Tag: Umrah

  • خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی نہیں لگائی، سعودی حکام

    خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی نہیں لگائی، سعودی حکام

    کراچی: سعودی حکومت نے خواجہ سرائوں پر عمرے کی پابندی کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ماضی میں خواجہ سرائوں پر ایسی کوئی پابندی عائد کی گئی اور نہ مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز قبل سوشل میڈیا اور اخبارات میں یہ خبر نشر ہوئی کہ سعودی حکومت نے خواجہ سرائوں پر عمرہ کرنےکی پابندی عائد کردی ہے اور اس ضمن میں ٹریول ایجنٹس اور ایجنسیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ خواجہ سرائوں سے ویزا درخواست نہ لی جائیں اور نہ ان سے سفری معاملات طے کیے جائیں لیکن سعودی حکومت کے ذرائع نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    یہ پڑھیں : خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پرپابندی عائد

    سعودی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرائوں کے عمرے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی،ان کے لیے صرف ایک قانون ماضی کا بنا ہوا موجود ہے کہ اگر وہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پائے گئے تو انہیں پکڑ لیا جائے تاہم عمرہ پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں۔

    قبل ازیں خواجہ سرائوں پر عمرہ کرنے کی پابندی کی خبر میڈیا میں نشر ہونے پر خواجہ سرائوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو مذہبی اور انسانی حقوق کی شدید ترین پامالی قرار دیا تھا۔

    شی میل فائونڈیشن پاکستان کی سربراہ الماس بوبی نے اس خبر کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن خواجہ سرائوں کے ویزے لگ چکے ہیں وہ مخمصے کا شکار ہیں کہ آیا وہ عمرے پر جائیں کہہ نہیں، قرآن کی کس آیت میں لکھا ہے کہ خواجہ سرائوں کے عمرہ پر جانے پر پابندی ہے۔

    خواجہ سرا پر عمرہ کی پابندی ناجائزہے، مفتیان کرام

    پابندی کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مذہبی اسکالرمفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں جامعہ نعیمیہ کے شعبہ دارالافتاء کے مفتیان کرام نے سعودی حکومت کی طرف سے خواجہ سراﺅں کے عمرہ پر حالیہ پابند ی کو مسترد کرتے ہوئے متفقہ شرعی فتویٰ میں کہا تھا کہ خواجہ سراﺅں پر عمرہ کے لیے پابندی لگانا شرعاً ناجائز ہے، حکومت پاکستان سعودی گورنمنٹ سے بات کرکے خواجہ سراﺅں پر پابندی ختم کرائے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی.

    آرمی چیف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں گزشتہ روز ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں گورنر مکہ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی دعا کی جبکہ عمرے کی ادائیگی کے بعد رات حرم شریف میں ہی گذاری.

    ریاض میں قیام کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی.

  • نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ شاہی خاندان سے سابق سعودی وزیرخارجہ کی تعزیت کریں گے۔

    پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم کا جدہ میں استقبال پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اوران سے سابق سعودی وزیرِ خارجہ اور پاکستان کے دیرینہ دوست شہزادہ سعود الفیصل کی رحلت پرتعزیت بھی کریں گے۔

  • امریکی صدرکی دادی نےعمرہ کرلیا

    امریکی صدرکی دادی نےعمرہ کرلیا

    ریاض: امریکی صدر باراک اوبامہ کی دادی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی۔

    بزرگ خاتون اپنے بیٹے سعید اوبامہ جو کہ امریکی صدر کے چچا ہیں اور ان کے بیٹے موسیٰ اوبامہ کے ہمراہ سعودی عرب تشریف لائیں۔ اوبامہ کی دادی کا نام سارہ ہے اور 94 سال کی ہیں، بزرگ خاتون وہیل چیئر کے بغیر حرکت نہیں کرسکتیں۔

    انہوں نے مکہ میں عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں حرمِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم پر حاضری دی۔ انہوں نے مسجدِ حرام کے توسیعی منصوبے سےمتعلق نمائش کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام کی یوں سائنسی اور مستند دستاویزات کے ساتھ جدید انداز میں نمائش قابلِ تعریف ہے۔

    سارہ نے امید ظاہرکی کہ یہ نمائش دوسری ممالک میں بھی بھجی جائے کہ اسلام سے متعلق ابہامات دور ہوسکیں۔

    barack-obama-4

    واجح رہے کہ امریکی صدر کی دادی اور ان کے کئی اہلِ خانہ مسلمان ہیں لیکن انہوں نے عیسائیت کو بطور مذہب اپنا لیا ہے۔

    غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی دادی نے اوبامہ کے مسلمان ہوجانے کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔

  • حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ دو ہزار پندرہ طے پا گیا، عازمین حج اپنے ساتھ آب زم زم نہیں لا سکیں گے۔

     سعودی وزیر حج بندر بن الحجر اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یو سف کےدرمیان ہونیوالےحج معاہدے کے تحت ہر حاجی کو پانچ کلوزم زم کا ایک کین ائیر پورٹ پر ملے گا۔

     آب زم زم دینے کی ذمہ داری حکومت پاکستان پوری کرے گی، اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ایچ ای منظور الحق سمیت دونوں ممالک کی وزارت حج کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

     ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، وبائی امراض سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی، وزیر مذہبی امور دو جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

     دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے حکام نے فضائی کمپنیوں سے رابطے بھی کئے ہیں اور اس معاملے پر بات چیت بھی جاری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرائے بھی کم ہونے چاہئیں۔

    حکومت کو کوشش ہے کہ رواں سال حج کرائے کم سے کم کئے جائیں اور حج اخراجات دو لاکھ تیس ہزار تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔

  • عمرہ کرایوں میں من مانا اضافہ، زائرین مشکلات کا شکار

    عمرہ کرایوں میں من مانا اضافہ، زائرین مشکلات کا شکار

    کراچی : پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز عمرہ کےٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک زائد وصول کر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    ربیع اُلاول میں شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عمرہ کے کرایوں میں تیس ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بکُنگ دفاتر پر ٹکٹ موجود نہیں ہیں، دوسری طرف ایجنٹ ٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک اضافی وصول کر رہے ہیں ۔

    پی آئی اے کے علاوہ ائیر بلو اور شاہین بھی عمرہ کے ٹکٹوں پر اضافی رقم وصول کر رہے ہیں۔ائیرلائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اورسعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے ۔

    پی آئی اے کی طرف سے بین اُلاقوامی پروازوں کے ساتھ اندرون ملُک پروازوں پر بھی وقتاً فوقتاً کرائے بڑھائے جانا عام سی بات ہے۔

  • پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں اضافہ کردیا

    پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں اضافہ کردیا

    لاہور : پی آئی اے نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عمرہ کرایوں میں سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ کراچی لاہور اسلام آباد اور کوئٹہ میں سات ہزار روپے ، پشاور ، ملتان کے عمرہ زائرین سے بھی سات سے آٹھ ہزارروپے اضافی کرایہ وصول کیا جائے گا ۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ سیزن میں اضافی پروازیں چلائی جائیں گی کیوں کہ عمرہ پروازیں واپسی میں خالی آتی ہیں جس کی وجہ سے کرایوں میں سات ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نافذ العمل تئیس دسمبر سے ہوگا۔

    عمرہ زائرین نے کرایوں میں اضافے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔