کیلئے خوش خبری : سہولیات اور اہم ہدایات جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین کی جانب سے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہر طرح کا آرام و سکون پہنچانے کے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ہر طرح کی سہولیات اور بہترین بہم پہنچانے کے اہتمام اور تک ورد میں ہمہ تن مصروف ہے۔

    مختلف شہروں میں جانے کی اجازت
    سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کی پریشانی کے پیش نظر عمرہ ویزے کی مدت 30 روزہ کردی گئی ہے اس دوران عمرہ ویزے پرآنے والے مملکت کے مختلف شہروں میں جاسکیں گے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو30 روز تک مملکت میں قیام کی سہولت ہوگی۔

    عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر
    دوسری جانب ایک رہورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے دو لاکھ ایک ہزار سے زائد عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ سیزن کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ 45سال سے زائد عمر افراد کو ایک معینہ مدت کے لیے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے جبکہ 12سے کم عمر بچوں کو پہلے ہی سے مستنی حاصل ہے۔

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے خاص ہدایات جاری

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے خاص ہدایات جاری

    ریاض : سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرانے والوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ اگر زائرین اجازت نامے کی تاریخ میں کوئی ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو اس کا مقررہ وقت شروع ہونے سے پہلے کروا سکتے ہیں، اجازت نامے کا وقت شروع ہونے پر ترمیم نہیں کرائی جا سکتی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کی تاریخ میں ترمیم کی سہولت میسر نہیں ہے۔

    اگر پرمٹ ہولڈر اجازت نامہ منسوخ کرانا چاہتا ہو تو اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل منسوخ کرا سکتے ہیں اور نیا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ اگر پرمٹ ہولڈر نے اجازت نامے کا وقت شروع ہونےکے بعد اسے منسوخ کرایا تو ایسی صورت میں اسے نیا اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری ہوگا اس سے قبل نہیں۔

    وزارت حج و عمرہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے متعدد زمروں کے عمرہ پرمٹ ہولڈرز کے اجازت نامے معطل کیے جا سکتے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر افواہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، جس کسی کو عمرے کا اجازت نامہ مل چکا ہے وہ مؤثر ہے۔

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات

    ریاض : سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں، جو عمرہ ویزہ کی میعاد ہے۔

    عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق عمرہ زائر کی عمر 18 برس اور اس سے زیادہ ہے جو لوگ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے وہی عمرے پر آسکیں گے۔

    بیان میں کہا گیا کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جن ممالک سے عمرہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں۔

    بیان میں مزید لکھا تھا کہ جو لوگ دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں گے انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہوگی۔

  • سعودی حکومت کی تمام عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

    سعودی حکومت کی تمام عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام عمرہ زائرین کو ہدایات جاری کی ہیں، جس میں بسوں سفر سے متعلق، ہدایات پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے سفری ضوابط مقرر کیے ہیں، بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کو وزارت صحت کی جانب سے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ سے کہا گیا ہے کہ5 برس سے زیادہ پرانی کوئی بھی بس عمرہ زائرین کو لانے لے جانے کے لیے استعمال نہ کی جائے۔

    ہدایات میں کاہ گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی ہر بس خود کار نگرانی کے نظام سے آراستہ ہو۔ شاہراہوں پر بس سروس کی سہولت مہیا ہو۔ ہر بس کا ایک ڈرائیور اور ایک اس کا ہیلپر ہو۔

    کسی بھی بس ڈرائیور یا ہیلپر کی ڈیوٹی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔ ڈرائیور اور ہیلپر متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ حاصل کرے۔ وزارت حج و عمرہ بسوں کے حوالے سے مزید پابندی لگا سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ بس کے روٹ، منزل اور عمرہ زائرین کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے جس میں ڈرائیور اور ہیلپر کا نام بھی درج ہو۔ تمام ٹرانسپورٹ کارکنان کو حفاظتی تدابیر کی تربیت دی جائے اوربسوں میں سینیٹائزر فراہم کیے جائیں۔ کسی بھی بس میں اس کی

    پچاس فیصد سے زیادہ گنجائش نہ استعمال کی جائے، عمرہ زائرین کے لیے بسیں مختص ہوں، ان کی بسوں سے کوئی اور کام نہ لیا جائے۔

    مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک نے مسجدالحرام کے اطراف بارہ چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے اجازت نامے چیک کیے جارہے ہیں۔

    اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ حرم مکی کے آس پاس ہوٹلوں میں ان کی بکنگ ہے یا نہیں، عمرہ اجازت نامہ رکھنے والے ایسے زائرین کو جن کی ہوٹلوں میں بکنگ نہ ہو مخصوص پارکنگ بھیجا جارہا ہے جہاں سے بسیں انہیں مسجد الحرام کے اطراف ٹرانسپورٹ سٹیشن لے جائیں گی۔

    مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ٹیکسیوں کی قافلہ بندی بھی کررہے ہیں تاکہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو فرض نمازوں اور عمرے کے بعد منتقل کرنے میں سہولت مہیا ہو۔

  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تیاریاں

    سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تیاریاں

    مکہ المکرمہ : سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، یہ کام حرم مکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عارضی بندش کے بعد چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے متعدد انتظامات کیے ہیں۔
    تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

    ان کیمروں کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا۔

    موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے۔

    ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کی بھی پابندی زائرین سے کرائی جائے گی، السدیس نے کہا کہ یہ اقدامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ لیا، اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے عمرہ زائرین کا سامان مدینے میں چھوڑ آئی

    پی آئی اے عمرہ زائرین کا سامان مدینے میں چھوڑ آئی

    اسلام آباد: باکمال لوگ لاجواب سروس، عمرہ ادا کرکے عید کے موقع پر گھر لوٹنے والے عمرہ زائرین کا سامان پی آئی اے مدینہ میں ہی چھوڑآئی ۔

    تفصیلات کے مطابق مدینے سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 کے مسافروں نے سامان مدینے میں رہ جانے پر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے تو عمرہ زائرین کئی گھنٹے ایئر پورٹ پر اپنے سامان کا انتظار کرتے رہے ، تاہم انتظامیہ کی جانب سے صورتحال واضح نہیں کی گئی، جب متاثرین کا دباؤ بڑھا تو انتظامیہ نے بتایا کہ سامان مدینے میں رہ گیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ 50 سے زائد مسافروں کا سامان مدینے میں رہ گیا ہے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر پی آئی اے کا سامان سے متعلقہ عملہ غائب ہوگیا تھا۔

    مسافروں نے ایئر پورٹ پر ہی احتجاج ریکارڈ کرایا اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہے ان کی جانب سے اس واقعے کا اور اس کے بعد عملے کے مسافروں کے ساتھ روا رکھے گئے رویے کا نوٹس لیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں بالخصوص حج اور رمضان میں عمرے کے سیزن میں پی آئی اے انتظامیہ متعدد بار مسافروں کا سامان سعودی عرب میں چھوڑآتی ہے۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادا کرنے والے متعمرین اکثر اپنے اہل خانہ کے لیے حجازِمقدس سے ہی عید کے تحائف لے کر آتے ہیں اور ایسے میں سامان کا مدینے میں رہ جانا، ان کی آمد اور عید کی خوشیوں کا مزہ کرکرہ کردے گا۔