Tag: un fit

  • احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

    احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

     برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹریننگ کے دوران اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو برسبین میں ٹکرائیں گی۔

    زمبابوے کے خلاف اہم سے میچ سے قبل اوپنر احمد شہزاد انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد کے گیند لگ گئی تھی۔

    ان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے۔ بائیں پاؤں میں ہلکی سوجن ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ امید ہے شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر قومی ٹیم برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے ۔ اہم میچ کیلئے فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔

    عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اوردھچکا ، محمد حفیظ انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ، انکی جگہہ ناصر جمشید کو بلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے قاصرہیں۔

    محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

    سعیداجمل اورعمرگل کی عدم موجدگی کے باعث جہاں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی باؤلنگ کے شعبے میں مشکلات کی شکار ہے وہیں اب اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی انجری کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    ایک جانب قومی ٹیم تاریخ کے کمزورترین دور سے گزررہی ہے تو دوسری جانب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اگلے ہی دن پاک بھارت ٹاکرے میں قوم نے کرکٹ ٹیم سے بے تحاشہ امیدیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 14 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے۔

  • فاسٹ بولرجنید خان ان فٹ، یواے ای سیریزسے باہر

    فاسٹ بولرجنید خان ان فٹ، یواے ای سیریزسے باہر

    شارجہ: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے باعث یو اے ای سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹر جنید خان کو گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران گھنٹے میں تکلیف کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ شرکت نہیں کرسکے۔

    ٹیم مینجمنٹ نے منگل کو فاسٹ بولر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا تھا۔ رپورٹ میں انھیں ان فٹ قرار دیا گیا ہے اور اب وہ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ جلد کرے گی۔اس سے پہلے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی انجری کی وجہ سے یو اے ای سیریز سے باہرہوچکے ہیں۔