Tag: UN chief

  • وقت آگیا ہے ایران اسرائیل کشیدگی کوروکا جائے، انتونیو گوتریس

    وقت آگیا ہے ایران اسرائیل کشیدگی کوروکا جائے، انتونیو گوتریس

    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور سفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی کارروائی کے بعد ایران نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

    دوسری جانب امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی مخالفت کردی۔

    امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایران پر ”یکطرفہ”حملے کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اسرائیل کا حملہ وسیع علاقائی جنگ کو جنم دے سکتا ہے۔

    امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اتوار کو ہونے تھے اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا، نیتن یاہو نے ایسا کر کے امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا ہے۔

    امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔

    ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو۔۔ امریکا کی ایران کو دھمکی

    سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے نیتن یاہو نے غزہ میں بھوکے بچوں کو جنگ کے آلے کے طور پر استعمال کیا اور جنیوا کنونشنز کی وحشیانہ خلاف ورزی کی اب اس نے ایران پر یکطرفہ غیر قانونی حملہ کردیا۔

  • غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے، انتونیو گوتریس

    غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے، انتونیو گوتریس

    نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جب سے امداد بند ہوئی ہے، ہولناکیوں کے دروازے دوبارہ کھل گئے اور غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا، غزہ کے شہری نہ ختم ہونے والے موت کے چکر میں پھنس چکے ہیں۔

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں نہ خوراک، نہ ایندھن، نہ دوا، نہ ہی تجارتی سامان کچھ بھی داخل نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ ہم کسی ایسے انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو انسانی اصولوں، انسانیت، غیر جانبداری، آزادی اور غیر جانب داری کا مکمل احترام اور پاسداری نہ کرے۔

    انتونیو گوتریس نے جنیوا کنوینشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض طاقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام شہریوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرے۔

    اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے انہوں نے نئے مجوزہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نظام امداد کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے مغربی کنارے کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی کنارے کو بھی غزہ میں تبدیل کر دیا گیا تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

  • مسئلہ فلسطین کا حل ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ دور ہے، اقوام متحدہ

    مسئلہ فلسطین کا حل ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ دور ہے، اقوام متحدہ

    فلسطینی عوام کے عالمی یوم یکجہتی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ علاقے میں ان کے بنیادی مقاصد ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ دور ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد نے گوتیرس کا خط پڑھ کر سنایا۔

    گوتیرس نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ سال کو منانا خاص طور پر دردناک ہے کیونکہ بنیادی مقاصد ماضی کے مقابلے میں بہت دور ہیں۔

    خط کے مطابق ایک سال سے زیادہ عرصے میں اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کو ریزہ ریزہ کردیا گیا، اس دوران زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت 43 ہزار سے زائد شہریوں کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی بحران ہر روز مزید خراب سے خراب تر ہورہا ہے، یہ بہت ہی خوفناک اور معاف نہیں کیا جا سکتا۔

    اپنے خط میں سیکرٹری جنرل نے لکھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے امن اور سلامتی کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب رہنے اور القدس دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت ہونے کے لیے دو ریاستی حل کی طرف واپسی میں پیش رفت کا وقت بہت پہلے گزر چکا ہے۔

    خط میں اُنہوں نے کہا کہ مشرقی قدس اور زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی بمباری، آباد کاریوں کا پھیلاؤ، بے دخل کرنا، مکانات کی تباہی، آباد کاروں کی طرف سے تشدد اور ضم کی دھمکیاں مزید درد اور ظلم کا باعث بن رہی ہیں۔

    گوتیرس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ”امن، سلامتی اور عزت کے ساتھ رہنے کے حقوق” کی اقوام متحدہ مسلسل حمایت جاری رکھے گی۔

    سعودی عرب: چار لاکھ ملازمتوں کی خوشخبری سنادی گئی

    اُنہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر فلسطینی عوام کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد کی مکمل حمایت کا مطالبہ کرتا ہوں۔

  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے، اقوام متحدہ

    مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبنان میں حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، صورتحال بدتر سے بدترین ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کیلیے فرانس کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے مسئلہ فلسطین کیلئے کسی صورت سودمند نہیں۔ لبنان میں وسیع پیمانے پر جنگ سے اجتناب کیا جانا چاہئیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور لبنان میں شرانگیز حملے فوری روکے جائیں۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران نے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی سفیر سفیر امیر سعید نے بتایا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو جواب دینا ناگزیر تھا اور تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ضرورت تھا، دشمن کو جارحیت کا جواب دینا ضروری تھا اور اسرائیل کو یہ برداشت کرنا پڑے گا۔

    امیر سعید نے کہا کہ اسرائیل نے بار بار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بار بار حملوں کے جواب میں تہران نے ضروری قدم اٹھایا، اپنے دفاع کے مکمل حق کے مطابق فوجی اہداف پر حملہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کیا جبکہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا، اس نے لبنان میں ایک ایرانی فوجی مشیر کو قتل کیا۔

    فلسطینی صحافی اسماء حریش کو اسرائیل نے رہا کردیا

    اجلاس میں سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مسلسل ایرانی سرزمین اور مفادات کی خلاف ورزی کی، تہران اب اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔

  • غزہ بمباری روکنے کے لیے کیا امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا؟ یو این سربراہ کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

    غزہ بمباری روکنے کے لیے کیا امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا؟ یو این سربراہ کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ کی تباہی پر امریکا سے اظہار مایوسی کر دیا ہے، انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکا کو اسرائیل پر غزہ بمباری ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے، لیکن انھوں نے اعتراف کیا کہ ’’میں امریکی سیاسی زندگی کو اتنا جانتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الجزیرہ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہم نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط مؤقف اختیار کرے، اور یہ کہ امریکا کو اسرائیل کو روکنے کے لیے اس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میرے پاس جنگ کو روکنے کی طاقت نہیں ہے، ہمارے پاس ایک آواز ہے، اور یہ آواز شروع سے ہی بلند اور واضح ہے کہ یہ جنگ بند ہونی چاہیے، فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔‘‘

    گوتریس نے امریکی ویٹو کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ جیسے بڑے تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی پر بھی تنقید کی، انھوں نے عالمی طاقتوں کو اس بات کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا کہ انھوں نے قوموں اور تحریکوں کو بغیر سزا کے کام جاری رکھنے کے قابل بنایا۔ گوتریس نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا بھی حوالہ دیا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے اور ان علاقوں کو آزاد فلسطینی ریاست بننا چاہیے۔

    فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے یورپی اور مسلم ممالک کا اجتماع

    گوتریس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صورت حال ایسی بنا دی گئی ہے کہ ممالک یا دنیا میں کہیں بھی کوئی تحریک یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، کیوں کہ انھیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا فلسطین پر اسرائیل کا 57 سالہ قبضہ نسل پرستی کی ایک غیر قانونی شکل ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں یو این ادارے ’’بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)‘‘ میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ چل رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کا مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں بچوں کا تحفظ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    بچوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کا تحفظ کیا جائے اور جیلوں میں بچوں پر ہرقسم کا تشددختم کیا جائے اور اور اس بات کو یقینی بنائے کہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سیکیورٹی فورسز سے نہ جوڑا جائے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پیلٹ گن اور پر تشدد واقعات میں انتالیس کشمیری بچے جان سے گئے جبکہ تیرہ سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ ، اس رپورٹ میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مجرمان کی جانب سے تشدد، دھماکا خیز مواد سے ہونے والے زخمیوں، بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، نامعلوم گروپس کے درمیان فائرنگ ، دستی بم حملے، کراس فائر اور سرحد پار گولہ باری کے واقعات شامل ہیں۔

    دوسری جانب چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھارت سے کشمیری بچوں پرتشدد کےخاتمے کامطالبہ خوش آئندہے، بھارت سےپیلٹ گنزکےاستعمال کوروکنےکا بھی مطالبہ کیاہے جبکہ یواین سیکرٹری جنرل نےبھارتی مظالم پر بھی پریشانی کا اظہارکیا۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد دو ہوگئی۔۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں قابض فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے

  • کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر بند کیے جائیں، اقوام متحدہ

    کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر بند کیے جائیں، اقوام متحدہ

    جینیوا : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گُتیریس نے سات ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ( جی سیون ممالک) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جون کے سربراہی اجلاس تک، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے خاتمے کے اپنے اپنے منصوبوں کا اعلان کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ گزشتہ روز ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس اجلاس کا اہتمام، کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے خاتمے اور ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے فروغ کی ایک تنظیم نے کیا تھا۔

    انتونیو گُتیریس نے اس بات کو دہرایا کہ حکومتوں کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے کیے گئے وعدے، 2010 کے مقابلے میں2030 تک اخراج میں45 فیصد کمی کے اقوام متحدہ کے ہدف سے کم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے شعبے میں کوئلے کے استعمال کا خاتمہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے واحد ضروری اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے جی سیون ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں، کوئلے کے استعمال کے بتدریج خاتمے کے عزم کے وعدے کریں۔

    انہوں نے صنعتی ممالک سے یہاں تک کہا کہ وہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر، خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں ان کے قیام کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی روکیں۔

    راست منتقلی کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے انتونیو گُتیریس نے بجلی کی پیداوار کی ماحول دوست طریقے پر منتقلی کے عمل دوران، کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

  • اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل 

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل 

    نیویارک : اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل  کرتے ہوئے کہا  دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، فوجی تصادم دونوں ممالک سمیت دنیا کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔

    انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اکٹھے ہوں ، یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکےحل کےبیان پرقائم ہوں۔

    انھوں  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  مقبوضہ کشمیر میں چیزیں درست سمت میں نہیں جارہی ہیں، انسانی حقوق کا احترام بے حد ضروری ہے اور انتظامیہ پر ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    یاد رہے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں قید رہنماؤں اور وادی میں بڑھتے کرونا کیسز کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔

  • ‘ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں’

    ‘ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں’

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں اور  اس  وبا سے غریب اور ترقی پذیر ممالک ک متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا گیا تو اس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

    انتونیو گوتریس  نے کہا کہ  اگر کرونا وائرس کو جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے سے نہ روکا گیا تو اس وبا سے سب سے زیادہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سیکریٹری جنرل یواین کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک موجودہ صورت حال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔

    خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس اب تک دولاکھ پینتالیس ہزار افراد کو شکار بنا چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی ہے ۔

    اٹلی میں صورتحال بدستورسنگین  ہے ، چونتیس سو ہلاک اور اکتالیس ہزارمتاثر ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،ایک سو چوالیس افراد ہلاک اوربتیس سو سے زیادہ وائرس سے متاثر ہیں۔

    ایران میں کرونا وائرس تباہی مچارہا ہے، اب تک بارہ سو چوراسی افراد جان سے گئےاوراٹھارہ ہزارمتاثرہیں، اسی طرح بھارت میں ایک سوستانوے،کینیڈا اورآسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد آٹھ سو تجاوز کرگئی۔

    سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد دوسوچوہتر ، ملائشیامیں 900 ، قطرمیں 460 ،ترکی میں 360 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارارت میں 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔